خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa

 

ایلیم سیپا Allium Cepa
دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف ” بورک میٹریا میڈیکا ” کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔
ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد  نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو اوراس سے ہونٹ سرخ ہو جاتا ہو اور درد کرتا ہو۔
آشوب چشم:
شدید آشوب چشم میں بھی یہ دوا مظہر ہوا کرتی ہے جبکہ آنکھوں سے صاف اور سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں جن میں خراش پیدا کرنے والا مادہ نہ ہو۔
کھانسی:
جب زکام کا اثر حلق تک چلا جائے، خشک کھانسی حلق میں خراش کی وجہ سے پیدا ہو، کھانسی نہایت شدید اور تکلیف دہ ہو، کھانسی اتنی شدید ہو کہ مریض حلق کو پکڑے رکھتا ہو اور ساتھ ہی آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو یہ دوا کارآمد ہوتی ہے۔
سر درد کو ایام حیض میں آرام ہو جاتا ہو لیکن بعد اختتام حیض پھر شروع ہو جاتا ہو۔ چارپائی سے اٹھتے وقت بہت چھینکیں آئیں توبھی  یہ دوا فائدہ دیتی ہے۔
زیادتی مرض:
شام کو گرم کمرے میں
کمی مرض:
کھلی ہوا میں، سرد کمرے میں
مصلح:
آرنیکا، کیمومیلا، وراٹرم ایلبم
معاون:
پلساٹیلا، فاسفورس، تھوجا۔
Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

Autumn season homeopathic rubrics, symptoms by dr devendra pal singh

Hello everyone its been since I have posted any article now. My self dr devendra pal singh Autumn season rubrics...

میں، ڈپریشن اور ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب۔ فیڈبیک

میں، ڈپریشن اور ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب۔ فیڈبیک

آج سے ٹھیک ایک سال پہلے میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب سے علاج کے سلسلے میں رابطہ کیا۔ اس...

نفسیاتی، ذہنی اور جذباتی امراض – خواتین کے مسائل – بی بی سی رپورٹ

نفسیاتی، ذہنی اور جذباتی امراض – خواتین کے مسائل – بی بی سی رپورٹ

ذہنی امراض کا شکار خواتین کی پناہ گاہ: بلقیس ایدھی شیلٹر ہوم میں موجود خواتین جنھیں گھر والے ’بوجھ‘ سمجھ...