خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

محترمہ جیسیکا، کووڈ وبا کے دن، پاکستان اور ہومیوپیتھک علاج

برطانیہ کے نمبر سے وٹس اپ کال آئی۔ دوسری طرف محترمہ جیسیکا تھیں۔ کرسمس کی خوشیوں میں اُنہیں میری یاد آ گئی تھا۔ خلوص سے بھرپور انداز میں دعائیں دینے لگیں۔

مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ ہوں، ہاں اور تھینک یو، گاڈ بلیس یو وغیرہ کے فارمل ریسپانس سے انہیں اندازہ ہو گیا کہ میں اُن کو پہچان نہیں پا رہا تھا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کووڈ وبا کے زمانہ میں ایک پراجیکٹ کے لئے پاکستان میں تھیں۔ شدید ڈپریشن، مایوسی ، موت کا ہر وقت ڈر خوف، وہم وسوسےاور مستقبل کے متعلق بے یقینی نے انہیں بہت سارے جسمانی، جذباتی، معاشرتی، ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں جکڑ لیا تھا۔ پریشانیوں سے بچنے کے لئے وہ جتنی کوششیں کرتی تھیں، اتنا ہی زیادہ مسائل میں الجھ جایا کرتی تھیں۔ فیملی، دوستوں اور ملنے ملانے والوں میں بہت ماہر میڈیکل ڈاکٹرز موجود تھے ۔ ان سے دوا علاج جاری کیا … مگر مسائل بڑھتے چلے گئے جوں جوں دوا علاج آگے چلا۔

جیسیکا اور ان کے کیس کی تفصیل مجھے یاد آ گئی۔ ان کے ایک کولیگ نے ہمارا رابطہ کروایا۔ جب کووڈ کی وبا عروج پر تھی، جون ۲۰۲۰ میں۔ تب علاج شروع ہوا تھا۔ وہ بے حد سلجھی ہوئی اور تعاون کرنے والی مریضہ تھی۔ کووڈ پازیٹو آیا تو بھی انہوں نے ہومیوپیتھک علاج کے لئے ہی اصرار کیا۔ علاج کے چار پانچ ماہ میں ہی وہ میڈیسن فری ہو کر نارمل لائف میں واپس آ گئی تھیں۔

اُن کے خلوص اور والہانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا تو بہت خوش ہوئیں کہ وہ مجھے اب بھی یاد ہیں۔

کیس ریکارڈ چیک کیا تو جیسیکا صاحبہ کا آخری میسیج بھرپور اعتماد، دعا، امید کا تھا۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Stomach Worms, UTI, Fear and phobia of 10 Year old Girl Cured – Hussain Kaisrani

Stomach Worms, UTI, Fear and phobia of 10 Year old Girl Cured – Hussain Kaisrani

A 10-Year-Old Girl’s Struggle with Unusual Phobias and Health Issues: A Success Story of Homeopathic Treatment The parents of a...

لیکوریا – ہومیوپیتھک علاج فیڈبیک – محترمہ زارا

لیکوریا – ہومیوپیتھک علاج فیڈبیک – محترمہ زارا

(کمپوزنگ، رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) یہ 2008 کی بات ہے کہ جب مجھے احساس ہوا کہ مجھے شدید جلن کے...

سپیچ ڈیلے، مسلسل بے چینی، دوڑبھاگ، مار دھاڑ، نیند کے مسائل ۔ علاج کے بعد والدہ کا فیڈبیک

سپیچ ڈیلے، مسلسل بے چینی، دوڑبھاگ، مار دھاڑ، نیند کے مسائل ۔ علاج کے بعد والدہ کا فیڈبیک

مجھے یہ فیڈبیک لکھتے ہوئے بےحد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ بیٹے کی صحت یابی کی صورت میں جو تبدیلیاں...