خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

زندگی کے مشکل ترین دن – فیڈبیک

آپ کے کام اور اپنے مریضوں کے ساتھ آپ کی خلوص نیت کے لیے میری دلی دعائیں قبول فرمائیں۔

میں کچھ دنوں سے یہ بات آپ کو بتاتے بتاتے رہ جاتی ہوں کہ اگلے دو مہینے علاج جاری نہیں رکھ پاؤں گی، لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ سمجھ جایا کرتے ہیں۔

آپ کے ساتھ یہ سفر واقعی ایک دلچسپ داستان ہے۔ جب میں اپنی مشکل ترین گھڑیوں میں تھی تو آپ اللہ کی طرف سے ایک تحفے کی طرح میری زندگی میں آئے۔ تقریباً دس ماہ پہلے جب میں نے آپ سے دوبارہ رابطہ کیا، اس وقت میں زندگی کے ایسے کرب ناک موڑ پر کھڑی تھی جس کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتی۔ الحمد للہ، آپ کے علاج کی وجہ سے میں نہ صرف جی سکی بلکہ سوچ بھی سکی اور آگے بھی بڑھ پائی۔

میرے شوہر کہتے ہیں کہ یہ میں تھی جس نے انہیں نیا کیریئر شروع کرنے کی ہمت دی ۔۔ ڈاکٹر صاحب! مگر میں جانتی ہوں کہ میرے پیچھے آپ تھے اور آپ کا علاج۔ دوا کی ایک چھوٹی سی گولی، لیکن وہ جادو کر دیتی ہے۔ دل سے شکریہ۔

اگلے دو مہینوں کے لیے سلسلہ جاری نہیں رہ سکے گا۔ دل میں مکمل یقین ضرور ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی، آپ موجود ہوں گے۔

اللہ آپ کو صحت والی لمبی عمر دے۔ آپ ایسے ہی اپنا کام کرتے رہیں۔ بہت سارے لوگوں کی امیدیں زندہ کرتے رہیں۔ آپ بہترین، مخلص اور نایاب انسان ہیں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ڈاکٹر صاحب۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
A Solved Case of the Stubborn Warts – Homeopathic Medicine and case analysis – Hussain Kaisrani

A Solved Case of the Stubborn Warts – Homeopathic Medicine and case analysis – Hussain Kaisrani

Introduction to Homeopathy and Its Core Principles Homeopathy operates on the principle of treating the whole person, not just the...

Confidence, Calm and the Power of Self-Growth – Feedback from Germany

Confidence, Calm and the Power of Self-Growth – Feedback from Germany

Salam.Life feels drastically different these days; in the best possible way. I can finally say I feel like my old...

Default image

ڈائری کتاب ہومیوپیتھی علاج ٹاپ دوا ۔ حسین قیصرانی

تعارف زمین پر انسانی زندگی کی ابتداء کب اور کیسے ہوئی اس سے ہمارے مضمون کا تعلق نہیں ہمارا مضمون...