خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

نہانے سے نفرت کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی Homeopathic Treatment and Remedies for Aversion to Bath Urdu

Aversion To Bath – نہانے سے نفرت

نہانے سے نفرت یوں تو ہر عمر کے انسانوں میں پائی جا سکتی ہے مگر بچے، بوڑھے اور نشہ کرنے والے اِس عادت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ بچوں کے معاملہ میں یہ مسئلہ اگر شدت تک جا پہنچا ہو تو اِس کا باقاعدہ علاج نہ کروانے سے بچے کی زندگی میں، بعد میں، بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ میلا کچیلا ہونے کی وجہ سے ہر جگہ اُس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔ ماں باپ، بہن بھائی، اساتذہ اور دوست رشتہ دار مذاق کا نشانہ بنا کر اُس کو ڈھیٹ بناتے رہتے ہیں۔
یہ ویڈیو اکثر لوگوں کے لئے ایک مزاحیہ کلپ ہو سکتی ہے لیکن اِس کے اخری چند سیکنڈ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بچے کی عزتِ نفس کتنی مجروح ہوئی ہے۔ جس انداز سے وہ دوڑ کر چُھپنے کی کوشش کر رہا ہے نفسیاتی اور علامتی طور وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

ایسے بچوں اور بڑوں کے لئے ہومیوپیتھی طریقہ علاج سے بے حد اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مہینہ دو مہینہ کے علاج سے یہ عام لوگوں کی طرح نہانے دھونے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے لگتے ہیں۔ اِس مزاج کی تبدیلی سے اُن کے ہر کام (پڑھائی لکھائی، کاپیوں کتابوں، کپڑوں اور زندگی کے دیگر معاملات) میں نفاست کا اظہار ہونے لگتا ہے۔

مندرجہ ذیل ادویات میں سے کوئی ہومیوپیتھک دوا اِس مزاج کے بچوں کی زندگی میں انقلاب لا سکتی ہے۔ ویڈیو میں موجود بچے کو اُس کے مجموعی مزاج کو سمجھتے ہوئے اِن میں سے کوئی دوا مناسب پوٹینسی اور خوراک میں دی جاتی تو نہ پورا محلہ اکٹھا کرنے کی ضرورت ہوتی اور نہ ہی اتنا وقت، توانائی اور محنت صرف ایک بچے کے نہلانے پر صَرف کرنا پڑتا۔

AMMONIUM CARBONICUM
ANTIMONIUM CRUDUM
CLEMATIS ERECTA
RHUS TOXICODENDRON
SULPHUR

میرے تجربے میں سلفر (Sulphur) بہت ہی مفید ثابت ہوئی ہے۔

باقاعدہ علاج کے لئے اپنے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ مکمل کیس لے کر مریض اور مرض کی نوعیت اور علامات کے مطابق صحیح ہومیوپیتھک دوا، دوا کی طاقت یعنی پوٹینسی اور مقدار یعنی خوراک کا انتخاب کر سکے۔

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ۔ لاہور پاکستان ۔  فون 03002000210

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

Psoriasis, Eczema, Fear of Darkness, Fear of Jinns & Panic Attacks – A Classical Homeopathic Case Treated with Sanicula Aqua

بعض مریض صرف جلدی بیماریوں کے ساتھ نہیں آتے، بلکہ اپنی پوری زندگی کی کہانی ساتھ لے کر آتے ہیں۔...

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مینہ وریا  پر  پانی  گھٹ  اے اکھاں  وچ  طغیانی گھٹ اے تینوں بُھلاں تے  لگدا  اے ساہ  دی آنی جانی...

Why Choose Classical Homeopathy for Children with Autism Spectrum Disorder or ADHD?  Hussain Kaisrani

Why Choose Classical Homeopathy for Children with Autism Spectrum Disorder or ADHD? Hussain Kaisrani

Why Choose Classical Homeopathy for Children with Autism Spectrum Disorder (ASD), ADD, or ADHD? – Hussain Kaisrani According to the...