خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

نیند سے بار بار جاگنا – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

بلی کی طرح سونا جاگنا

مریض بتاتا ہے کہ میں سوتا جاگتا رہتا ہوں۔ اُس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ دو تین گھنٹے سونے کے بعد مکمل جاگ جاتا ہے۔ یعنی ہر رات وہ تین چار بار جاگتا ہے اور نیند پوری طرح کھل جاتی ہے اور وہ نئے سرے سے سوتا ہے۔
اسے بلی کی طرح سونا جاگنا کہتے ہیں۔

یہ علامت Rubric ہومیوپیتھک لٹریچر میں نہیں تھی۔ جارج وتھالکس George Vithoulkas نے اسے شامل کیا ہے۔

وتھالکس لکھتا ہے کہ مریض سوتا جاگتا، سوتا جاگتا اور سوتا جاگتا رہتا ہے۔ اس سونے جاگنے میں پوری طرح جاگنے کی خصوصیت بہت ضروری ہے۔ مریض جس وقت بھی جاگے؛ پوری طرح جاگتا ہے۔ وہ ہر تین چار بار مکمل جاگتا ہے۔ اتنا جاگتا ہے کہ اپنا کوئی چھوٹا موٹا کام کر لیتا ہے یا باقاعدہ اُٹھ کر کھاتا پیتا ہے اور پھر سو جاتا ہے۔

ایسے مریضوں کو صبح اُٹھنے پر یہ احساس بھی ہو سکتا ہے کہ وہ ساری رات سرے سے سوئے ہی نہیں ہیں۔ گھر میں دوسرے افراد کہیں گے کہ خراٹے مار رہے تھے یا جب بلایا تھا تو جواب نہیں دیا تھا۔

ایسے لوگوں کو نیند کے حقیقی فوائد میسر نہیں آ پاتے اور انہیں صحت کے مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ انہیں احساس ہوتا ہے کہ جو تھوڑا سا سوئے تھے وہ گہری نیند نہیں تھی۔

ان مریضوں کی مزاجی ہومیوپیتھک دوا Sulphur ہو سکتی ہے۔ یہ دوا، اللہ کے کرم سے، نیند کے نظام کو بھی ٹھیک کرے گی اور صحت کے باقی مسائل میں بھی واضح بہتری لائے گی۔

حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
آٹزم اور ہومیوپیتھی سیریز — ایتھوزا بچے — بچوں کے جسمانی، جذباتی، نفسیاتی مسائل – حسین قیصرانی

آٹزم اور ہومیوپیتھی سیریز — ایتھوزا بچے — بچوں کے جسمانی، جذباتی، نفسیاتی مسائل – حسین قیصرانی

Autism Series آٹزم اور ہومیوپیتھی سیریز Aethusa Cynapium ایتھوزا بچے – Children and Homeopathy – Hussain Kaisrani Physical, Emotional, Psychological,...

شدید غصہ، بیوی بچوں سے مستقل بد تمیزی، توڑ پھوڑ اور غیر مستقل مزاجی – کامیاب علاج، فیڈبیک

شدید غصہ، بیوی بچوں سے مستقل بد تمیزی، توڑ پھوڑ اور غیر مستقل مزاجی – کامیاب علاج، فیڈبیک

سپائیڈر مین، سپرمین، آئرن مین ۔۔۔۔۔ ان کرداروں کی پہچان سپر پاورز کے طور پر کی جاتی ہے۔ اگرچہ ان...

Default image

کلکیریا کارب: حسد اور ہومیوپیتھی اردو ترجمہ (جارج وتھالکس)

کلکیریا کارب: حسد اور ہومیوپیتھی (جارج وتھالکس)۔ :تلخیص و ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ ڈاکٹر ملک مسعود یحیےٰ...