خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ہومیوپیتھک ادویات اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟ – حسین قیصرانی

ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخاب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہراِنسان کے لئے — چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا — موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج کرتا ہے تو وہ زیادہ مفید اور دیرپا ہوتا ہے۔
ہومیوپیتھک ادویات پودوں، معدنیات اور مختلف جانداروں سے حاصل کرکے خاص مراحل سے گزاری جاتی ہیں اور اُس دوا کی توانائی بطور علاج اِستعمال میں لائی جاتی ہے۔ یہ ادویات مرض کا نہیں بلکہ مریض کا علاج کرتی ہیں سو اِنہیں ہر طرح کی تکالیف میں اکثر مفید پایا گیا ہے — چاہے وہ سادہ نزلہ زکام یا بخار ہو، گلے کی خرابی ہو یا دانت کا درد، پُرانے موذی اَمراض ہوں یا وقتی شدید تکالیف، جِلد کی خرابیاں ہوں یا دمہ اور دل کی تکالیف، سر درد کی شکایات ہوں یا ذہنی اور جذباتی مسائل، بچوں کی تکالیف ہوں یا خواتین کی پوشیدہ اور پیچیدہ بیماریاں۔
  • اگر آپ مختلف اقسام کی سخت، مہنگی اور مضر اثرات کی حامل ادویات سے تنگ آ چکے ہیں؟
  • اگر آپ پریشان ہیں کہ آپ کو ساری زندگی دوائی کھاتے رہنا ہوگا؟
  • اگر آپ کو ہر بدلتے موسم سے نزلہ زکام اور دیگر تکالیف شروع ہوجاتی ہیں؟
  • اگر آپ کو کوئی مخصوص خیال، خواب، ڈر، وہم یا فوبیا پریشان رکھتا ہے؟
  • اگر کوئی بھی ایسی تکلیف ہے کہ جس کا حل موجودہ علاج سے نہیں مل پا رہا؟
  • اگر آپ کی بیماری کو کوئی سمجھ نہیں پا رہا یا اِسے وہم اور الرجی کا نام دے دیا گیا ہے اور آپ اِس کا حل چاہتے ہیں
تو آپ کو کسی ماہر اور تجربہ کار کلاسیکل ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے اپنا کیس ڈسکس کرنا چاہئے۔ ہومیوپیتھی میں تین ہزار 3000 سے زائد ادویات موجود ہیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ امکان ہے کہ آپ کامسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے۔
پروردگار ہمیں اور آپ کو صحت اور سلامتی سے رکھے!
Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Recovery from Migraine, Anxiety, Depression, Panic Attacks, OCD & Insomnia with Homeopathic Treatment

Recovery from Migraine, Anxiety, Depression, Panic Attacks, OCD & Insomnia with Homeopathic Treatment

سردرد مائیگرین سوشل انگزائٹی پینک اٹیک، ڈپریشن وہم وسوسے، منفی سوچیں خوف، فوبیا شدید غصہ نیند کے شدید مسائل السلام...

Default image

مرض کا دب جانا – ڈاکٹر بنارس خان اعوان Suppression

محترم ڈاکٹر حضرات! جنوبی پنجاب کے اس چھوٹے سے شہر دریاخان میں پنجاب سرحد اور سندھ کے دور دراز علاقوں...

Default image

The Most Important Constitutional Homeopathic Remedies – Kiel Wassily

I prefer to speak of the constitution of our remedies instead of constitutional remedies. You will agree with me that...