خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

امتحان کے دوران ڈپریشن، پینک اٹیک، انگزائٹی – فیڈبیک

امتحانات کے دوران مجھے شدید Depression، Panic Attack اور Anxiety Disorder کا سامنا رہا، جس کی وجہ سے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔ کئی بار ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید میں اپنے امتحانات اور ریسرچ تھیسس مکمل نہ کر پاؤں۔

سلام ڈاکٹر حسین قیصرانی

آپ کی بے حد نوازش، رہنمائی اور مسلسل محنت کی وجہ سے میں اپنے امتحانات بہت اچھے نمبروں سے پاس کرنے میں کامیاب ہوئی۔ یہی نہیں بلکہ میں نے اپنا ریسرچ ورک بھی مکمل کر لیا ہے۔ امتحان کی تو خیر مجھے زیادہ فکر نہ تھی لیکن ریسرچ تھیسس کے بارے میں ہمیشہ یہ سوچتی تھی کہ اتنی خراب صحت کی وجہ سے کبھی بھی مکمل نہ کر پاؤں گی۔

الحمدللہ، اب میری صحت پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہو گئی ہے۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ امتحانات کے دوران میں نے آپ کو بہت تنگ کیا، یہاں تک کہ پینک ہو کر آدھی آدھی رات کو بھی آپ کو کال کرتی رہی۔ آپ نے ہر بار خلوص دل سے میری مدد کی۔

آپ کے تعاون کا دل سے شکریہ۔

نیک تمناؤں کے ساتھ

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

امتحان کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس دوا علاج – حسین قیصرانی

25 سالہ مس AA ،پاکستان کی رہائشی، یونیورسٹی اسٹوڈنٹ نے وٹس ایپ پر رابطہ کیا۔ وہ اپنے امتحان کے لیے...

ہومیوپیتھی سُست یا تیز ترین علاج؟ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان

ہومیوپیتھی سُست یا تیز ترین علاج؟ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان

ہومیوپیتھی طریقۂ علاج، پبلک میں (بظاہر) اس حوالے سے بدنام بھی ہے کہ اس علاج میں وقت بہت لگتا ہے،...

کمزور لاغر جسم، پچکے گال، معدہ خرابی، شدید غصہ، انگزائٹی، ڈپریشن ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

کمزور لاغر جسم، پچکے گال، معدہ خرابی، شدید غصہ، انگزائٹی، ڈپریشن ۔ کامیاب کیس، دوا اور علاج ۔ حسین قیصرانی

ساری تیاریاں مکمل تھیں۔ دعوت نامے تقسیم ہو چکے تھے۔ وہ خاصا مطمئن تھا۔ آج اس کی بہن کی مہندی...