میری خواہش ہے کہ میں اپنے علاج کا تجربہ ہر ایک کو بتاؤں۔
میں چاہوں گی کہ ایسے تمام لوگ اِسے پڑھیں کہ جو، خدانخواستہ، جذباتی، نفسیاتی، ذہنی یا جسمانی مسائل کا شکار ہوں۔
یہ کوئی چار ماہ پہلے کی بات ہے کہ مختلف قسم کی جسمانی تکلیفوں کے ساتھ ساتھ عجیب و غریب ڈر، خوف اور فوبیاز نے میری زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ میں ہر لمحے اِس کربناک کیفیت میں مبتلا تھی کہ میں ابھی مرنے والی ہوں۔ مجھے کسی لمحے ہارٹ اٹیک ہو جائے گا اور میرا دل بند ہو جائے گا۔ بے شمار اور مسائل تھے کہ جیسے اونچائی سے ڈر لگنا، نہاتے ہوئے خوف، مرنے کا مستقل فوبیا، سونے سے بھی ڈرنا کہ کچھ ہو نہ جائے یعنی مر نہ جاؤں، کھانے پینے کے مسائل اور بھی بہت کچھ کہ جنہوں نے سب سہولتیں اور نعمتیں ہونے کے باوجود میری زندگی جہنم بنائی ہوئی تھی۔
ڈاکٹر حسین قیصرانی واحد انسان ہیں (جی میں صحیح کہہ رہی ہوں۔ آپ کو ان جیسا ڈاکٹر مل ہی نہیں سکتا) جنہوں نے مجھے ان عذابوں سے آزاد کیا۔
مجھے لگتا تھا کہ میں اب صحت مند زندگی کی طرف کبھی بھی واپس نہیں آ سکوں گی لیکن اِن کے مسلسل تعاون اور بے حد محنت کے طفیل پروردگار نے مجھے ان تکلیفوں سے 100 ٪ آزاد کر دیا۔
مجھے ہمیشہ یہ احساس رہا کہ جتنا میں نے ان کو تنگ کیا؛ کسی اَور مریض نے نہیں کیا ہو گا۔ رات کے بارہ بجے ہوں یا ایک، میں نے جب جب ان کو فون کیا یا میسیج فوراً ہی مجھے جواب مل جاتا اور دوائی تجویز ہو جاتی۔ مریض سے اُس کے مسائل کو خوب توجہ سے سننا، سمجھنا اور پھر طبیعت کا پوچھنا؛ مسئلہ کسی بھی قسم اور نوعیت کا ہو، اُس کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا — میں نے تو آج تک ایسا ڈاکٹر نہیں دیکھا یا سنا۔
میری دعا اور دلی تمنا ہے کہ پروردگار انہیں میری سوچوں سے بھی ہزاروں گنا زیادہ اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔
میری بھرپور خواہش ہے کہ جس کو بھی ضرورت ہے وہ میری اِس تحریر کو پڑھے اور اِن سے اپنا علاج کروائے۔ سچ تو یہ ہے کہ میں اپنے جذبات اور احساسات کو پوری طرح بیان کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بس میرا مقصد یہ ہے کہ جس کو صحت کے مسائل ہیں وہ ایک بار ان سے ضرور کر کے دیکھیں۔ اِس لئے کہ میں نے بھی سوچتے سوچتے بہت عرصہ تکلیف برداشت کی ہے۔
I would like to share my experience with people all over the world. I wish each and every ill person can read it.
Almost 4 month ago different types of phobias and physical issues were big problems for me. Every single moment of each day I felt that I m going to die. I felt my heart will stop beating anytime. Many issues height phobia, taking shower, death phobia, sleep difficulties that I will die, appetite issues and many other problems made my life miserable and hell. Dr. Hussain Kaisrani is only one person in the world (that’s not wrong, you just can’t find any doctor like him) who helped me in such a difficult situation. Mujhey lgta tha keh Mai kabhi bhi healthy life ki traf wapus nahin ja sakti. But with the kindness and great effort of Mr Hussain I am 100% fit and healthy, AlhamdoLillah.
I feel jitna mai ny in ko tang kia hai shaid hi kisi aur patient ny kia ho ga. rat ko 12 bjy 1 bjy b mai ny calls ki msg kiy or usi waqt reply kia jata aur medicine suggest ki jati. Patient se us ki details pochna us ki khairiat pochna hr problem solve krny ki try krna aysa to koi b doctor mai ny aj tk ni dekha suna. I wish Allah bless him alot thousand times more than my wishes. Ameen.
I also wish everyone in need can read my opinion and consult with him. I can’t express my feeling and thoughts as I want. but Mera maqsd sirf yai Hy k jis ko health issues woh aik br zror Dr sb se contact kar key dekhain. Is liey keh Main ney sochtey sochtey Bahut takleef bardasht ki.