میں ٹورانٹو، کینیڈا سے ڈاکٹر حسین قیصرانی کی آن لائن مریضہ ہوں۔ ان سے میرا تعارف آج سے ڈیڑھ سال قبل اس وقت ہوا جب میں معدے اور بواسیر وغیرہ کے مسائل سے شدید تنگ بلکہ مایوس ہو چکی تھی۔ ایلوپیتھک، حکمت، ہومیوپیتھک، دیسی ٹوٹکے، غرض ہر حربہ آزمانے کے باوجود میرے مسائل تھے کہ جوں کہ توں۔
ایک دن انٹرنیٹ پر میں اپنی بیماری کے متعلق پریشان کوئی نسخہ تلاش کر رہی تھی کہ میرے سامنے ڈاکٹر حسین قیصرانی کا ایک آرٹیکل آ گیا۔ انھوں نے بواسیر، فشرز، فسچلا کی وجوہات اور ممکنہ علاج کے متعلق بہترین انداز میں تفصیل دی تھی۔ اس تحریر سے ہی مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ ڈاکٹر صاحب ایک نہایت ہی قابل ہومیوپیتھک معالج اور سائیکوتھراپسٹ ہیں۔
میں نے ان سے آن لائن علاج کروانے کا فیصلہ کر لیا جو کہ نہ صرف بالکل درست ثابت ہوا بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ میرا ان پر اعتماد بڑھتا گیا۔ ڈاکٹر صاحب مرض کے ساتھ مریض کو بھی سمجھتے ہیں جس سے مسئلہ کی تہہ تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے اور پھر اس کے مطابق ہی ہومیوپیتھک دوا کا فیصلہ۔
میں ڈاکٹر حسین قیصرانی کے طریقہ علاج سے بے حد مطمئن ہوں۔
