<شکر الحمدللہ!! اللہ کے کرم سے میں اپنے تقریباً تمام مسائل اور تکلیفوں سے آزاد ہو چکی ہوں جو فشرز، ہیمورائڈز اور شدید پرانی بواسیر کی وجہ سے میری زندگی عذاب بنے ہوئے تھے۔ میں نے چار ماہ تک ڈاکٹر حسین قیصرانی سے ہومیوپیتھک علاج کروایا تھا۔
مجھے انگزائٹی کا شدید مسئلہ تھا، خاص طور پر ہیلتھ انگزائٹی کا۔ میں کئی نفسیاتی اور جذباتی مسائل، جیسے او سی ڈی، کا بھی شکار تھی، لیکن اب میں بالکل نارمل، خوشگوار اور صحت مندانہ زندگی گزار رہی ہوں۔ تین ماہ سے میں میڈیسن فری ہوں اور صحت کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
علاج مکمل ہونے کے تین ماہ بعد جب میں یہ فیڈبیک لکھنے بیٹھی ہوں، تو ان مشکل دنوں کا کرب اور عذاب جیسے بالکل بھول چکی ہوں۔ یہ اللہ کی خاص رحمت اور ڈاکٹر قیصرانی کی مہارت، خلوص، اور محنت کا نتیجہ تھا۔ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ میں ڈاکٹر حسین قیصرانی تک پہنچ گئی۔
چونکہ وہ نہ صرف ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں بلکہ ایک ماہر سائیکالوجسٹ اور سائیکوتھراپسٹ بھی ہیں، اس لیے وہ میری بیماری کی باریکیوں اور نزاکتوں کو نہایت سمجھداری اور پروفیشنل انداز میں سمجھ پائے۔ میرے لیے اپنی تکلیف کی تفصیل کسی ڈاکٹر سے ڈسکس اور شیئر کرنا مشکل ترین مرحلہ تھا، لیکن ڈاکٹر صاحب نے کمال پروفیشنل انداز میں معاملات کو سنبھالا۔
دعا ہے کہ اللہ ڈاکٹر حسین قیصرانی کو اپنی رحمتوں سے نوازے رکھے۔
خدا نہ کرے؛ اگر کسی کو صحت کے حوالے سے کچھ بھی مسائل ہوں، چاہے جسمانی، ذہنی، نفسیاتی یا جذباتی، میں پوری ذمہ داری کے ساتھ ڈاکٹر حسین قیصرانی کی طرف ریفر کرنا چاہوں گی۔