میری عمر پچاس سال ہے کراچی میں رہتی ہوں۔ ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کے حوالہ سے تعارف تعلق دس سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔ میری تمام فیملی کو ہومیوپیتھی اور ڈاکٹر قیصرانی کے علاج پر مکمل اعتماد ہے۔

چھ سات ماہ پہلے مجھے گردے، مثانے اور پیشاب کی تکلیفوں نے تنگ کرنا شروع کیا۔ سپیشلٹ ڈاکٹر کے مشورہ سے ٹیسٹ اور الٹراساونڈ کروایا تو معلوم ہوا کہ گردے میں کئی پتھریاں کنکریاں ہیں اور سسٹ، رسولی بھی ہے۔ انہوں نے دوائیاں دیں مگر میں نے شروع نہ کیں۔ میرے لئے یہ خبر بہت زیادہ پریشانی والی تھی۔

میں نےہومیوپیتھک ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کا فیصلہ کیا انہوں نے وٹس اپ پر ہی میرا آن لائن کیس ڈسکس کیا۔ کڈنی پیشاب درد کے علاوہ بھی کئی باتوں مسئلوں کا پوچھا۔ مجھے یقین دلایا کہ ساتھ ساتھ اپنے تمام مسئلے بتاتی رہیں تو اللہ کے کرم سے چھ سات ماہ میں گردے کی پتھریاں نکل جائیں گی۔

 علاج شروع ہوا۔ میں اپنی حالت کا میسیج کر دیتی تھی اور اگلے دن ہومیوپیتھک دوائیاں میرے گھر ڈیلور ہو جاتی تھیں۔ دو ماہ ہومیوپیتھی علاج کے بعد میری درد تکلیف واضح کم ہو گئی اللہ کا احسان ہے کہ چار ماہ کے اندر میری الٹراساونڈ رپورٹ بھی مکمل کلیئر ہو چکی ہے۔

میرے گردے میں اب بالکل بھی کوئی پتھری نہیں ہے اور رسولی بھی مکمل ختم ہو گئی ہے۔

 

………

 

Curing with Science and a Touch of Art.
……..
kidney-stones-cyst-renal-calculi-nephrolisthiasis-top-best-homeopathic-treatment-dr-

Leave a comment