اُن کا کہنا تھا کہ قد بڑھے گا تو ہی بیٹا کچھ پڑھے گا۔ اس لئے کوئی ایسی دوا دی جائے کہ جس سے قد میں فوری اور یقینی اضافہ ممکن ہو سکے۔ کافی عرصہ سے بچے کا قد 4۔5 فٹ پر رک گیا ہے حالاں کہ یہی تو بڑھنے کی عمر ہے۔
نوجوان بہت شوشل، مہذب اور ملنسار ہونے کے ساتھ ساتھ سادہ اور شریف ہے۔ جونہی ذرا وقت ملتا ہے تو دوستوں کے ساتھ باہر نکل جاتا ہے۔ عمر کا تقاضا ہے اور کچھ مزاج بھی کہ ان کے دوستوں میں خوبصورت نظر آنے اور سٹائل مارنے کا شوق ہے۔ گھومنا پھرنا، سجنا سنورنا اور آؤٹنگ اسے بھی پسند ہے۔ پچھلے سال جب چہرے پر دانے، ایکنی (Acne) اور پمپل (Pimples) بنے تو سکن سپیشلسٹ (Skin Specialist / Dermatologist) سے لمبا علاج کروایا جس سے کچھ عرصہ تک تو چہرہ بالکل صاف ہو گیا لیکن اب لگتا ہے کہ دوبارہ نکل رہے ہیں۔
تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ پانی ٹھنڈا ٹھار پسند ہے۔ گھر کی بجائے بازاری کھانے رغبت سے کھاتا ہے۔ نمک زیادہ لینے کا رجحان ہے اور بہت مصالحہ والے کھانے ہی کھانے میں دلچسپی ہے؛ مثلاً بریانی اور شوارما وغیرہ۔ پیاس نارمل ہے کبھی زیادہ تو کبھی کم۔ پسینہ کم آتا ہے۔ پاؤں کی انگلیاں ٹھنڈی رہتی ہیں۔ غصہ جتنا جلدی اور شدید آتا ہے؛ اُتنا ہی جلدی ٹھنڈا بھی ہو جاتا ہے۔ اگر کسی سے جھگڑا ہو جائے تو غصہ ختم ہونے پر منانے کی فکر رہتی ہے۔ کسی سے زیادہ دیر ناراض رہنا مشکل ہے۔ بعد میں افسوس ہوتا ہے کہ یہ کیوں کر دیا یا کہہ دیا۔ کہیں کوئی دور پار دکھی وقوعہ رونما ہو جائے تو ان کے دل پر بڑا اثر ہوتا ہے اور رونا آ جاتا ہے۔ گھر کے ہر فرد کا بڑا خیال رکھتا ہے۔ اپنا ہر اہم مسئلہ جب تک ڈسکس نہ کر لے؛ اُس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھ سکتا۔ دوستوں کو بھی فون کرتا رہتا ہے۔
نہانے کے لئے پانی بہت ہی زیادہ گرم ہونا چاہئے۔ نہانے اور سونے سے تازہ دم ہو جاتا ہے۔ صبح اور دن کو طبیعت فریش ہوتی ہے اور موڈ بھی اچھا۔ مغرب کے وقت سے لے کر سوتے وقت تک طبیعت بوجھل اور مزاج دکھی (Depression) سا رہتا ہے۔ شور بہت ڈسٹرب کرتا ہے۔ ٹی وی وغیرہ کی آواز تھوڑی سی زیادہ ہو تو آوازاری کی کیفیت ہو جاتی ہے۔
ٹیڑھا بیٹھنے کی عادت ہے اور اس عادت کی وجہ سے پیچھے کندھوں میں درد ہو جاتا ہے۔ ٹائم (Time Anxiety) اور امتحان کی انگزائیٹی (Exam Anxiety) بھی ہے۔
کیس کا تجزیہ، ہومیوپیتھک علاج اور دوائیں (ہومیوپیتھی سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے لئے):
ہومیوپیتھک علاج کا طریقہ اور تقاضا یہ ہے مریض کے تمام معاملاتِ و معمولاتِ زندگی (سونا جاگنا، اُٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا، خوشی غمی، پسند ناپسند، گرمی سردی، موڈ مزاج وغیرہ وغیرہ) کو گہرائی میں سمجھ کر ایسی دوائی منتخب کی جائے جو مریض کے اندر توازن پیدا کر دے۔ جب زندگی میں توازن پیدا ہوتا ہے تو مجموعی صحت میں بہتری کے ساتھ ساتھ قد اور جسامت میں بھی لازمی اضافہ بھی جاری ہو جاتا ہے۔کمزور جسم، پچکے گال اور قد و قامت میں بہتری، دراصل، صحت کی بحالی سے ہی ممکن ہوا کرتی ہے۔ صحت کی کسی خرابی (چاہے وہ ذاتی ہو تو خاندانی و موروثی) دراصل قد بڑھنے میں رکاوٹ (Arrested Growth) ہوا کرتی ہے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا کام اُن تمام رکاوٹوں کو خوب اچھی طرح سمجھنا اور پھر علاج کے ذریعہ دور کرنا ہوتا ہے۔ اس معاملہ کو مزید سمجھنے اور قد لمبا کرنے کی ٹاپ ہومیوپیتھک دوائیں اور اُن کا استعمال جاننے کے لئے یہاں کلک کر کے ویڈیو ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
نوجوان کی پہلی دوا اس کی تمام علامات، شخصیت اور مزاج کی بنیاد پر فاسفورس (Phosphorus) منتخب ہوئی۔
اگلے چھ ماہ میں ہر دو تین ہفتے بعد کیس ریویو اور فالواپ کے بعد جو دوا جب منتخب ہوتی؛ وہ دی جاتی رہی۔ اس کیس میں اہمیت تو فاسفورس (Phosphorus) اور ٹیوبرکولینم (Tubercullinum) کی رہی تاہم علامات یا لیئرز اناکارڈیم (Anacardium)، برائٹا کارب (Baryta Carb)، آرسنیک البم (Arsenicum Album)، ٹیوبرکولینم (Tubercullinum Bovinum Kent) اور کلکیریا فاس (Calcarea Phosphorcia) کی آئیں تو انہیں بھی حسبِ ضرورت و علامات بہت مختصر عرصہ کے لئے دیا گیا۔ ہر ہومیوپیتھی دوائی کا اپنا کردار ہے جو صرف اُسی وقت مفید ہوتی ہے کہ جب مریض کی حالت اور کیفیت اُس کا تقاضا کرے۔
دوسرے ماہ ہی سے جہاں صحت اور سوچوں میں واضح بہتری ہو گئی وہاں چہرے پر رونق اور قد بڑھنے کے اشارے بھی مل گئے۔ نوجوان کی خوراک میں اضافہ ہو گیا اور قدرتی غذاؤں کی رغبت بڑھ گئی۔ غصے، بے چینی اور بے قراری میں کمی ہو تی چلی گئی؛ نیند کے معیار اور مقدار میں بہتری ہوتی چلی گئی۔ خواہ مخواہ کی منفی عجیب سوچیں، وہم وسوسے (Negative Thoughts)، انگزائٹی (Anxiety) اور شام، رات کے وقت کا ڈپریشن (Depression) بالکل ہی ختم ہو گیا ہے۔
پڑھائی پر توجہ دینے میں آسانی ہو گئی۔ قد میں اضافہ ایک انچ سے زائد ہو چکا ہے اور مزید بھی جاری ہے۔ چہرے پر نوجوانی کی رونق اور خوشی نظر آنے لگی ہے۔ ٹیڑھا بیٹھنے کی عادت بھی علاج سے ختم ہو گئی اور اُس کی وجہ سے جو درد ہوتا تھا، وہ بھی اللہ کے فضل سے جاتا رہا۔ سب سے اہم ترین فائدہ علاج کا یہ ہوا ہے کہ چھوٹے قد کا مستقل اور دن رات کا وہم بالکل ہی ختم ہو چکا ہے۔
فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں:
سلام ڈاکٹر حسین قیصرانی، جس خوبی سے آپ نے میرا علاج کیا؛ اس کے لئے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
آیا تو آپ کے پاس اپنی جسامت اور قد میں اضافہ (Height Increase) کے لئے تھا مگر آپ نے میرے اُن مسائل کو بھی حل کر دیا کہ جن کے متعلق کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا بھی کوئی علاج ہو سکتا ہے۔
جی ہاں! میں نے اپنے قد میں بھی اضافہ نوٹ کیا ہے؛ تقریباً ایک انچ؛ جس کے لئے میں بہت زیادہ خوش ہوں۔
علاوہ ازیں میری مجموعی صحت (جسمانی، جذباتی، نفسیاتی اور ذہنی) میں بہت بہتر ی آئی ہے۔اب میں بے مقصد سوچوں اور الجھنوں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پڑھائی پر میری توجہ بڑھ گئی ہے۔ امتحان سے پہلے اور دوران انگزائٹی (Anxiety)، ڈپریشن (Depression)، ٹینشن (Tension) کا جو ماحول ہوا کرتا تھا؛ اب اُس سے بھی جان چھوٹ چکی ہے۔
میری نیند بہت اچھی اور پر سکون ہو گئی ہے۔ایک بار پھر شکریہ کہ آپ نے میرا بہترین علاج کیا۔
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔
Salaam Dr Hussain Kaisrani,
I want to thank you for a wonderful treatment from you. I came to you for height increase but you also focused on my little problems that I never imagined that could be treated
I also see a little increase in my height about an inch for which I am very happy.
Furthermore, my overall health also got better. I do not waste time now focusing on issueless issues so I can focus on my studies more. I am also very happy that now I do not get tensed in exams and do not have exam pressure. Moreover, my sleep has also improved. I want to thank you again for the wonderful treatment.