خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

وہ دن جب سب ختم لگ رہا تھا

پانچ فروری کو میں نے شدید مایوسی اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ روتے ہوئے آپ سے رابطہ کیا تھا۔ میں زندگی سے، رشتوں سے اور رشتہ داروں سے اس قدر زچ آ چکی تھی کہ سانس لینا بھی بوجھ لگتا تھا۔

آج تقریباً 17 دن گزر چکے ہیں۔ الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ… آج میں کہیں زیادہ مضبوط ہوں جو 17 دن پہلے مکمل بکھر چکی تھی۔

سب سے پہلے شکر میرے رب کا پھر اُس کے فوراً بعد دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ۔ کیونکہ جب میں مکمل طور پر ٹوٹ چکی تھی جسمانی اور جذباتی کمزوری کی آخری حد پر کھڑی تھی، مایوسی نے مجھے چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا؛ تب آپ نے میرا ہاتھ تھاما، مجھے سہارا دیا اور مجھے زندگی میں واپس آنے کا حوصلہ بخشا۔

میں یہ احسان کیسے بھلا سکتی ہوں؟ یہ قرض تو ایسا ہے جو میں کبھی بھی ادا نہ کر سکوں گی، اور نہ ہی کبھی بھول سکوں گی۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles