مہندی اور علاج کا تعلق ۔۔ امریکہ سے آن لائن مریضہ کا تبصرہ

یہ دیکھیں مہندی!!
 
میں آپ کو مہندی حنا کے متعلق اپنی ایک دلچسپ بات بتاتی ہوں۔
 
آپ کا علاج شروع کرنے سے پہلے بھی مجھے بہت پسند تھی۔ بلکہ یوں کہنا چاہئے، ڈاکٹر صاحب، مہندی مجھے بچپن ہی سے پسند تھی۔
 
لیکن بعد میں کیا ہوا کہ اتنا سارا وقت بیٹھ کر مہندی لگواتے رہنا مجھے برداشت نہیں ہوتا تھا۔ یقین مانئے کہ صرف اِسی وجہ سے میں نے اپنی شادی پر بھی مہندی نہیں لگوائی۔ میری بے قراری اور بے چینی کا اندازہ لگائیں کہ تیس چالیس منٹ بیٹھنے  کے خیال تصور سے ہی مجھے گھبراہٹ ہوتی تھی۔
 
آپ سے علاج کروانا شروع کیا ہے تو مجھے اندازہ ہوا کہ مجھے مہندی سے کتنی محبت ہے۔ اب میں بڑے اطمینان اور سکون سے بیٹھی مہندی لگواتی ہوں۔
 
یہ ابھی کل رات کی بات ہے کہ میری بیٹیوں نے بتایا کہ ہم مہندی لگوانے جا رہی ہیں۔ میں اگرچہ اُس وقت بہت زیادہ تھکی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی مہندی لگوانے چلی گئی۔
 
مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ آپ کا علاج کرتا یہ ہے کہ صحت کی بہتری کے ساتھ ساتھ انسان اُن باتوں اور کاموں کو دوبارہ انجوائے کرنا شروع کر دیتا ہے جیسا وہ صحت مندی کے زمانے میں  کیا کرتا تھا۔
 
————
0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter