خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

مہندی اور علاج کا تعلق ۔۔ امریکہ سے آن لائن مریضہ کا تبصرہ

یہ دیکھیں مہندی!!
 
میں آپ کو مہندی حنا کے متعلق اپنی ایک دلچسپ بات بتاتی ہوں۔
 
آپ کا علاج شروع کرنے سے پہلے بھی مجھے بہت پسند تھی۔ بلکہ یوں کہنا چاہئے، ڈاکٹر صاحب، مہندی مجھے بچپن ہی سے پسند تھی۔
 
لیکن بعد میں کیا ہوا کہ اتنا سارا وقت بیٹھ کر مہندی لگواتے رہنا مجھے برداشت نہیں ہوتا تھا۔ یقین مانئے کہ صرف اِسی وجہ سے میں نے اپنی شادی پر بھی مہندی نہیں لگوائی۔ میری بے قراری اور بے چینی کا اندازہ لگائیں کہ تیس چالیس منٹ بیٹھنے  کے خیال تصور سے ہی مجھے گھبراہٹ ہوتی تھی۔
 
آپ سے علاج کروانا شروع کیا ہے تو مجھے اندازہ ہوا کہ مجھے مہندی سے کتنی محبت ہے۔ اب میں بڑے اطمینان اور سکون سے بیٹھی مہندی لگواتی ہوں۔
 
یہ ابھی کل رات کی بات ہے کہ میری بیٹیوں نے بتایا کہ ہم مہندی لگوانے جا رہی ہیں۔ میں اگرچہ اُس وقت بہت زیادہ تھکی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی مہندی لگوانے چلی گئی۔
 
مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ آپ کا علاج کرتا یہ ہے کہ صحت کی بہتری کے ساتھ ساتھ انسان اُن باتوں اور کاموں کو دوبارہ انجوائے کرنا شروع کر دیتا ہے جیسا وہ صحت مندی کے زمانے میں  کیا کرتا تھا۔
 
————
Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Grateful for Unwavering Support During My IELTS and PLAB Journey

Grateful for Unwavering Support During My IELTS and PLAB Journey

I am deeply grateful for the support you gave me when nobody else was there. During one of the most...

ڈپریشن .. انگزائٹی .. پینک اٹیک .. غصہ، نیند، معدہ کے مسائل .. علاج کے تین ماہ بعد فیڈبیک

ڈپریشن .. انگزائٹی .. پینک اٹیک .. غصہ، نیند، معدہ کے مسائل .. علاج کے تین ماہ بعد فیڈبیک

السلام علیکم ڈاکٹر صاحب حسین قیصرانی .. اتنے سالوں کے بعد میرا رمضان بہت اچھا گزرا۔ الحمدللہ۔ گھر کا ہر...

Default image

بچوں میں فکر مندی اور گھبراہٹ یا ’اینگزائیٹی‘: اس پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے؟

کلوڈیا ہیمنڈ بی بی سی فیوچر 10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس...