شدید سر درد ۔ میگرین
فیس بک ریویو
ہومیوپیتھک طریقہ علاج میرے لیے نیا اور انوکھا تو خیر بالکل بھی نہیں تھا۔ میں پاکستان کے بہت سے مشہور ترین اور ٹاپ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے مل چکی تھی لیکن ڈاکٹر حسین قیصرانی کا کام جذبے، لگن اور محنت سے بھرپور ہے۔ انہوں نے ہومیوپیتھی کے معیار کو بلند کرنے میں بلاشبہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
مجھے یاد ہے علاج کے دوران کئی بار اپنے بچوں کے چھوٹے مسائل اور علامات کے بارے میں ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کرتے ہوئے سوچتی کہ وہ مجھے وہمی نہ سمجھیں لیکن وہ اکثر کہتے یہ علامات میرے لیے چھوٹی نہیں بلکہ بہت ہی اہم ہیں۔
بیٹے کو گلے، ناک کے غدود Throat Infection کا مسئلہ ہمیشہ سے تھا کبھی کبھی تکلیف اتنی شدید ہو جاتی کہ غدود سے خون رسنے لگتا۔ میڈیکل ڈاکٹرز نے کہا کہ بیٹے کو جوس، آئس کریم، مائیونیز اور بیکری پراڈکٹس سے مکمل پرہیز کروانا ہے۔ میرے لیے یہ ناممکن تھا کیونکہ بچے یہی سب چیزیں ہی تو شوق سے کھاتے ہیں۔
بیٹے کی صحت کی خاطر اس کی پسندیدہ چیزیں بھی روکنا پڑیں ۔ میرے بیٹے کے گلے کا انفیکشن، خواہ کتنا ہی جلدی دوبارہ ظاہر ہو جاتا، ایلوپیتھک ڈاکٹرز پھراسے اینٹی بائیوٹکس (Antibiotics) ہی تجویز کرتے ۔ گولیوں اور سیرپ کے بعد انجکشن (Injections) کا سلسلہ جاری کرنا پڑا ۔ آخرکار ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک تمام ڈاکٹرز نے بیٹے کو ہر طرح کا citrus fruit مکمل منع کر دیا۔ یہ بات بہت مشکل تھی کیونکہ وہ مالٹے، کینو، فروٹر بہت پسند کرتا تھا۔
جب میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کروانا شروع کیا تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ بیٹا جو بھی کھانا چاہے؛ کھا سکتا ہے۔ صحت مند چیزوں سے کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں ہے۔
الحمدللہ! پانچ چھ ماہ کے علاج سے میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہے۔ میں ڈاکٹر صاحب کے طریقہ علاج سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔
میں خود آدھے سر کے شدید درد یعنی میگرین / درد شقیقہ (migraine) کا شکار تھی جس کی وجہ سٹریس تھا جس سے چھٹکارا پانا ممکن نہ تھا۔ چند ماہ کے ہومیوپیتھک علاج سےسٹریس کنٹرول ہونا شروع ہو گیا اور پھر اس مستقل سر دردی سے بھی جان چھوٹ گئی۔
علاج کروائے ہوئے دو سال ہو چکے ہیں۔ الحمدللہ ، میرا مائگرین کا شدید درد اب مستقل اور مکمل ختم ہو چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ میرے مزید کئی سارے مسائل بھی حل ہو گئے ہیں۔
گلے کا انفیکشن،نزلہ زکام الرجی،ٹانسلز، ناک کے غدود"
class="img-fluid"
style="max-width: 100% !important; height: auto !important;">