خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

انسان بیمار کیوں ہوتا ہے؟ حسین قیصرانی

اسباب تو بہت سے ہیں لیکن ہومیوپیتھک نقطہ نظر سے  سب سے بڑا سبب انسان کے جسم میں غلاظت و تعفن ہے جو  پہلے سے موجود ہو چکا ہےاور جس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔ اس غلاظت اور تعفن کو ہومیوپیتھک زبان میں سورا  PSORAکہا جاتا ہے ۔
سورا اِنسان میں اگر نہ ہوتا تو کوئی خارجی سبب اس کو ہرگز بیمار نہ کرتا اور داخلی اسباب بھی اس پر اثرانداز نہ ہوتے لیکن اب صورتِ حال بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ چھوٹے بڑے خارجی اور داخلی اسباب اسے مریض بنا دیتے ہیں۔ خارجی اسباب کم اور داخلی یا خود پیدا کردہ اسباب زیادہ ہیں۔ خارجی اسباب میں موسم‘ سردی گرمی وغیرہ‘ وبائی امراض‘ آب و ہوا اور حادثے سرِفہرست ہیں ۔ باقی سب اَسباب انسان خود پیدا کرتا ہے جن میں سے بعض نسل در نسل منتقل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اور پھر یہ منتقل ہونے والے اسباب کئی امراض اَور علامات پیدا کرتے ہیں۔ مثلاً تپ دِق‘ آتشک‘ سوزاک وغیرہ جن کا مرکب آخر کار سرطان یعنی کینسر کی شکل اختیار کر لیتا اور پھر وہ بھی نسل در نسل منتقل ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ امراض اگر اپنی اصلی صورت میں پیدا نہ بھی ہوں‘ یعنی موروثی لحاظ سے‘ پھر بھی ان کی جزوی علامات ظاہر ہوتی رہتی ہیں اور مزمن شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ مثلاً ہاضمہ اکثر خراب رہتا ہے۔۔۔ اَسہال توکبھی قبض۔ نزلہ کھانسی کی شکایت اکثر ہو جاتی ہے۔ عورت بانجھ ہے یا بچے معذور پیدا ہوتے ہیں۔ گنٹھیا ہوگیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
ہم آیندہ نشستوں میں اِن اَمراض کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کریں گے تاہم اگلی نشست کا موضوع ہومیوپیتھک فزیشن کا اِس ضمن میں کردار ہمارے زیرِ بحث ہوگا۔
Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
شدید کمر درد، جسمانی بیماریوں، صدمات، غم، اداسی اور ڈپریشن

شدید کمر درد، جسمانی بیماریوں، صدمات، غم، اداسی اور ڈپریشن

ڈاکٹر حسین قیصرانی کے علاج کا تجربہ اسلام علیکم.. جزاک اللہ سر.. کہنا تو بہت کچھ ہے لیکن اس وقت...

Immunity and the Holistic Homeopathic Perspective | Lecture by Dr. Hussain Kaisrani

Immunity and the Holistic Homeopathic Perspective | Lecture by Dr. Hussain Kaisrani

I am Dr. Hussain Kaisrani. I am a psychotherapist and a consultant in classical homeopathy. I have been practicing for...

Default image

خطاب: کشمیر ہومیوپیتھک میڈکل کالج، میرپور آزاد کشمیر

  محترم ڈاکٹر رفاقت چوھدری صاحب ۔۔۔۔۔۔ مہمان خصوصی، اور میرے سامنے تشریف فرما سٹوڈنٹس اور ڈاکٹر حضرات: کشمیر ہومیوپیتھک...