خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

زندگی کے مشکل ترین دن – فیڈبیک

آپ کے کام اور اپنے مریضوں کے ساتھ آپ کی خلوص نیت کے لیے میری دلی دعائیں قبول فرمائیں۔

میں کچھ دنوں سے یہ بات آپ کو بتاتے بتاتے رہ جاتی ہوں کہ اگلے دو مہینے علاج جاری نہیں رکھ پاؤں گی، لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ سمجھ جایا کرتے ہیں۔

آپ کے ساتھ یہ سفر واقعی ایک دلچسپ داستان ہے۔ جب میں اپنی مشکل ترین گھڑیوں میں تھی تو آپ اللہ کی طرف سے ایک تحفے کی طرح میری زندگی میں آئے۔ تقریباً دس ماہ پہلے جب میں نے آپ سے دوبارہ رابطہ کیا، اس وقت میں زندگی کے ایسے کرب ناک موڑ پر کھڑی تھی جس کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتی۔ الحمد للہ، آپ کے علاج کی وجہ سے میں نہ صرف جی سکی بلکہ سوچ بھی سکی اور آگے بھی بڑھ پائی۔

میرے شوہر کہتے ہیں کہ یہ میں تھی جس نے انہیں نیا کیریئر شروع کرنے کی ہمت دی ۔۔ ڈاکٹر صاحب! مگر میں جانتی ہوں کہ میرے پیچھے آپ تھے اور آپ کا علاج۔ دوا کی ایک چھوٹی سی گولی، لیکن وہ جادو کر دیتی ہے۔ دل سے شکریہ۔

اگلے دو مہینوں کے لیے سلسلہ جاری نہیں رہ سکے گا۔ دل میں مکمل یقین ضرور ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی، آپ موجود ہوں گے۔

اللہ آپ کو صحت والی لمبی عمر دے۔ آپ ایسے ہی اپنا کام کرتے رہیں۔ بہت سارے لوگوں کی امیدیں زندہ کرتے رہیں۔ آپ بہترین، مخلص اور نایاب انسان ہیں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ڈاکٹر صاحب۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

ڈر، خوف، فوبیاز اور الرجی ۔ ایک نقطہ نظر (حسین قیصرانی)

https://www.facebook.com/hussain.kaisrani/videos/1455741367866379/   یہ ویڈیو ایک مشہور برطانوی ٹی وی پروگرام The Sketch Show کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ ہم...

مستقل ذہنی پریشانی، ڈیپریشن، بے سکونی، نیند اور بھوک کی کمی – ہومیوپیتھک دوا، علاج اور فیڈبیک- حسین قیصرانی

مستقل ذہنی پریشانی، ڈیپریشن، بے سکونی، نیند اور بھوک کی کمی – ہومیوپیتھک دوا، علاج اور فیڈبیک- حسین قیصرانی

محترمہ “ف” کا رابطہ بسلسلہ ہومیوپیتھک علاج مئی 2014 میں ہوا کہ جب پاکستان میں آن لائن علاج کا آغاز...

One Year of Healing with Dr. Hussain Kaisrani – Patient Review

One Year of Healing with Dr. Hussain Kaisrani – Patient Review

Assalam o Alaikum Dr. Hussain Kaisrani, It’s hard to believe a full year has passed since I first sought your...