خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

اینگزائٹی، پینک اٹیک، ڈپریشن، سوریاسس، ایکزیما، اسکن الرجی اور جن بھوت کے ڈر خوف – فیڈبیک

ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب، السلام علیکم

میں بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ لگتا ہے کہ میرا علاج مکمل ہو گیا ہے۔ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں آپ کی۔ ایک عذاب تھا مجھ پر ۔۔ اندھیرے، جن، بھوت پریت، آسیب کا خوف، جو، الحمدللہ اب ختم ہو چکا ہے۔

آپ تو جانتے ہیں جن حالات سے گزری ہوں میں، ان میں میری کیا حالت بنتی تھی۔ غصہ، رونا دھونا، ڈپریشن، اینزائٹی، پینک اٹیکس اور سوریاسس۔

شکر ہے کہ دن کا غصہ اور رات کا ڈر، دونوں ہی کنٹرول میں آ گئے ہیں۔ بچپن سے ہی اندھیرے کا خوف، جنوں بھوتوں کی کہانیاں سن سن کر ایسا چمٹا ہوا تھا کہ اندھیرے میں قدم رکھتے ایسا لگتا کہ دل باہر آ جائے گا میرا۔

شادی ہوئی، میرے شوہر ابوظہبی چلے گئے۔ میں سسرال میں جب اکیلی رہ گئی تو وہ ایک عذاب تھا۔ میں رات کو سو نہیں پاتی تھی اور ساری ساری رات جاگتی تھی۔ آنکھ لگ بھی جاتی تو نیند میں ڈر جاتی تھی۔

مگر اب تو میں نے بالکل ایک نئی جگہ پر، بالکل اکیلے، طوفان اور آندھی کے موسم میں اکیلے دو ماہ گزار لیے، الحمدللہ!۔

میں نے آپ سے ذکر کیا تھا کہ میں لوگوں کی اصلیت پہچان نہیں پاتی۔ مگر اب کی بار ایسا نہیں تھا۔ میری چھٹی حس الرٹ تھی اور میں ذہنی طور پر تیار تھی اس بار۔ بلکہ مجھے وہاں سے نکلتے ہی محسوس ہو گیا تھا کہ فیصلہ میرے خلاف ہو چکا ہے۔ میں چھٹی پر آنے سے پہلے اپنی ہارڈ ڈرائیو، جس میں میری سالوں کی محنت ہے، اپنے ساتھ لے کر آئی تھی۔ میں اس بار ہر طرح کے حالات کے لیے پہلے سے تیار تھی۔

سوریاسس، ایکزیما اور اسکن الرجی بالکل صاف ہو گئی ہے۔ بس دو چار اسپاٹس ہیں۔ فوڈ الرجی ٹھیک ہو چکی ہے۔ مونگ پھلی کھانے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ بس دادر مرچ سے ابھی بھی خارش ہوئی ہے۔ اس معاملے میں بھی پہلے سے بہت بہت بہتر ہوں میں اب۔

سر کی جلد میں ابھی خارش رہتی ہے، مگر اسے میں اپنا ہیئر آئل، جو میں بناتی ہوں، سے مینیج کر لوں گی ان شاء اللہ۔ شکریہ ☺️۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
معدہ خرابی تیزابیت درد، ہارٹ اٹیک اور موت کا ڈر، خوف اور فوبیا ۔ کامیاب کیس، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

معدہ خرابی تیزابیت درد، ہارٹ اٹیک اور موت کا ڈر، خوف اور فوبیا ۔ کامیاب کیس، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

(کیس پریزنٹیشن و کمپوزنگ: محترمہ مہر النسا) سمبڑیال کے پینتیس سالہ مسٹر ایم نے فون پر رابطہ کیا۔ انہیں علاج...

شدید بے عزتی کے احساس کی وجہ سے مسائل اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج

شدید بے عزتی کے احساس کی وجہ سے مسائل اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج

اگر کسی شخص کی بھرے مجمع میں اتنی بے عزتی ہو جائے کہ وہ سر اٹھانے اور منہ دکھانے کے...

موٹاپا: وجوہات، ہومیوپیتھک ادویات و علاج – حسین قیصرانی .Homeopathic Treatment and Medicines for Obesity or Weight Loss Urdu

موٹاپا: وجوہات، ہومیوپیتھک ادویات و علاج – حسین قیصرانی .Homeopathic Treatment and Medicines for Obesity or Weight Loss Urdu

جسم میں چربی کی مقدار ضرورت سے زائد ہونے کو موٹاپا کہا جاتا ہے۔ میڈیکل حوالہ سے موٹاپا انسان کی...