خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

انگزائٹی، ڈپریشن، پینک اٹیک، ڈر خوف فوبیا، وہم وسوسے منفی سوچیں اور اعتماد کی کمی .. علاج کے بعد فیڈبیک

شاید آپ کو اندازہ نہ ہو، کئی بار آپ کو کچھ شیئر کرنے لگتی ہوں تو رُک جاتی ہوں کہ یہ آپ کے لئے بالکل بے مقصد بات ہے اور اس سے آپ کا ٹائم ضائع ہو گا۔

لیکن …. لیکن مجھے کہنے دیجئے کہ ۲۰۱۷ سے اب تک اگر میں نے کچھ اچھا کیا یا کوئی بھی کامیابی کی بات اور معاملہ ہوا تو وہ سب کچھ آپ کو منسوب کرتی ہوں۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد آپ ہی ہیں کہ جو مجھے اس مقام تک لائے ہیں کہ جہاں آج میں ہوں۔ آپ ہی نے مجھے بچانے میں تعاون کیا اور اللہ کے کرم اور آپ ہی کے علاج سے تو میں اپنے آپ کو زندہ رکھ پائی ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ اگر میں کچھ کمال کر پاتی ہوں تو دل کرتا ہے کہ آپ کے ساتھ ضرور شیئر کروں۔ اور اگر بہت ہی معمولی اور سادہ معاملہ بھی ہو، جیسے عزیز رشتہ داروں کا سامنا اب مکمل اعتماد سے کر پاتی ہوں تو بھی آپ کو بتانا چاہتی ہوں۔

مجھے لگتا ہے کہ میری یہ مجبوری ہے کہ اپنی ہر چھوٹی بڑی کامیابی میں آپ کو شامل رکھوں۔

میں شاید کبھی بھی نہ بتا سکوں کہ میرے دل میں آپ کی کتنی قدر ہے۔

 

 

Top best homeopathic medicine doctor online clinic Hussain Kaisrani Bahria town orchard new lahore city lahore pakistan qaisrani

 

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

SARSAPARILLA (Sars.) – سارسیپریلا – سرساپریلا – Keynotes Derived from Homeopathic Materia Medica VIVA

  SARSAPARILLA (Sars.) – سارسیپریلا  – سرساپریلا   MAINLY FOR URINARY TRACK INFECTIONS   MENTAL Mental depression caused by the pains....

Default image

VERATRUM ALBUM (Verat.) – وراٹرم البم – وریٹرم البم – Keynotes Derived from Homeopathic Materia Medica VIVA

  VERATRUM ALBUM (Verat.) – وراٹرم البم – وریٹرم البم The prominent characteristic of this remedy is the overactivity, mental and...

Default image

اچانک، غیر متوقع، یک لخت، آناً فاناً – ہومیوپیتھک علامت کی تشریح اور دوائیاں – ڈاکٹر بنارس خان اعوان

Abrupt حاضرینِ کرام: مندرجہ بالا روبرک (Abrupt)، کا لفظی مطلب ہے اچانک، یک لخت، آناً فاناً ۔ یعنی کوئی ایسا...