خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

Recovery from Migraine, Anxiety, Depression, Panic Attacks, OCD & Insomnia with Homeopathic Treatment

سردرد مائیگرین

سوشل انگزائٹی

پینک اٹیک، ڈپریشن

وہم وسوسے، منفی سوچیں

خوف، فوبیا

شدید غصہ

نیند کے شدید مسائل

السلام علیکم ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب

یہ الفاظ دراصل میرے دل کی گہرائیوں سے آنے والا شکریہ ہے۔ زندگی کے اُس اندھیرے موڑ پرکہ جب ہر سمت دھند ہی دھند تھی، آپ نے میرے لیے راستہ روشن بنایا۔ آٹھ ماہ پہلے جب آپ سے رابطہ ہوا تو جذبات جیسے مر چکے تھے۔ مسائل کا طوفان مجھے اندر ہی اندر توڑ رہا تھا۔ کچھ واقعات کا بوجھ دل پر اتنا بھاری تھا کہ سمجھنے سنبھلنے میں لمبا عرصہ لگ گیا۔ اندر اُبلتا ہوا شدید غصہ، جسے میں پیتی دباتی رہی، آخرکار گھبراہٹ، انگزائٹی اور پینک اٹیک کے دوروں کی صورت ابل پڑا۔

ان دنوں سوشل انگزائٹی کی کیفیت یہ تھی کہ ملنا ملانا مجھے عذاب لگتا تھا۔ میں نے مہینوں اپنے جذبات کو کنٹرول رکھنے کے لئے خود کو دنیا سے کاٹ کر بند کمروں اور اندھیروں تک محدود کر لیا تھا۔

آپ کے علاج نے تو، ڈاکٹر صاحب، جیسے بند دروازے کھول دیے۔ سب سے پہلے خوب آنسو بہے اور خشک آنکھیں کھل کر برس پڑیں، پھر جذبات لوٹ آئے۔ اگرچہ یہ مرحلہ دل پر پہاڑ سا گرا، مگر یہی شفا کی ابتدا بھی تھی۔ علاج کے دوران دکھوں تکلیفوں کو برداشت کرنے کے فوبیا، ڈر خوف، وہم، انگزائٹی، غصے اور بے قابو منفی سوچوں، عجیب خیالات اور پینک آٹیک سے نمٹنا سیکھا۔ڈپریشن، نیند، خوابوں کے مسائل، ناقابلِ برداشت مائگرین دردِ شقیقہ، او سی ڈی بھی کنٹرول ہونا شروع ہو گئے۔ باقاعدگی سے لی جانے والی الپ اور دیگر تمام دوائیوں، حتیٰ کہ آپ کی ہومیوپیتھک دوائی سے بھی جان چھڑا لی ہے۔

مسائل زندگی کے اب بھی ویسے ہی ہیں اور میں انہیں محسوس بھی کرتی ہوں اور سامنا بھی، مگر آپ کی رہنمائی اور علاج نے مجھے اتنا مضبوط بنا دیا ہے کہ میں اپنی خوشی، صحت اور زندگی کو برباد کیے بغیر ان کا مقابلہ کر سکوں۔ الحمدللہ۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
رات کو گھر سے باہر رہنے کا ڈر، خوف اور فوبیا ۔ ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی

رات کو گھر سے باہر رہنے کا ڈر، خوف اور فوبیا ۔ ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی

الحمدُ للہ! آج صبح ایک کلائنٹ کا پیغام موصول ہوا کہ وہ بہت خوش ہیں کیونکہ وہ بہت عرصے (کئی...

محترمہ جیسیکا، کووڈ وبا کے دن، پاکستان اور ہومیوپیتھک علاج

محترمہ جیسیکا، کووڈ وبا کے دن، پاکستان اور ہومیوپیتھک علاج

برطانیہ کے نمبر سے وٹس اپ کال آئی۔ دوسری طرف محترمہ جیسیکا تھیں۔ کرسمس کی خوشیوں میں اُنہیں میری یاد...

Default image

A solved case of IBS, stomach disorder, Extreme Anxiety, Panic Attacks, Weak body and lack of confidence – Homeopathic Medicines and Treatment – Hussain Kaisrani

Amna’s story The modern and fast paced times we live in, the majority of our population is conditioned to resort...