خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

سپیچ ڈیلے، مسلسل بے چینی، دوڑبھاگ، مار دھاڑ، نیند کے مسائل ۔ علاج کے بعد والدہ کا فیڈبیک

مجھے یہ فیڈبیک لکھتے ہوئے بےحد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ بیٹے کی صحت یابی کی صورت میں جو تبدیلیاں ہماری زندگی میں آئی ہیں، چند ماہ پہلے تک میں ان کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔الحمدللہ اب میرا بیٹا بولنے لگا ہے۔ میں کتنی پریشان تھی کہ میرا بیٹا دوسرے بچوں کی طرح باتیں نہیں کرتا مگر اب وہ نئے نئے الفاظ سیکھتا ہے دوسروں کی باتیں سن کر دہراتا بھی ہے نظمیں پڑھتا ہے۔ پہلے یہ ہر وقت چاہتا تھا کہ میں اس کے ساتھ رہوں۔ صرف اس کو مسلسل توجہ دوں۔چیزوں کو توڑتا پھوڑتا رہتا تھا۔ سکون سے بیٹھنا ناممکن تھا۔ابھی تک ڈائپر استعمال کرنا پڑتا تھا۔ واش روم جانے سے تو بہت ڈرتا تھا۔

لیکن اللہ کے کرم سے اب خود واش روم جاتا ہے خوب کھیلتا ہے پزل بناتا ہے اور خود کھانا کھا لیتا ہے۔اب مجھے مارتا نہیں ہے نہ ہی کاٹتا ہے ورنہ اچانک دانتوں سے زور سے کاٹ لیتا تھا۔ جب مہمان آتے ہیں تو اب ان کے بچوں سے لڑتا نہیں ہے بلکہ کھیلتا ہے۔ اس کی طبیعت میں ٹھہراؤ آ گیا ہے۔ پر سکون نیند سوتا ہے۔ رات کو بار بار جاگتا نہیں ہے۔ علاج سے پہلے آدھی رات کو اٹھ کر کسی کھلونے کی ضد کرتا شروع کر دیتا اور خوب روتا تھا۔ لیکن شکر ہے کہ اب ایسا نہیں ہوتا۔ آرام سے سوتا ہے اور صبح فریش اٹھتا ہے۔ میری بات سن لیتا ہے۔جس کام سے منع کروں مان جاتا ہے۔ اپنے کھلونوں سے کھیلتا ہے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دانت برش کر لیتا ہے جو کہ پہلے بالکل بھی نہیں کرتا تھا۔ خود ہاتھ دھو لیتا ہے۔ خوشی خوشی نہا لیتا ہے۔ بال کٹوا لیتا ہے۔ پہلے تو یہ سب کام تقریباً ناممکن تھے۔خاص طور بال کٹوانا تو بے حد مشکل تھا۔ یہ اتنا روتا تھا کہ اس کا سانس ہی رک جایا کرتا تھا۔ یہی صورت حال برش کرنے کی تھی۔ دانت زور سے بند کر لیتا اور میرے لیے برش کروانا مشکل ہو جاتا تھا۔

ڈاکٹر حسین قیصرانی کے علاج سے یہ مسئلے صرف چار ماہ میں حل ہو گئے ہیں۔ اب وہ سب کام عام بچوں کی طرح کرنے لگا۔ پڑھنے لگا ہے۔ ڈاکٹر حسین قیصرانی نے بہت محنت اور لگن سے میرے بیٹے کا علاج کیا۔ میں نے سوچا نہیں تھا وہ اتنا جلدی ایک نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے گا۔ شکریہ ڈاکٹر صاحب۔

 

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

Nervous Debility How to get rid of weakness and fatigue. Body Weakness Tiredness | Jismani kamzori thakawat Fatigue ka ilaaj | شدید جسمانی کمزوری | Urdu Hindi |

  شدید جسمانی کمزوری ۔۔ اتنی شدید کہ سیدھا بیٹھا نہ جا سکے۔ اس قدر تھکاوٹ کہ انسان لیٹنے پر...

Default image

Strategies of Homeopathic Case Taking by George Vithoulkas

At times in the case-taking process it is of essential importance to disregard the suggestions that have been made by...

My Battle with Migraines and Severe Headaches: A Life-Stopping Struggle

My Battle with Migraines and Severe Headaches: A Life-Stopping Struggle

Migraine and Severe Headaches Took Over My Life – A Testimonial from a Medical Doctor Living in Pain: How Migraines...