خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ہومیوپیتھی: تعریف و تعارف

ہومیوپیتھی دو یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ہومیو کے معنی مشابہ یا بالمثل  کے ہیں اور پیتھی کے معنی بیماری کے ہیں یعنی کہ بالمثل

ادویات سے علاج۔
اس طریقۂ علاج میں مریض کا علاج ان ادویات سے کیا جاتا ہے جن ادویات کے اندر مرض جیسی علامات پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔
ان ادویات کو پہلے تندرست جسم پر آزمایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نقلی مرض جیسی علامات تندرست جسم میں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اب اس نقلی بیمار جسم کو اسی دوائی کی بہت ہلکی سی خوراک دینے سے مرض ختم ہو جائے گا۔
یعنی کہ تندرست جسم زیادہ مقدار میں دوائی استعمال کرے گا تو وہ دوائی ایک نقلی مرض تندرست جسم میں پیدا کر دے گی۔ اس کے بعد اس ہی دوائی کی بہت تھوڑی مقدار لینے سے مرض کی علامات ختم ہو جاتی ہیں اور جسم تندرست ہو جاتا ہے۔
:ہومیوپیتھی کی بنیاد ایک اصول پر قائم ہےجو مندرجہ ذیل ہے
 تمام ادویات میں ایک نقلی بیماری پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ ( دوائی کے مکمل اثرات دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے تندرست جسم پر تجربہ کر لیا جائے۔)  بیماری کو دور کرنے کے لیے ایسی دوائی استعمال کی جائے جس کی علامات بیماری کی علامات سے پوری پوری مشابہ ہوں مگر یہ بات ضرور یاد رکھئے کہ مریض کو دوائی کی جو مقدار دی جائے وہ اس مقدار خوراک سے بہت کم ہو گی جس کے استعمال سے بیماری پیدا ہو یا ہو سکتی ہو۔
Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

HEALING CRISIS: The Road to Better Health (Walter Last)

I routinely recommended to my patients right on their first visit to adopt a high-quality, low-allergy diet. When they came...

100% recommended by me for sure – Google Review by Hamna Fatima

100% recommended by me for sure – Google Review by Hamna Fatima

I came to seek help from Dr. Hussain Kaisrani for one of my physical health issue but I didn’t know...

10 Most Common Homeopathic Medicines

10 Most Common Homeopathic Medicines

If you wish to experiment with homeopathic medicines, here are 10 medicines that are used for common ailments. These medicines should...