خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

وارٹس، چنڈیاں، موہکے اور کارن ہومیوپیتھک دوا علاج – فیڈبیک

السلام علیکم ڈاکٹر حسین –

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی مسز کو خوشیوں صحت والی لمبی زندگی نصیب ہو۔ آمین۔

مجھے آپ کی سب سے پہلی اور پرانی مریضہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اکثر تو نہ چاہتے ہوئے اور کبھی کبھار رضامندی سے آپ کی ڈاکٹری اور ہومیوپیتھک دواؤں کے تجربات برداشت کرنا پڑے۔

بے شمار بار میرا اور بچوں کا علاج ناکام ہوا مگر آپ نے کبھی ہمت نہ ہاری۔ آہ ! وہ بہت ہی مشکل دور تھا۔ سالوں کی محنت اور مستقل مزاجی کی وجہ سے آخرکار اللہ نے آپ کے علاج میں برکت ڈالی تو پھر کمال کی شفایابیاں دیکھنا نصیب ہوئیں۔

عام طور پر گھر والے متاثر نہیں ہو پاتے لیکن آپ کی ہومیوپیتھی سے محبت اور اپنے مریضوں کے ساتھ خلوص کی وجہ سے تمام فیملی بہت قدر کرتی ہے۔ میرے دل میں آیا کہ میں بھی آپ کے مریضوں کی لسٹ میں شامل ہو کر دلی شکریہ ادا کروں۔

کچھ عرصہ پہلے میرے پاؤں پر موہکے اور وارٹس بڑی شدت سے بنے۔ شوز پہننا اور چلنا بہت تکلیف دیتا تھا۔ درد سارے پاؤں بلکہ پوری ٹانگ میں ہو گیا۔ دل کرتا تھا کہ چھری سے کاٹ ڈالوں۔

آپ نے دوا تھوجا تجویز کی۔ مناسب بہتری ہوئی درد تو کنٹرول ہو گیا مگر شدید خارش ہو گئی۔

دوبارہ کیس ڈسکس کیا اور ہومیوپیتھک دوا انٹی مونیم کروڈ دی۔الحمدللہ! موہکا وارٹس ٹھیک اور درد خارش ختم۔ مجموعی صحت میں بھی واضح بہتری آئی۔

احساسات کے اظہار کے لیے یہ الفاظ کافی نہیں پھر بھی خواہش ہے کہ میرا ریویو بھی ضرور شیئر ہو

(۔(مسز حسین قیصرانی

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles