خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

سولہ سال کی بیماریاں، بار بار ناکام سرجری، دمہ، ڈپریشن، پینک اٹیک،انگزائٹی، خودکشی کے خیالات – فیڈبیک

السلام علیکم سر!

اکثر آپ کے اسٹیٹس پر مریضوں کے فیڈبیک پڑھتی تو مجھے بہت حیرت ہوتی کہ آپ کیسے اپنے مریضوں کے بڑے مسائل حل کر لیتے ہیں۔ سوچتی تھی کہ کوئی دن آئے اور میں بھی ریویو لکھوں۔

کئی سالوں کی لمبی تکلیف اور مصیبتوں کے بعد، آپ کے علاج سے زندگی میں مثبت اثرات محسوس ہوئے تو آج میرا دل چاہا کہ عام جذبات شیئر کروں — اپنے ڈاکٹر حسین قیصرانی کے لیے۔

میرے بھائی امریکہ میں ہیں اور ماشاءاللہ ڈاکٹر ہیں۔ مکمل مایوسی میں میں نے ان کو بتایا کہ اب میں مزید کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں جاؤں گی، چاہے مرتی مر جاؤں۔

انہوں نے کہا:
“ڈاکٹر کے پاس بے شک نہ جاؤ، مگر ڈاکٹر حسین قیصرانی سے ایک بار اپنا کیس صرف فون پر ڈسکس کر لو۔”

مجبوراً راضی ہو گئی۔

سب سے بڑا مسئلہ

آپ نے بے شمار مسائل حل کیے ہیں، لیکن میرا سب سے بڑا مسئلہ آنتوں کی سرجری کا تھا۔ اس سے میں 16 سال سے لڑ رہی تھی۔

مجھے لگتا تھا کہ یہ صرف سرجن سے ہی حل ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ بے شمار سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے بھی حل نہیں ہوا تھا۔ میں مکمل مایوس ہو چکی تھی۔

مجھے یقین تھا کہ میں کبھی بھی اس مصیبت سے نکل ہی نہیں سکتی۔ اس کا ایک ہی حل نظر آتا تھا .. خودکشی۔ کیونکہ ہر 2 سے 3 ماہ بعد میرا آپریشن خراب ہو جاتا تھا۔ ڈاکٹروں سے تو میرا یقین ختم ہو چکا تھا۔

علاج کیسے ہوا

لیکن آپ نے اسے زبردست طریقے سے ڈیل کیا ۔۔ وہ بھی آن لائن، بغیر سرجری دیکھے اور بغیر مجھ سے ملے۔ پتہ نہیں کیسے۔ مجھے تو یقین ہی نہیں تھا۔

آپ نے مجھے اس بار:

  • سرجری
  • ڈرپس
  • انجیکشن
  • ہسپتال جانے

سے بچا لیا۔

ہومیوپیتھی علاج شروع کرنے کے بعد پہلے کی سب دوائیں مکمل چھوڑ چکی ہوں۔ میں بے شمار دوائیوں کے اثر میں دھت ہوتی تھی۔ کچھ سمجھ نہ آتا تھا کہ میں آپ کو کیسے سمجھاؤں، لیکن سر، آپ سمجھ لیتے تھے۔

علامات جو کنٹرول ہوئیں

  • ڈپریشن
  • پاگل پن والا غصہ
  • دمہ اور سانس کی تکلیف
  • انگزائٹی
  • پینک اٹیک
  • گھبراہٹ
  • پیٹ درد اور معدے کی شدید خرابی
  • دل، دماغ اور جسم کی بے چینی
  • ڈر، خوف، وہم و وسوسے

سب کچھ مکمل ٹھیک تو نہیں ہے، لیکن زندگی اب ہزار درجہ بہتر ہے۔ سب کچھ آپ اب کنٹرول کر لیتے ہیں۔ مجھے سرجری کا خوف بھی نہیں، کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں اب۔

آخری بات

ڈاکٹروں سے میرا بے پناہ تجربہ رہا ہے۔ آپ جیسا ڈاکٹر میں نے زندگی بھر نہیں دیکھا۔

اب کسی اور ڈاکٹر کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی۔ آپ تو ویسے بھی آن لائن ہوتے ہیں۔😜۔

16 سال کی تکلیف کے بعد آج میں سکون سے سانس لے رہی ہوں ۔ یہ سب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Back to Life with a Life Savior named Doctor Hussain Kaisrani – Review and Feedback

Back to Life with a Life Savior named Doctor Hussain Kaisrani – Review and Feedback

It was 7th month of last year when for the first time I talked to Dr. Hussain Kaisrani. Here is...

شادی کا شدید ڈر، خوف اور فوبیا – ہومیوپیتھک علاج : حسین قیصرانی

شادی کا شدید ڈر، خوف اور فوبیا – ہومیوپیتھک علاج : حسین قیصرانی

شادی کے خوف فوبیا کا علاج: نکس وامیکا سے شفا کی راہ شادی کے خوف کا شکار مریضوں میں خوف...

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مینہ وریا  پر  پانی  گھٹ  اے اکھاں  وچ  طغیانی گھٹ اے تینوں بُھلاں تے  لگدا  اے ساہ  دی آنی جانی...