بواسیر، پائلز، ہیمورائڈز (VARICOSE VEINS / PILES / HEMORRHOIDS) – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
بواسیر کا مرض بہت عام ہے اور یہ بے حد اذیت والی تکلیف ہے۔ باہر کی طرف یا مقعد (Anus) کے اندر یا دونوں مقام پر مسے بن جاتے ہیں۔ یہ مسے کوئی نئی ساخت نہیں ہوتے بلکہ مریض کی اپنی ہی وریدوں میں اُس مقام پر غلیظ خون جمع ہو جاتا ہے جو مسوں / موہکوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ بواسیر / پائلز خونی بھی ہوتی ہے اور بادی یا اندھی بھی۔ جس میں خون نہیں نکلتا؛ عام زبان میں اُسے بادی بواسیر کہتے ہیں۔ بادی بواسیر میں مسے سوج جاتے ہیں اور اُن میں شدید جلن …
صحت، بیماری اور علاج – ہومیوپیتھک نقطہ نظر – حسین قیصرانی
کسی انسان کے اندر جب تک کوئی ڈسٹرب کرنے والا اثر نہ ہو تو وہ کبھی کوئی علامات ظاہر نہیں کرے گا۔ اِسے ہم صحت کی زندگی کہیں گے۔ یہ بات تھوڑی مشکل ہے تاہم اِسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔ آپ اپنی سیٹ پر بیٹھے ہیں یا بستر پر سکون اور خاموشی سے لیٹے ہیں تو آپ کو اپنے بالوں، بازوؤں، پاؤں، آنکھوں، دل اور دماغ وغیرہ کا احساس نہیں ہوگا۔ اب آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو آپ کو سوچ کر اور غور کر کے دیکھنا ہو گا کہ اپنے ان اعضاء کو محسوس کر رہے ہیں یا …
امتحان، سٹیج، انٹرویو اور پریزینٹیشن کے ڈر، خوف، فوبیا اور تشویش کا کامیاب ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
ایم فل کی ایک سٹوڈنٹ نے فون پر رابطہ فرمایا۔ انہوں نے تقریباً روتے ہوئے اپنا مسئلہ ڈسکس کیا: صبح یونیورسٹی میں میری فائنل پریزینٹیشن (Presentation) ہے جس کے لئے میں نے پچھلے تین ماہ دن رات ایک کر دیا۔ میری تیاری ہر طرح سے مکمل ہے اور کل اپنے سپروائزر سے تفصیلی نشست ہوئی۔ مَیں نے اُن سے ایسے تمام نکات پر بات کی کہ جو مجھے واضح نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے بڑی وضاحت سے سب کچھ سمجھایا۔ اب یہ حالت ہے کہ مجھے اپنے سوالات تو پوری طرح یاد ہیں مگر سپروائزر نے جو راہنمائی کی؛ اُس …
ہومیوپیتھی علاج کے تقاضے اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی مشکلات – حسین قیصرانی
ڈاکٹر کے مخلص اور ماہرِ فن ہونے کے ساتھ ساتھ مریض کا سمجھ دار اور تعلیم یافتہ ہونا ہومیوپیتھک علاج کا ایک اہم ترین تقاضا ہے۔ دونوں میں سے اگر ایک بھی اس شرط کو پورا نہیں کرتا تو اچھے نتائج کا حاصل ہونا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اِس کو ذرا وضاحت سے ڈسکس کرتے ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اگر اپنے فن کا ماہر نہیں ہے اور مریض بھی سمجھدار نہیں ہے تو تکلیف اور مرض کم ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔ اگر معالج کو اپنے کام پر عبور ہے مگر مریض جاہل ہے تو ڈاکٹر کو …
جسمانی بیماریاں بمقابلہ ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی مسائل – میرا نقطہ نظر (حسین قیصرانی)
جب مرض، مریض کے اندر گہرائی تک اثر کر جاتا ہے تو بہت سی جسمانی تکلیفیں اور علامات تو غائب ہو جاتے ہیں مگر ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی علامات اور بیماریاں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ جب نیند کی مستقل خرابی، بے وجہ غصہ، صحت کے متعلق انگزائٹی، تشویش، ڈپریشن، کینسر کا ڈر، اَن جانا خوف یا موت کا ڈر مسلسل حملہ آور ہونے لگتے ہیں تو نزلہ، زکام، بخار یا سر درد وغیرہ گم ہو جایا کرتے ہیں۔ (خوف ایسے ڈر کو کہتے ہیں جس کی وجہ معلوم ہو؛ چاہے وہ وجہ معقول ہو یا محض وہم۔ حزن اُس ڈر …
مرض کا دب جانا – ڈاکٹر بنارس خان اعوان Suppression
محترم ڈاکٹر حضرات! جنوبی پنجاب کے اس چھوٹے سے شہر دریاخان میں پنجاب سرحد اور سندھ کے دور دراز علاقوں سے اتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹر حضرات کا اجتماع بلاشبہ ڈاکٹر جنید عمر اور ڈاکٹر راؤ محمد اخترکی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ ڈاکٹر صاحبان ما شاء اللہ بڑی محنت، لگن اور دلچسپی سے کئی چھوٹے بڑے سیمینار منعقد کرا چکے ہیں۔ یہ سیمینار ان کے ہومیوپیتھی سے محبت کا ثبوت ہیں جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ان کے اس جذبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان کے ساتھ ان کی ساری ٹیم اور …
جگر کے اَمراض، وجوہات اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج
جگر کی اہمیت کسی بھی اہم جسمانی عضو (دل، دماغ، گردے وغیرہ) سے کم نہیں۔ نظامِ ہاضمہ کو اِعتدال میں رکھنے کا یہ نہایت ہی اہم عضو ہے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ جسم کو نقصان پہنچانے والے مواد اپنے اندر جمع کرتا ہے؛ اس مواد سے صفراء پیدا کرتا ہے اور اسے پِتہ کے ذریعے معدہ میں پہنچاتا ہے جہاں یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بڑا مضبوط اور قوی عضو ہے مگر انتہائی بد پرہیزی اور موروثی بیماریوں سے متاثر ہو کر اِس کے خراب ہونے کا اِمکان رہتا ہے۔ جگر کے اَمراض، …
گندم گلوٹین الرجی – سیلیک ڈیزیز- ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک
گندم الرجی (Celiac disease / gluten-sensitive enteropathy / autoimmune disorder) کیا ہے؛ اِس سے متاثرہ بچوں اور اُن کے والدین کی زندگی کس طرح کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے؛ اُس کا اندازہ عام لوگ لگا ہی نہیں سکتے۔ سرِدست والدین کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں جن کی بیٹی کو گندم سے الرجی ہے۔ انہوں نے مختلف ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے سالہا سال علاج کروایا مگر آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ بچی کو گندم کی الرجی ہے۔ نوبت یہ ہو گئی تھی کہ اگر کسی ایسے برتن میں آٹا گوندھا گیا کہ جس میں پہلے گندم کا آٹا صرف رکھا …
بریسٹس کے امراض، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج – حسین قیصرانی
بریسٹس (Breasts) خواتین میں ننھے گود کے بچوں کو دودھ پلانے کا ذریعہ ہیں۔ دودھ پلانے کی مدت میں کچھ تکالیف بہت عام ہیں جن کی وجہ سے جہاں ماں کو بہت تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے وہاں بچے کی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ صفائی نہ رکھنے سے نپل سوج کر معمولی سی پھٹ جاتی ہیں۔ جب بچہ دودھ پیتا ہے تو بہت درد ہوتا ہے۔ اِس کے لئے بہت سی ہومیوپیتھک دوائیں مفید ہو سکتی ہیں تاہم میرے تجربہ میں یہ تین دوائیں بہت کامیاب رہتی ہیں۔ علامات کے مطابق کوئی ایک دوا ہی استعمال کروائی جائے گی۔: …
جگر کی خرابی کے صحت پر اثرات – حسین قیصرانی
معدہ کی کمزوری اور خرابی کی اہم ترین وجہ جگر کی تکالیف ہوتی ہیں۔ یہ بات میرے لئے گہری دلچسپی اور توجہ کا باعث رہی ہے کہ ذہنی انتشار (Anxiety) اور نفسیاتی کشمکش کے پیچھے اکثر اوقات جگر ہی کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ اِسی طرح جن مریضوں میں جِلد کی تکالیف (Skin Allergy) وغیرہ پائی جائیں؛ اُن کی ذاتی یا خاندانی ہسٹری میں جگر کی تکالیف ضرور پائی جاتی ہیں۔ جگر کی خرابی کی کیا علامات ہیں؛ اس بیماری کے اثرات کہاں کہاں پڑتے ہیں اور ہومیوپیتھی علاج میں کون کون سی دوائیں استعمال ہوتی ہیں، یہ تفصیل سمجھنے کے …