عید قربان، گوشت الرجی اور معدہ کی خرابی – کامیاب علاج – فیڈبیک
الحمدللہ دن بہت اچھا گزرا۔ میں بہت زیادہ ایکٹو تو نہیں تھی لیکن اگر پچھلی عیدوں سے موازنہ کروں تو یہ کمال کی تھی (صرف کھانے کی بات ہو رہی ہے)۔ پہلے بھی بڑی عید پہ گوشت کا کام کرتے کرتے معدہ بند ہو جاتا تھا لیکن مجھے بعد میں کافی دن دوائی کھانی پڑتی تھی اور کبھی کبھی ڈرپ یا انجیکشنز بھی ۔۔۔۔۔۔ میں یہ تو نہیں کہوں گی کہ معدہ بالکل اے ون ہو گیا ہے لیکن وہ کام کرتا رہا ۔۔۔۔ بالکل بند نہیں ہوا۔ دوپہر کو میں نے بہت کم چاول کھائے لیکن میں خوش تھی …
سرجری، پریگنینسی، قبروں، خون اور موت کا ڈر، خوف اور فوبیا – کامیاب علاج (حسین قیصرانی)
(اس کیس کے رواں اردو ترجمہ اور کمپوزنگ کے لئے محترمہ مہر النساء کا شکریہ۔) رات آدھی سے زیادہ گزر چکی تھی۔ بڑی مشکل سے خود کو نیند کے حوالے کرنے میں کامیاب ہو پائی تھی۔ یکایک ایمبولینس کے ہوٹر کی آواز میرے کانوں سے ٹکرائی اور ایک جھٹکے سے میری آنکھ کھل گئی۔ خوف کی ایک شدید لہر میرے بدن میں سرایت کر رہی تھی۔ ایمبولینس گھر کے قریب ہی رک گئی اور ہوٹر کی جگہ خواتین کی چیخ و پکار نے لے لی تھی۔ مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ سامنے والے گھر کے بزرگ اب نہیں رہے …
فسچولا بھگندر کا علاج – ہومیوپیتھک دوائیں اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی
(کیس کی تحریر اور کمپوزنگ کے لئے محترمہ مہرالنساء کا خصوصی شکریہ!) اسلام آباد کے پُرفضا ماحول میں بچپن گزارنے والے اس نوجوان کو شروع سے ہی محنت اور اپنے زورِ بازو پر بھروسہ کرنے کی لگن تھی۔ اپنی دنیا خود تخلیق کرنے کے ولولہ اور عزم نے اُنہیں اپنے گھر بار تک کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے یورپ اور امریکہ میں سالہا سال گزارنا بھی اِسی جذبہ کی تکمیل کے لئے تھا۔ عین نوجوانی میں، انہوں نے اپنے شب و روز انتہائی وضع داری، شرافت و نجابت سے گزارے۔ اصول پسندی اور روایات کی …
فسچولا کامیاب ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک
(فیڈبیک کا رواں اردو ترجمہ محترمہ مہرالنساء کی کاوش ہے) میری عمر 33 سال ہے۔ پچھلے چھ سات سال سے میں فسچولا (Fistula) کا شکار تھا۔ طالب علم ہونے کے ناطے ہوسٹل میں رہتا تھا اور بہت سالوں سے باہر سے کھانا میرا روزانہ کا معمول تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی لائف سٹائل میرے معدہ کی خرابی اور فسچلا کا سبب بنا۔ علاج کے لئے رجوع کیا تو ڈاکٹر کی تشخیص تھی کہ یہ فسچولا ہے جس کا واحد حل سرجری ہے۔ آپریشن کی کامیابی کا تناسب 60 سے 70 فیصد تھا۔ ناکامی کی صورت میں بار بار سرجری …
ناپاکی، ٹچ کرنے، بار بار کپڑے بدلنے اور ہاتھ دھونے کا وہم، عجیب ڈر اور خوف – علاج اور ہومیوپیتھک دوائیں – حسین قیصرانی
ایک ماہ قبل کی بات ہے کہ ایک محترمہ نے سیالکوٹ سے فون کیا۔ وہ رو رہی تھیں۔ یاس و نا اُمیدی، غم اور پریشانی اُن کے ایک ایک لفظ سے جھلک رہی تھی۔ کہنے لگیں کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اور وہ عجیب و غریب بلکہ بہت ہی بے ہودہ باتیں کرتا ہے جن میں سے اکثر کسی کو بتائی بھی نہیں جا سکتی ہیں۔ یوں تو اُس کی صحت بچپن سے ہی ڈسٹرب رہی ہے– کبھی جگر معدہ خراب تو کبھی لمبا اور لگاتار نزلہ زکام کھانسی بخار۔ خاندان میں سانس کی تکلیفیں، ٹی بی اور نفسیاتی …
اچانک، غیر متوقع، یک لخت، آناً فاناً – ہومیوپیتھک علامت کی تشریح اور دوائیاں – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
Abrupt حاضرینِ کرام: مندرجہ بالا روبرک (Abrupt)، کا لفظی مطلب ہے اچانک، یک لخت، آناً فاناً ۔ یعنی کوئی ایسا واقعہ پلک جھپکتے وقوع پذیر ہو جائے یا وہ غیر متوقع ہو۔ جیسے کہتے ہیں، اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور چٹاخ سے اس کے منہ پر تھپڑ مار دیا یا ایک پہاڑ اچانک لاوا ابلنا شروع کر دے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دھوپ غائب ہو جائے ،آسمان کو گہرے بادل ڈھانپ لیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو جائے ۔ بارڈر پر بغیر کسی وارننگ کے کراس فائرنگ شروع ہو جائے۔ کوئی واقعہ جو اتنی …
ہومیوپیتھک دوا کینابس انڈیکا – جارج وتھالکس
تلخیص و ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ ڈاکٹر ملک مسعود یحیےٰ حشیش ذہنی جذباتی علامات: * ہر قسم کے اوہام * موت کا خوف اور ذہنی انتشار کے ہمراہ دہشت زدگی * خوف کہ وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکے گا * پاگل ہوجانے کا خوف * ہمیشہ سوال کرے مسلسل نظریات قائم کرے * ذہنی انتشار * بہت زیادہ بھولنے والا۔ اپنے آخری الفاظ اور خیالات بھول جائے * ایک جملہ شروع کرے لیکن جو کہنا چاہتا ہے بھول جائے * دماغ میں مختلف خیالات کے اجتماع کے باعث گزرے واقعات کو یاد رکھنے کی نا …
ہائی پوٹینسی کے بارے میں میرے نظریات – ڈاکٹر ڈروتھی شیفرڈ – ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان
میں بچپن سے ہی ہومیوپیتھ ہوں کیونکہ میری والدہ ہومیوپیتھک ادویات سے ہی صحت یاب ہوئی تھیں۔ جب ایلوپیتھک ڈاکٹرز نے ان کا علاج کرنے سے ہاتھ اٹھا دیئے تو انہوں نے ہومیوپیتھک علاج کرایا اور جلد ہی چیچک جیسے موذی مرض سے نجات حاصل کر لی۔ ان کی صحت یابی کے چند روز بعد ہی میری پیدائش ہوئی تھی۔ چونکہ میں شروع سے ہی ہومیوپیتھک گھرانے سے تعلق رکھتی تھی اس لیے میری خوش قسمتی تھی کہ میں ایلوپیتھک دواؤں سے دور ہی رہی تھی۔ جب میں میڈیکل کی طالبہ تھی تو ہومیوپیتھک کے نظریات میرے لیے غیر واضح …
ہومیوپیتھک کیس کی تجزیہ نگاری اور معلومات کا مآخذ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
محترم حا ضرین کرام! Hepatitis- Cمیرے لئے بہت آسان ہوتا کہ میں آپ کے سامنے اپنا کوئی کیس پیش کرتا کہ فلاں مرض میں میں نے فلاں دوا دی اور مریض ٹھیک ہو گیا۔ یا میں نے اتنے عدد کینسر اور اتنے کے مریض ٹھیک کئے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کو کیا حاصل ہو گا۔ بطورسامعین آپ کے لئے سوائے ایک خبر کے اس کی چنداں اہمیت نہیں ہوگی۔ اگر چہ اس طرح کے کیس پیش کرنے کی بھی ایک اہمیت ہے لیکن جتنے سیاق و سباق سے انہیں پیش کیا جانا چاہے بالعموم ویسا نہیں …
دو ماہ میں ڈر خوف اور فوبیا کا علاج مکمل – کامیاب علاج – فیڈبیک
السلام علیکم ۔۔۔ جناب محترم المقام قیصرانی صاحب۔۔۔ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔ کافی دن میں نے آپ کو بچوں کے بارے میں اپ ڈیٹ نہیں کیا کیونکہ صورتحال بہت بہتر سے بہتر ہے۔۔۔ دونوں بچے بہت بہتر ہیں ما شاء اللہ۔۔ میں سمجھتا ہوں مزید ان کو ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ میں ان شاء اللہ اگر ضرورت محسوس کروں گا تو خود بنفس نفیس حاضر ہوں گا۔ اسی طرح سے میرے شب و روز بہت بہتر چل رہے ہیں۔۔ پہلے کی نسبت بہت بہتر سے …