شادی کا شدید ڈر، خوف اور فوبیا – ہومیوپیتھک علاج : حسین قیصرانی
شادی کے خوف فوبیا کا علاج: نکس وامیکا سے شفا کی راہ شادی کے خوف کا شکار مریضوں میں خوف کا عنصر تو ایک ہی ہوتا ہے، مگر شدت میں فرق آ سکتا ہے۔ خاص طور پر جب یہ افراد شادی کے بارے میں سوچتے ہیں تو ان پر ایک شدید نوعیت کا فوبیا چھا جاتا ہے۔ اکثر ان افراد کو خود بھی یہ نہیں سمجھ آ پاتا کہ وہ کیوں اس قدر بے چین اور پریشان ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ خیال گہرا ہوتا ہے کہ شادی کے بعد ان کی شخصیت میں کمی آ جائے گی، ان …
حادثات، چوٹوں اور ایمرجنسی میں ہومیوپیتھی فرسٹ ایڈ اور علاج – حسین قیصرانی
ہومیوپیتھی ایک مکمل طریقہ علاج ہے جس میں مریض کی ہر تکلیف کے لئے دوائیاں موجود ہیں۔ مرض اگر پرانا ہو تو اُس کے لئے تفصیلی کیس لے کر دوائی منتخب کی جاتی ہے جو بہت محنت اور مہارت کا کام ہے۔ پرانی تکلیفوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر دوائی لینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہومیوپیتھی کا ایک اہم ترین اصول سبب (Etiology / Cause) کو جان کر علاج کرنا یا دوائی دینا ہے (Etiology / Causation overrules symptomatology in clinical practice)۔ اگر سبب واضح ہو اور تکلیف فوری توجہ کا تقاضا کر تی ہو تو …
دانت اور ہومیوپیتھی – حسین قیصرانی
اگر مرض پرانا نہ ہو تو ہر قسم کے دانت درد میں ہومیوپیتھک دوا کیموملا 30 (Chamomilla) کی صرف ایک خوراک اکثر فوری فائدہ پہنچاتی ہے۔ ہومیوپیتھک لٹریچر میں اگرچہ کیموملا کو دانتوں کی تکلیفوں کی دواؤں میں بالعموم شامل نہیں کیا جاتا۔ مرکسال (Merc Sol)، کلکیریا فاس (Calcarea Phosphoricum)، سلیشیا (Silicea)، کریوزوٹ (Kreosotum)، سٹیفی سیگریا (Staphysagria)، کلکیریا فلور Calcarea Fluarica کو دانتوں کے علاج میں بہت مفید پایا گیا ہے۔ دانت نکلوانے کے بعد یا دانتوں کو چوٹ لگنے سے درد ہو یا خون نہ رک رہا ہو تو آرنیکا 30 (Arnica) کا استعمال بہت عام ہے۔ برطانیہ میں …
ہومیوپیتھک علاج آپ کے لئے نہیں ہے۔ کیوں؟ – حسین قیصرانی
(George Vithoulkas)مشہور یورپی ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور میرے گرو جارج وتھالکس نے ہومیوپیتھک علاج میں ناکامی کی وجوہات پر ایک لیکچر دیا تھا۔ اُس وقت تک وہ ساٹھ ہزار سے زائد آن ریکارڈ مریضوں کا علاج کر چکے تھے۔ ساٹھ ہزار کہنا آسان ہے لیکن یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے اپنے سالہا سال کے تجربات کی بنیاد پر ہومیوپیتھک علاج کی ناکامی کی پہلی دو اور سب سے اہم وجوہات یہ بتائی ہیں 1۔ ایک یہ کہ مریض اپنی پوری علامات نہیں دیتے یا دے پاتے ۔ 2۔ دوسرے یہ کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اپنی جلد بازی، کم علمی …
کلکیریا کارب: بچوں کی اہم ترین ہومیوپیتھک دوا – حسین قیصرانی
ہومیوپیتھک علاج کا باقاعدہ طریقہ تو یہی ہے کہ مریض کا تفصیلی کیس لیا جائے جس میں مسئلہ کو ہر پہلو سے پرکھ اور سمجھ کر دوا منتخب کی جائے۔ تاہم ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور ہومیوپیتھی میں گہری دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات کی خواہش کے احترام میں وقتاً فوقتاً اپنے اور اساتذہ کے کلینکل تجربات شیئر کیا کریں گے تاکہ اُن کو دوائی تک پہنچنے کے لئے راہنمائی میسر آ سکے۔ اس مقصد کے لئے ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کا لنک نیچے درج ہے۔ آج کی نشست میں، ہومیوپیتھک دوا کلکیریاکارب (Calcarea Carbonicum) کا ایک اہم …
ہومیوپیتھی اور غائبانہ علاج – حسین قیصرانی
ہومیوپیتھک ڈاکٹر جب کیس لیتا ہے تو وہ اندر کے آدمی کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ مریض اور مرض کے پیچھے چُھپے اندر کے آدمی کو سمجھے بغیر محض بیماری کے نام پر یا ظاہری صورتِ حال کو پیشِ نظر رکھ کر دوائی دینے سے وقتی گزارا تو شاید ہو جائے لیکن شفا جیسی نعمت کا حصول بہت مشکل ہے۔ اکثر اوقات دیکھنے کے باوجود مریض اپنے مسائل دیکھ نہیں رہا ہوتا، اُس کو کوئی معاملہ بار بار سمجھا رہے ہوتے ہیں لیکن وہ صرف سنتا ہے پر سمجھتا نہیں۔ دراصل لفظ اُس کے اندر ہی نہیں جاتے۔ صورتِ …
موسمی وقتی تکالیف – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی
اس موسم کی تقریباً تمام حاد Acute یعنی وقتی تکلیفوں میں (مثلاً نزلہ، زکام، بخار، ناک، کان، گلے میں درد، کھانسی، پیٹ کی تمام وقتی خرابیاں، جوڑوں کے درد اور دمہ اگر صرف اسی موسم میں بڑھتا ہو تو) ہومیوپیتھک دوا ڈلکامارا Dulcamara 30 بہت آرام پہنچاتی ہے کہ جب: ہوا میں نمی ہو، دن گرم ہوں مگر رات ٹھنڈی ہو، سخت گرمی اور حبس کے بعد بارش اور ٹھنڈ ہو جائے، گرم سے ٹھنڈے ماحول میں جایا جائے۔ حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔ فون 03002000210۔ …
دورانِ حمل متلی، قے، سردرد، بلڈپریشر – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی
چند ماہ قبل ایک میڈیکل ڈاکٹر (کنسلٹنٹ سرجن صاحبہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا) بغرضِ علاج تشریف لائیں۔ اُنہیں کئی سالوں سے شدید سر درد – میگرین (Migraine) – کی شکایت تھی جس کے لئے وہ ہر ممکن دوائی، ایکسرسائز، یوگا، ٹوٹکے اور نسخے استعمال کر چکی تھیں۔ تفصیلی کیس لیا گیا تو اندازہ ہوا کہ اُنہیں حیض / مینسز / پیریڈز (Menses) کے بھی مسائل تھے۔ PCOS / PCOD اور مستقل Bleeding کا مسئلہ اِس کے علاوہ تھا۔ ہر خاندان کی طرح اُنہیں بجا طور پر اولاد کی خواہش بھی تھی جو اَب فکرمندی اور پریشانی میں بدل چکی …
ہائپوتھائیرائڈزم کیس، ہومیوپیتھک دوا، علاج اور فیڈبیک – حسین قیصرانی HYPOTHYROIDISM
تین ماہ اُدھر کی بات ہے کہ یورپ میں میری ایک کلائنٹ کی معرفت اِس خاتون نے رابطہ کیا۔ کہنے لگیں کہ میری بہن نے آپ کی بہت تعریف کی ہے۔ وہ ماشاءاللہ اتنے بڑے منصب اور عہدے پر ہے کہ اُسے متاثر کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ پھر بھی آپ میرے مسائل حل کر سکیں تو پتہ چلے۔ بولتی چلی گئیں مگر جب درمیان میں ذرا رکتیں تو یہ ضرور کہتیں کہ میں اپنی بہن کی طرح زیادہ تفصیلات میں بالکل نہیں جاؤں گی۔ اپنی ذاتی باتیں کسی سے بیان کرنا مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔ اور …
ہومیوپیتھک دوا کے انتخاب اور علاج میں مزاج کی اہمیت – حسین قیصرانی
انڈہ ایک یا دو؟ ————— ایک آدمی فلسفہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے گھر واپس آیا۔ ناشتے کی میز پر بیوی نے اُس سے پوچھا: “تم نے فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔ اتنا عرصہ گھر سے باہر رہے اور ڈھیر سارا پیسہ خرچ کیا؛ اِس فلسفہ کا کوئی فائدہ تو ہمیں بتاو”۔ شوہر نے سامنے رکھے انڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: “فلسفے کے ذریعے مَیں اِس انڈے کو ایک کی بجائے دو ثابت کر سکتا ہوں”۔ بیوی نے انڈے کو منہ میں رکھتے ہوئے کہا: “جو دوسرا انڈہ تم اپنے فلسفے سے ثابت کرو گے وہ خود …