خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

معدہ کا درد السر تیزابیت ۔ ہومیوپیتھک ناکام علاج ۔ میڈیکل ڈاکٹر کا فیڈبیک

 اس پیج کے ممبرز اور میرے کلائنٹس کو اندازہ ہے کہ میرے مریضوں میں ہر شعبۂ زندگی کے اصحاب و خواتین میں شامل ہیں۔ ایک معقول تعداد میڈیکل ڈاکٹرز کی بھی ہے جو اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کا ہومیوپیتھک علاج کرواتے ہیں۔ ذیل میں ایک گورنمنٹ ہسپتال کی انچارج ڈاکٹر کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں۔ یہ میری اِس بات کے جواب میں ہے کہ علاج کے نتائج پر میرا کنٹرول نہیں ہے۔

فرماتی ہیں: “میں چونکہ خود بھی ایک ڈاکٹر ہوں؛ اِس لئے اچھی طرح سمجھتی ہوں کہ نتائج پر دونوں کا کنٹرول نہیں ہوا کرتا — ڈاکٹر اور مریض دونوں کا نہیں۔

جو بات اہم ہے وہ یہ کہ آپ نے کوشش کتنی کی اور ہمت ہارنے کا امکان نہیں رکھا۔

میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ آپ میرے علاج کے لئے موجود ہیں۔
اور ہاں! میں معذرت خواہ ہوں کہ کئی بار میں اتنی پریشان اور کم ہمت ہو جاتی ہوں کہ مجھے واقعی اندازہ نہیں ہوتا کہ میں اِس صورتِ حال سے اپنے آپ کو کیسے نکالوں۔ اِن حالات میں پھر ہر معاملہ میرے لئے بہت تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔ علاج کے حوالہ سے یہ بات صحیح ہے کہ میری ذہنی اور نفسیاتی پریشانی اور فکرمندی معدے کے درد، السر اور تیزابیت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ آپ کو یہ سمجھنے میں کوئی دقت نہیں ہے کہ میں نتائج کے حوالہ سے بے صبری اور جلد باز قطعاً نہیں ہوں۔

آپ کے ہر ممکن تعاون کا بے حد شکریہ!

—————–
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

فیڈبیک ڈاکٹر صاحبہ کے اپنے الفاظ میں:

Being a doctor myself, i really do understand that results are not in anybody’s control, neither doctor nor patient.

What matters is EFFORT and willingless for not giving up. I really do feel very lucky and obliged to have you.
Also i am sorry, some days i become so upset and indifferent of my existence that i really dont know how to get out of that mental phase. Such are the days when everything starts hurting even more (which is medically justified because stress aggravates stomach ulcer, acid production).

Otherwise you know that i am never impatient and hasty with results۔

Thank u so much for everything!

———————

 

https://kaisrani.com/category/testimonials/

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
بواسیر، فشرز، ہیمورائڈز،قبض، معدہ خراب، انگزائٹی، ڈپریشن .. کامیاب علاج  .. فیڈبیک

بواسیر، فشرز، ہیمورائڈز،قبض، معدہ خراب، انگزائٹی، ڈپریشن .. کامیاب علاج .. فیڈبیک

<شکر الحمدللہ!! اللہ کے کرم سے میں اپنے تقریباً تمام مسائل اور تکلیفوں سے آزاد ہو چکی ہوں جو فشرز،...

شدید غصہ، بیوی بچوں سے مستقل بد تمیزی، توڑ پھوڑ اور غیر مستقل مزاجی – کامیاب علاج، فیڈبیک

شدید غصہ، بیوی بچوں سے مستقل بد تمیزی، توڑ پھوڑ اور غیر مستقل مزاجی – کامیاب علاج، فیڈبیک

سپائیڈر مین، سپرمین، آئرن مین ۔۔۔۔۔ ان کرداروں کی پہچان سپر پاورز کے طور پر کی جاتی ہے۔ اگرچہ ان...

Homeopathic Treatment Helps Professionals to Grow and Glow in their Profession – Feedback

Homeopathic Treatment Helps Professionals to Grow and Glow in their Profession – Feedback

A Heartfelt Testimonial: Positive Transformation Through Expert Guidance Assalam o Alaikum, Dr. Hussain Kaisrani, I am delighted to share the...