Sickness to Health

11 04, 2021

Facebook Review – Hussain Ahmad about Hussain Kaisrani Homeopathy Treatment

By |2021-04-16T11:39:57+05:00April 11, 2021|Categories: Digestive System, Mental Health, Testimonials|0 Comments

I am 27 years old. It was 10 years ago when I had the first sign that something seriously wrong with my health. I started complaining anorexia. I turned into an introvert. I stopped any kind of interaction with my friends and family. All this made me sick enough that i started consulting well known doctors. And started taking top medicines in high amount that were a risk to my life. But only what i obtained were the cons. I had been sick so long i couldn't remember what it felt like to be healthy. Finally Allah bestowed his blessing on me and i got a chance to meet Dr Hussain Kaisrani. A great person and well experienced psychotherapist and homeopathic consultant. He is very compassionate, knowledgeable, empathetic and most respectful person. Wherever the art of medicine is loved there is also a love of humanity. He listened to me attentively and by his medicine and efforts i literally got cured and got a new life. I really want to thank him that he made me regain my life after a long time of desperation. I highly recommend those who are confronting any kind of mental disorders or other health [...]

13 02, 2021

گندم الرجی دودھ گلوٹن الرجی سیلیک ڈیزیز – کامیاب علاج – گوگل ریویو

By |2021-02-13T00:51:05+05:00February 13, 2021|Categories: Digestive System, Homeopathic Awareness, Mental Health, Testimonials|0 Comments

۔2018 میں عید پر دوستوں کے ساتھ کھانے کے دوران معدے میں تکلیف شروع ہوئی۔ اینڈوسکوپی کے بعد ڈاکٹروں نے ایچ پائیلوری کا مسئلہ بتایا۔ مسائل بہت بڑھے تو ڈاکٹرز نے گندم الرجی (wheat  gluten  allergy) بتائی اور گندم سے روک دیا۔ بہت علاج کروایا فارن ڈاکٹرز سے بھی رابطہ کیا لیکن کسی کے پاس کوئی حل نہیں تھا۔ زندگی بوجھ بن گئی۔ میں گندم نہیں کھا سکتا تھا۔ بسکٹ بیکری کی باقی چیزیں سب بند تھیں۔ شائد پڑھنے یا سننے میں یہ بات اتنی عجیب نہ لگتی ہو لیکن اس طرح زندگی گزارنا بہت اذیت دیتا تھا۔ مکئی کی روٹی کھاتا تھا یا پھر ابلے چاول۔ اتنے پرہیز کے باوجود میں ٹھیک نہیں تھا۔ معدے میں درد رہتا۔گیس ٹربل ہر وقت ہوتی اور معدہ سوج جاتا تھا۔ ڈکار آنے لگتے پیچش لگ جاتے۔ پیٹ میں ہر وقت گڑگڑ طوفان رہتا تھا۔ کھانا کھاتے ہی پسینے آنے لگتے۔ سر اور چہرہ پسینہ پسینہ ہو جاتا تھا۔ پیٹ اور بازوؤں کے نیچے بہت پسینہ آتا تھا۔ بدبودار پاخانے آنے لگتے اور اس کے بعد شدید کمزوری۔ مجھ سے اٹھا ہی نہیں جاتا تھا۔ پاخانہ کر کے اٹھتا تو چکر آ جاتا تھا۔ دودھ الرجی بھی تھی۔ میں سب کچھ چھوڑ دیا [...]

4 02, 2021

From Anxiety, Panic Attacks to happy, healthy normal life – Feedback

By |2021-02-04T15:11:42+05:00February 4, 2021|Categories: Mental Health, Testimonials|0 Comments

AOA dr sb. hope u r fine. Finally I came after wandering 4 hours. We had lunch at our fav place, shared tons of gossips then headed to the market. I bought lots of things while nothing was planned but still bought enough stuff. It rained while we were in between our shopping but we kept on moving n at the end we encountered a procession that was on its way through bazar then we walked much to get some conveyance. Gossip, food, walk in rain everything just made me happy. Moral of the story I enjoyed a lot after a loooooooooong time feeling happiness deep inside. Even I tried imli n aalu bukhara sharbat first time in my life cz I always afraid f having such things that can affect my throat. Thanks for making this happen for me yes ALHAMD O LILLAH, ALLAH has blessed me with such wonderful people n blessings around n now I would make best out of all these IA. ----------------- Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant - Lahore Pakistan. Phone 03002000210  

23 01, 2021

لکنت ہکلاہٹ اعتماد کی کمی شدید غصہ ڈر خوف فوبیا – کامیاب علاج – فیڈبیک

By |2021-01-25T16:03:02+05:00January 23, 2021|Categories: Children's Diseases, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Neurological, Testimonials|0 Comments

میرا ایک ہی بیٹا ہے- اب عمر اس کی چھ سال ہے۔ میری دنیا اسی کے گرد گھومتی ہے۔ وہ شروع سے ہی حساس تھا۔ میں اسکا بہت خیال رکھتی لیکن پھر بھی اس کو ٹھنڈ  لگ جاتی۔ سردی کا موسم  ڈاکٹروں کے کلینک پر گزرتا۔ گرمی آتے ہی ہیضے کی شکائت ہونے لگتی۔ کبھی الٹیاں کبھی لوز موشن اس کو کچھ نہ کچھ ہوا رہتا تھا اور میں دوائیں دیتی رہتی تھی۔ مسلسل اینٹی بائیوٹک کھانے سے دوائیں اس پر اثر ہی نہیں کرتی تھیں۔ بہت کمزور ہو گیا تھا۔ شدید ضد کرتا تھا۔ چیزیں توڑتا تھا۔ غصے میں وحشیوں کی طرح ہو جایا کرتا۔ اسے اپنے آپ پر کنٹرول نہیں رہتا تھا۔ مجھے بری طرح مارتا تھا۔ میرے کپڑے پھاڑ دیتا تھا۔ جب وہ ضد کرتا تو کسی بھی طرح نہیں مانتا تھا۔ دماغ کسی بات پر اٹک جاتا تو وہ مسلسل اسی کے بارے میں سوچتا۔ دوسری طرف شدید ڈرپوک اور بزدل تھا۔ اکیلے باہر نہیں جاتا تھا۔ ہر وقت میرے ساتھ چپکا رہتا تھا۔ کسی سے بات نہیں کرتا تھا۔ میں نے اپنے بھائی کی شادی کا سارا فنکشن اس کو گود میں اٹھا کر اٹینڈ کیا کیونکہ وہ کسی کے پاس نہیں جاتا تھا۔ اس [...]

20 01, 2021

میں، ڈپریشن اور ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب۔ فیڈبیک

By |2021-01-20T14:55:23+05:00January 20, 2021|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials, Uncategorized|0 Comments

آج سے ٹھیک ایک سال پہلے میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب سے علاج کے سلسلے میں رابطہ کیا۔ اس ایک سال کے عرصے میں، میں ڈاکٹر صاحب سے کس قدر استفادہ کر سکی اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے میرے ماضی کی ایک جھلک دکھائی جائے۔ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے لئے زندگی صرف آسانیوں اور آسائشوں کا نام ہے۔ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے کے باوجود میں نے اپنی زندگی میں کوئی بھی کمی اور محرومی نہیں دیکھی۔ میں اپنے والدین، بہن بھائی غرض کہ اپنے خاندان میں سب کی لاڈلی تھی۔ میرے والد میری ہر خواہش اپنا فرض سمجھ کر پوری کرتے تھے۔ اس محبت کے علاوہ اللہ نے مجھے ہر قدم پر کامیابی سے بھی نوازا۔ سکول ہو یا کالج میں نے ہر جگہ اپنی کامیابی کی تاریخ رقم کی۔ میری فیملی میں مجھے رول ماڈل سمجھا جاتا تھا۔ میری تمام کزنز میری خوش قسمتی کی مثالیں دیتی تھیں۔ فیملی کی سپورٹ اور اللہ کی نوازش نے میری ذات کو بہت مضبوط اور نڈر بنا دیا تھا۔ میں بڑی سے بڑی پریشانی کا بھی بہت بہادری سے سامنا کرنے کا ہنر رکھتی تھی اور اپنی وقت پر صحیح فیصلہ [...]

17 01, 2021

معدہ خرابی، پینک اٹیک، ہارٹ اٹیک، موت کا خوف وہم وسوسے – گوگل ریویو، فیڈبیک

By |2021-01-21T23:54:47+05:00January 17, 2021|Categories: Gastrointestinal, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|0 Comments

میں اٹک سے ہوں مگر پچھلے کچھ سال سے ہانگ کانگ کے چم شا چوئی شہر میں ہوں۔ ڈاکٹر حسین قیصرانی کا نمبر مجھے میرے ایک دوست نے یہ کہہ کر دیا کہ یہ ٹاپ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ میں کچھ وہمی طبیعت کا مالک تھا اس لئے میں نے کال نہیں کی میں پہلے ہی اپنی صحت کی وجہ سے پریشان تھا اس لئے تجربے نہیں کر سکتا تھا۔ اپنی تسلی کے لیے میں نے گوگل، فیس بیک ویب سائٹ   kaisrani.com   پہ کیس اور لوگوں کے ریویوز پڑھنے پر کافی وقت لگایا۔ اس کے بعد ڈاکٹر قیصرانی سے رابطہ کیا۔ ان کے خلوص بھرے انداز نے مجھے بہت متاثر کیا۔ میں نے علاج کروانے کا فیصلہ اُسی وقت کر لیا۔ میرا سب سے بڑا مسئلہ اینگزائٹی تھا مجھے شدید پینک اٹیک آتے تھے مجھے لگتا تھا کچھ ہونے والا ہے میں ابھی ابھی مرنے والا ہوں میرا دل بند ہونے والا ہے میری آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا تھا۔ پینک اٹیک شروع ہوتے ہی میں جسم ٹھنڈا ہو جاتا سردی سے کانپنے لگتا تھا بھلے گرمی غضب کی ہو۔ پھر بخار بھی ہو جاتا۔ مجھ کو اپنے مرنے کا اتنا پکا یقین ہو جاتا تھا کہ میں گھر [...]

17 01, 2021

ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں ہومیوپیتھک علاج کے اثرات – ایک مریض کے تاثرات – حسین قیصرانی

By |2021-04-18T01:01:58+05:00January 17, 2021|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|0 Comments

سر جی ایک بات کروں اگر اجازت دیں۔ اگر خود کشی حرام نہ ہوتی تو مَیں اب تک خود کو گولی مار لیتا ... جو وقت مجھ پر گزرا ہے مجھے پتہ ہے ..... مگر آپ نے مجھے ایک ہمت دی ہے اس پر میں آپ کو سلام کرتا ھوں ... ورنہ میری زندگی خراب تھی ہر ایک دن ڈاکٹر کے پاس جانا اور ڈر کے ساتھ رہنا .... نہ رات کو سکوں نہ دن کو ... اب کم سے کم یہ ڈر نہیں رہا .... درد ویسے ہی ہیں مگر دماغ میں ڈر نہیں ... اب کوشش کریں کہ جو جسم میں مسئلہ ہے وہ حل ھو .... مسئلہ یہ ہے ... کہ اندر گرمی اور گیس ہے یہ آپ نے حل کرنا ہے۔ اس سے ہی سارا مسئلہ ہے جو میں سمجھتا ھوں اَور کچھ نہیں مجھے ... یہ میرا خیال ہے ... مگر آپ بہتر جانتے ہیں ...     اور سر جی ایک بات مَیں مریض تھا جو کہ اَب نہیں ہوں۔ اب مَیں خود کو بہتر سمجھتا ھوں ... مگر اُس وقت کی جو عادت ہے وہ جاتے جاتے وقت لگے گا ... شاید جو پہلے مجھے مسئلے تھے اور میں بھاگ کے ڈاکٹر کے [...]

13 01, 2021

گندم گلوٹن الرجی، دودھ، فوڈ الرجی، پیٹ معدہ خرابی- کامیاب علاج – فیڈبیک

By |2021-01-20T15:41:13+05:00January 13, 2021|Categories: Digestive System, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|Tags: , , , , , , |0 Comments

میں کئی سالوں سے گلوٹن گندم الرجی اور دودھ الرجی لیکٹوز انٹالرنس کا شکار تھا اور اس کے علاج کے لیے دھکے کھا رہا تھا۔ ہفتے میں پانچ دن بیمار رہتا اور دو دن کچھ ٹھیک۔ میری صحت میرے لیے اتنا بڑا مسئلہ بن گئی تھی کہ مجھے جاب بھی چھوڑنی پڑی۔ میں کچھ کھاتا تو ہضم نہ ہوتا تھا۔ روٹی کھاتے ہی پیٹ سخت خراب ہو جاتا، چکر آنے لگتے، سر درد کرتا اور پیٹ گیس سے بھر جاتا تھا۔ میں بہت کمزور ہو گیا تھا۔ دودھ یا دودھ سے بنی کوئی چیز نہیں کھا سکتا تھا۔ جو کی روٹی کھاتا تھا اور قہوہ پیتا تھا۔ ملنا جلنا چھوڑ دیا۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا۔ حکیم کہتے تھے معدے کا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر کہتے تھے آنتوں میں سوزش ہے، گندم دودھ الرجی ہے۔ سائکاٹرسٹ کہتے تھے کہ اینگزائٹی ڈپریشن ہے۔ نیوٹریشن سے فوڈ ڈائیٹ پلان لئے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھائی۔ سب سےعلاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میرے دماغ پر دھند سی  چھائی رہتی تھی۔ کنفیوژن سے کسی کام پر توجہ نہیں تھی۔ رات کو نیند نہیں آتی تھی۔ بہت ڈر لگتا تھا۔ دل دماغ ہر وقت وہم خوف وسوسوں منفی سوچوں میں الجھا رہتا [...]

16 12, 2020

My review for Hussain Kaisrani – Psychotherapist and Homeopathic Consultant

By |2020-12-16T21:02:27+05:00December 16, 2020|Categories: Muscles, Ligaments, Tendons and Bones, Testimonials|0 Comments

Deal of selling house, shifting, getting another house first on rent and then on ownership basis during the next two years brought me under another bout of emotional stress. Ultimately, I was breaking up. Signs of physical distress in the form of shoulder pain emerged. Finally I was having complete frozen shoulder in June 2019. Pain in my shoulder used to be so immense that I couldn’t sleep for many nights. Again a rush to doctors started: physician, orthopedics etc. Everyone used different therapies including calcium, Vitamin D, Steroid injection. I was advised shoulder surgery. However, nothing appeared to be working.  In the meanwhile, I thought of my homeopathic doctor friend Mr. Hussain Kaisrani. I had known him for some years in connection with property advice but he also ran a homeopathy clinic. Upon shifting to Bahria Town Lahore, I also started running a fever which couldn’t be dislocated for months even upon consuming course after course of antibiotics. However, as I approached him, I recovered from that fever upon taking just 2-3 doses of his medicine. I approached him with this problem of mine and physiotherapy of my shoulder was also started. My frozen shoulder issue stands recovered upto [...]

12 12, 2020

خود اعتمادی، قوت فیصلہ کی کمی، ذہنی کشمکش، سوچیں، ڈر – کامیاب علاج – فیڈبیک

By |2021-01-25T12:17:18+05:00December 12, 2020|Categories: Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|0 Comments

میرے لیے بات کرنا شروع سے ہی مشکل تھا۔ گھر میں سب کانفیڈنٹ تھے لیکن میرے اندر سیلف کانفیڈینس (Lack of Confidence) بالکل نہیں تھا۔ جھجھک ہر معاملے میں نمایاں تھی۔ مجھے لگتا تھا سب مجھ سے بہتر ہیں اور میں سب سے کمتر (Inferiority Complex) ہوں۔ میں خود کو پڑھائی یا کسی بھی ایکٹویٹی میں مصروف رکھتی تھی۔ سکول لائف میں ہی سلائی، کڑھائی، کوکنگ اور پینٹنگ سیکھی۔ شائد میں یہ سب اس لیے کرتی تھی کہ سب میری تعریف کریں۔ لیکن سب سے مشکل بات کرنا تھا۔ میں بھوک سے نڈھال ہو جاتی لیکن امی سے کھانا نہیں مانگ سکتی تھی۔ اگر کبھی کوئی کچھ پوچھ لیتا تو زبان لڑکھڑا جاتی تھی، ٹانگیں کانپنے لگتی تھیں اور میں کھڑی نہیں رہ پاتی تھی۔ میں اکیلی باہر نہیں جا سکتی تھی۔ لوگوں سے ڈر لگتا تھا۔ اگر کسی معاملے میں میری حق تلفی ہوتی تو میں خاموشی سے سہہ لیتی اور اپنے آپ کو ہی قصوروار سمجھنے لگتی تھی۔ ہر وقت رونا آتا رہتا تھا۔ بھوک پیاس نہیں لگتی تھی۔ جب کافی دیر گزر جاتی تو خود ہی پانی پی لیتی لیکن پیاس کا احساس نہیں ہوتا تھا۔ مجھے زندگی میں کوئی چارم نظر نہیں آتا تھا۔ میری [...]