جاب سٹریس، مایوسی، انگزائٹی، پینک اٹیک ڈس آرڈر سے حوصلے جرآت کا سفر .. علاج کے بعد فیڈبیک

السلام علیکم .. میں اپنے خیالات اور رویے میں واضح مثبت تبدیلی محسوس کر رہی ہوں۔

اگرچہ پچھلے تین چار دن میرے لئے بہت مشکلات کے تھے لیکن میں نے سب کچھ اچھے طریقے سے ڈیل کر لیا۔

سوچیں اور خیالات مکمل طور پر مثبت ہیں اور اپنے لئے نئی دنیا تلاش کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ڈپریشن، خوف اور مایوسی … ؟ نا بابا نا؛ اب نہیں۔

ہمت، حوصلے اور اعتماد کے ساتھ زندگی کے مسائل سے نمٹ رہی ہوں .. میرا نہیں خیال کہ میں کبھی ایسی جرآت والی رہی ہوں گی۔

اپنے آفس میں، مجھے بدترین صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے لیے ایکس پلے نیشن لیٹر بھی موصول ہوا چاہتا ہے۔ اس کے باوجود، میرے ذہنی سکون کی کیا ہی بات ہے۔

میں اب کسی بھی مسئلہ سے گھبرانے یا پینک اٹیک میں نہیں جا رہی ہوں۔ یہ سب بالکل نارمل اور ایسے انداز سے ڈیل کر رہی ہوں جیسے ایک پروفیشنل کو کرنا چاہئے اور بس۔

تو جناب …. کریڈٹ آپ کو جاتا ہے جس نے مجھے ایک بار پھر اُٹھا کھڑا کرنے میں تعاون کیا .. بہت مہربانی۔

 

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter