Search

اسلام آباد سے آن لائن مریضہ کا ریویو فیڈبیک

اسلام علیکم ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب!
میں کل رات سے سوچ رہی تھی کہ آپ کو میسج کروں گی۔ آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کروں گی جس طرح آپ پچھلے تین ماہ سے میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور میری ہر چھوٹی بڑی پریشانی کو نہ صرف سنتے سمجھتے ہیں بلکہ بہت خلوص اور ہمدردی سے اس کا جواب بھی دیتے ہیں۔
بہت دفعہ مجھے خود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید میں آپ کا بہت زیادہ وقت لے رہی ہوں اور بار بار ایک ہی مسئلہ کے اوپر بات کرتی رہتی ہوں لیکن اس کے باوجود آپ پوری توجہ اور تحمل سے سنتے سمجھتے ہیں اور جتنا ممکن ہو مجھے مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ آپ سے صرف رابطہ کر کے ہی بہت بہتر محسوس ہونے لگ جاتا ہے۔
یہ ٹھیک ہے کہ میرے مسائل بے شمار ہیں۔ اپنی صحت کے مسائل کے لیے کئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں، ٹاپ حکیموں اور مشہور ہومیوپیتھ کے پاس گئی ہوں لیکن کبھی کسی سے لگ کر علاج جاری نہیں رکھ پائی۔ مسائل کو سمجھنے سے زیادہ وہ سب صرف دوائیاں لکھنے دینے پر ہی توجہ دیتے تھے اور بس۔
علاج واقعی یہی ہوتا ہے کہ جو آپ کرتے ہیں۔ جس طرح آپ معاملات کو سمجھتے ہیں اور اس کے مطابق ایک پلان سٹریٹیجی کے ساتھ دوائی تبدیل کرتے ہیں یہ وہی انسان کر سکتا ہے جس کے پاس علم ہونے کے ساتھ ساتھ دل میں بے پناہ ہمدردی، خلوص اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ موجود ہو اور اللہ کی طرف سے خاص فضل بھی ہو۔
بے شک میری صحت ابھی بھی واضح طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ آپ سے علاج کے پہلے دو ماہ تو مسائل بڑھے ہی ہیں اور بہتری نہ ہونے کے برابر محسوس ہوئی۔ کئی بار خیال آیا کہ میرے مسئلے حل ہونے والے نہیں ہیں لیکن آپ کے بھرپوراعتماد نے مجھے مایوسی میں نہیں جانے دیا۔
اب بھی کچھ دن بہتر گزرتے ہیں جبکہ کچھ دن بے حد مشکل لیکن اس کے باوجود دل اور دماغ کو یقین ہے کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔
میں آپ کی بے حد احسان مند اور مشکور ہوں ڈاکٹر صاحب۔
Curing with Science and a Touch of Art.
0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter