مثانہ بلیڈر – درد پتھری خون جلن- علاج
مثانہ بلیڈر ۔ BLADDER پیشاب گردوں سے صاف ہو کر مثانہ میں آ کر جمع ہوتا ہے اور پیشاب کی نالی کے ذریعہ خارج ہوتا ہے۔ ہے گردوں سے مثانہ میں دو نالیوں سے گزر کر آتا ہے۔ یہ نالیاں دونوں گردوں سے مثانہ میں آ کر کھلتی ہیں۔ میڈیکل کی زبان میں ان نالیوں کو یوریٹرز () کہا جاتا ہے۔ پیشاب جہاں سے نکلتا ہے؛ اسے یورتھرا () کہتے ہیں۔ عام طور پر مثانہ کے دو اہم امراض ہیں: مثانہ کی گرمی مثانہ میں پتھری مثانہ کے ورم گرمی کی علامات:۔ درد اور پیشاب کا تھوڑا تھوڑا اور جل کر آنا پیشاب کھل کر بھی آئے تو درد اور جلن ساتھ ہوتا ہے مثانہ کا ورم اگر زخم کی صورت اختیار کر جائے تو پیشاب کے ساتھ خون اور پیپ بھی آ سکتی ہے۔ ان علامات کی اول درجہ کی دوا کنتھیرس ۳۰ (ایک سے چار خورا ک روزانہ ) ہے۔ مثانہ کی پتھری خارج کرنے کے لئے سارسپر لا ۳۰(دن میں تین چار مرتبہ ) بڑی مفید ثابت ہوئی ہے۔ بشرطیکہ اتنی بڑی نہ ہو جو پیشاب کی نالی سے نکل نہ سکے ۔اگر سائز بڑا ہو تو اس کا علاج اپریشن سے نکالنا ہے۔ درد: میگ فاس ۳۰ (دن میں تین چار دفعہ )۔ فالج : [...]