میں، ڈپریشن اور ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب۔ فیڈبیک
آج سے ٹھیک ایک سال پہلے میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب سے علاج کے سلسلے میں رابطہ کیا۔ اس ایک سال کے عرصے میں، میں ڈاکٹر صاحب سے کس قدر استفادہ کر سکی اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے میرے ماضی کی ایک جھلک دکھائی جائے۔ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے لئے زندگی صرف آسانیوں اور آسائشوں کا نام ہے۔ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے کے باوجود میں نے اپنی زندگی میں کوئی بھی کمی اور محرومی نہیں دیکھی۔ میں اپنے والدین، بہن بھائی غرض کہ اپنے خاندان میں سب کی لاڈلی تھی۔ میرے والد میری ہر خواہش اپنا فرض سمجھ کر پوری کرتے تھے۔ اس محبت کے علاوہ اللہ نے مجھے ہر قدم پر کامیابی سے بھی نوازا۔ سکول ہو یا کالج میں نے ہر جگہ اپنی کامیابی کی تاریخ رقم کی۔ میری فیملی میں مجھے رول ماڈل سمجھا جاتا تھا۔ میری تمام کزنز میری خوش قسمتی کی مثالیں دیتی تھیں۔ فیملی کی سپورٹ اور اللہ کی نوازش نے میری ذات کو بہت مضبوط اور نڈر بنا دیا تھا۔ میں بڑی سے بڑی پریشانی کا بھی بہت بہادری سے سامنا کرنے کا ہنر رکھتی تھی اور اپنی وقت پر صحیح فیصلہ کرنے اور پھر اس پر ڈٹے رہنے کی خوبی کی وجہ [...]