معدہ خرابی، پینک اٹیک، ہارٹ اٹیک، موت کا خوف وہم وسوسے – گوگل ریویو، فیڈبیک
میں اٹک سے ہوں مگر پچھلے کچھ سال سے ہانگ کانگ کے چم شا چوئی شہر میں ہوں۔ ڈاکٹر حسین قیصرانی کا نمبر مجھے میرے ایک دوست نے یہ کہہ کر دیا کہ یہ ٹاپ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ میں کچھ وہمی طبیعت کا مالک تھا اس لئے میں نے کال نہیں کی میں پہلے ہی اپنی صحت کی وجہ سے پریشان تھا اس لئے تجربے نہیں کر سکتا تھا۔ اپنی تسلی کے لیے میں نے گوگل، فیس بیک ویب سائٹ kaisrani.com پہ کیس اور لوگوں کے ریویوز پڑھنے پر کافی وقت لگایا۔ اس کے بعد ڈاکٹر قیصرانی سے رابطہ کیا۔ ان کے خلوص بھرے انداز نے مجھے بہت متاثر کیا۔ میں نے علاج کروانے کا فیصلہ اُسی وقت کر لیا۔ میرا سب سے بڑا مسئلہ اینگزائٹی تھا مجھے شدید پینک اٹیک آتے تھے مجھے لگتا تھا کچھ ہونے والا ہے میں ابھی ابھی مرنے والا ہوں میرا دل بند ہونے والا ہے میری آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا تھا۔ پینک اٹیک شروع ہوتے ہی میں جسم ٹھنڈا ہو جاتا سردی سے کانپنے لگتا تھا بھلے گرمی غضب کی ہو۔ پھر بخار بھی ہو جاتا۔ مجھ کو اپنے مرنے کا اتنا پکا یقین ہو جاتا تھا کہ میں گھر والوں کو اپنے پاسورڈ وغیرہ بتا دیتا اور لیٹ کر کلمہ [...]