لکنت ہکلاہٹ اعتماد کی کمی شدید غصہ ڈر خوف فوبیا – کامیاب علاج – فیڈبیک
میرا ایک ہی بیٹا ہے- اب عمر اس کی چھ سال ہے۔ میری دنیا اسی کے گرد گھومتی ہے۔ وہ شروع سے ہی حساس تھا۔ میں اسکا بہت خیال رکھتی لیکن پھر بھی اس کو ٹھنڈ لگ جاتی۔ سردی کا موسم ڈاکٹروں کے کلینک پر گزرتا۔ گرمی آتے ہی ہیضے کی شکائت ہونے لگتی۔ کبھی الٹیاں کبھی لوز موشن اس کو کچھ نہ کچھ ہوا رہتا تھا اور میں دوائیں دیتی رہتی تھی۔ مسلسل اینٹی بائیوٹک کھانے سے دوائیں اس پر اثر ہی نہیں کرتی تھیں۔ بہت کمزور ہو گیا تھا۔ شدید ضد کرتا تھا۔ چیزیں توڑتا تھا۔ غصے میں وحشیوں کی طرح ہو جایا کرتا۔ اسے اپنے آپ پر کنٹرول نہیں رہتا تھا۔ مجھے بری طرح مارتا تھا۔ میرے کپڑے پھاڑ دیتا تھا۔ جب وہ ضد کرتا تو کسی بھی طرح نہیں مانتا تھا۔ دماغ کسی بات پر اٹک جاتا تو وہ مسلسل اسی کے بارے میں سوچتا۔ دوسری طرف شدید ڈرپوک اور بزدل تھا۔ اکیلے باہر نہیں جاتا تھا۔ ہر وقت میرے ساتھ چپکا رہتا تھا۔ کسی سے بات نہیں کرتا تھا۔ میں نے اپنے بھائی کی شادی کا سارا فنکشن اس کو گود میں اٹھا کر اٹینڈ کیا کیونکہ وہ کسی کے پاس نہیں جاتا تھا۔ اس میں کسی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔ گھر [...]