Search

ہومیوپیتھک علاج سے لکھائی پڑھائی، تحریر تقریر میں روانی اور بہتری .. فیڈبیک

میڈم صاحبہ نے چند ماہ قبل سکن مسائل، سورائسیس، وارٹس، موہکوں، فوبیا اور الرجی وغیرہ کا علاج کروایا تھا۔ اُن کا شکریہ کا دلچسپ میسیج موصول ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

یاد رکھئے ! کامیاب علاج کا لازمی نتیجہ ہی یہی ہوتا ہے کہ انسان کی دبی ہوئی صلاحیتیں بھی واپس آتی ہیں۔ زندگی کی رونقوں میں بحالی کے امکانات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ انسان ذاتی، پروفیشنل اور فیملی کے معاملات میں بھی واضح بہتری محسوس کرتا ہے۔

اور یہ بھی یاد رکھئے!! علاج سے اگر ایسا کچھ محسوس نہیں ہوتا تو لیب ٹیسٹ رپورٹس کا ٹھیک ہونا یا صحت کے کسی بھی مسئلے میں بہتری محض وقتی اور عارضی ہو سکتی ہے … ۔

(حسین قیصرانی)

۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر صاحب .. السلام علیکم!۔

میں نے ابھی ابھی ایک تقریر لکھی ہے سکول فنکشن کے لئے … اور مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے کہ میں نے کیا کمال کی تحریر لکھی ہے۔

میرا اندازِ بیان بے پناہ بہتر ہو گیا ہے۔ مجھے لکھنے میں کوئی خاص محنت بھی نہیں کرنی پڑی۔ الفاظ کا انتخاب بہترین اور کوئی خاص کانٹی چھانٹی کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔

میں آپ سے یہ سب اس لئے شیئر کر رہی ہوں کیوں کہ مجھے کنفرم یقین ہے کہ یہ سب آپ سے علاج کروانے کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔

یہ ٹھیک ہے کہ بہت پہلے بھی سٹیج پرفارمنس کے لئے لکھا ہی کرتی تھی مگر چوں کہ بہت محنت اور کوشش کرنی پڑتی تھی۔ کئی سالوں سے مجھے ایسا لگتا تھا کہ میری لکھنے لکھانے  کی زبردست صلاحیت ختم ہو گئی تھی۔

ہاں!!!!مزید دلچسپ یہ کہ جب تیاری شروع ہوئی اور میں نے اپنے سٹاف کو ہدایات دینا شروع کیں تو ایسا محسوس ہوا کہ اندر سے کوئی مشین چل رہی ہے۔ الفاظ، فقرے اور  آئیڈیاز  ایک منظم طریقہ سے تیار ہو کر دل دماغ سے باہر آ رہے ہیں۔

میرا دل کیا کہ آپ کا شکریہ ادا کروں۔۔

 

 

 

———-
Curing with Science and a Touch of Art.

5 1 vote
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter