Classical Homeopathic Consultant Hussain Kaisrani Homeopathic Doctor Bahria Town Lahore Pakistan Phone 03002000210

ہومیوپیتھک دوا کے انتخاب اور علاج میں مزاج کی اہمیت – حسین قیصرانی

انڈہ ایک یا دو؟ ————— ایک آدمی فلسفہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے گھر واپس آیا۔ ناشتے کی میز پر بیوی نے اُس سے پوچھا: "تم نے فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔ اتنا عرصہ گھر سے باہر رہے اور ڈھیر سارا پیسہ خرچ کیا؛ اِس فلسفہ کا کوئی فائدہ تو ہمیں بتاو"۔ شوہر نے سامنے رکھے انڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "فلسفے کے ذریعے مَیں اِس انڈے کو ایک کی بجائے دو ثابت کر سکتا ہوں"۔ بیوی نے انڈے کو منہ میں رکھتے ہوئے کہا: "جو دوسرا انڈہ تم اپنے فلسفے سے ثابت کرو گے وہ خود کھا لینا"۔ ————— اِس لطیفے میں ایک مزاج "شوہر" کا ہے اور دوسرا بالکل مختلف مزاج "بیوی" کا۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں مزاج کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ فلسفی مزاج کا اِنسان اگر کسی مرض میں مُبتلا ہو گا تو اُس کی اہم وجہ اُس کا طرزِ زندگی اور اندازِ سوچ بھی ہو گا۔ یہ لوگ عام طور پر Introvert ہوتے ہیں۔ سوچوں، خیالوں اور اپنی دنیا میں گم رہتے ہیں۔ نہانے دھونے، لباس اور اپنی وضع قطع پر توجہ نہیں دیتے۔ شاعر، منصوبہ ساز، ادیب اورمصور اِسی اندازِ زیست کو پسند کرتے ہیں۔ جسمانی محنت یا ورزش سے ان کی جان جاتی ہے۔ ایسے مزاج کے لوگوں کی اکثر بیماریوں [...]

ہومیوپیتھک دوا کے انتخاب اور علاج میں مزاج کی اہمیت – حسین قیصرانی2018-06-22T12:28:26+05:00

A Solved Case of Polycystic Ovary Syndrome (PCOS), Uterine Fibroids and Ovarian Cysts – Homeopathic Treatment and Medicine (Hussain Kaisrani)

اردو میں اس کیس کی تفصیل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کرین۔ رحم کی رسولیاں، فبرائیڈ، سر درد، کمر درد اور ہارمون کے مسائل ۔ كامیاب كیس، علاج اور دوا ۔ حسین قیصرانی   Client KZ, age 30, resident of Copenhagen (Denmark), Married with 2 kids contacted on August 20, 2016 through phone to discuss multiple ongoing problems regarding her health which were impairing the quality of her life and were difficult to deal with. Most prominently, she was a diagnosed case of PCOS (polycystic ovaries syndrome), PCOD and Ovarian Cysts. Along with that, she was also having issues in several aspects of health and wellness.   On detailed case taking, following issues came in consideration: PHYSICAL COMPLAINTS Muscular pains at multiple sites  (in shoulders, back and in legs during walking). The pains were really bothersome and were making routine life activities difficult for her. Weakness Urinary complaints (Burning pain at the end of passing urine. UTI - Urinary Track Infection) MENTAL ISSUES Forgetfulness Lack of concentration Difficulty in comprehension Over excitement Depression EMOTIONAL PROBLEMS Anxiety Irritability Outbursts of anger Stubbornness Emotional instability / becomes emotional over trivial things BEHAVIOURAL PROBLEMS / PHOBIAS Fear of disease Bottling up of emotions, does not share. Keeps things inside, doesn't communicate Deals with stress [...]

A Solved Case of Polycystic Ovary Syndrome (PCOS), Uterine Fibroids and Ovarian Cysts – Homeopathic Treatment and Medicine (Hussain Kaisrani)2020-02-13T13:21:55+05:00

درد سے پریشانی، خوف اور بے چینی ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا فیڈبیک

اب باہر جانے کا، سیر کرنے کا، دل نہیں کرتا۔ اب دل کرتا ہے کہ صرف دوکان پر کام کروں۔ یہ ایک اچھی تبدیلی آئی ہے۔ میری توجہ جو ہے ساری صرف اور صرف چیسٹ کے درد پر ہے اور یہ صرف دماغ سے دور کرنا میرے خیال میں حل نہیں اس کا .... حل یہ ہے کے درد کو ختم کرے اور دماغ اس طرف ہی نہ جائے ... اصل میں یہ بے سکونی شروع ہی چیسٹ کے درد سے ہے۔ مگر آپ نے میرا بہت خیال رکھا ہے مجھے تو یہ بی یاد نہیں کے مجھے مسئلہ کیا کیا تھا؟ مگر سر جی اگر اس مسئلے کو آپ جلدی حل کر دیں ... تو میرا خیال ہے کہ میرے سارے مسئلے حل ہو گے۔ اور ایک بات ۔۔۔۔۔ جو کام ایک دو سال سے حل نہیں ہو رہا تھا وہ آپ نے حل کر دیا ..... جیسے کہ ڈر (Panic Attack) کے ڈاکٹر کی طرف بھاگ جانے .... اب تو آپ نے اتنی ہمت دے دی کہ کچھ بھی ہو صبر کرتا ہوں اور فرق بھی پڑ جاتا ہے. مگر انسان ہوں سر جی! کسی وقت جب درد زیادہ دیر تنگ کرتا ہے تو پریشان ہوتا ہوں۔ ----------------- اس بے سکونی، درد اور دل و دماغ کا پریشان ہونا [...]

درد سے پریشانی، خوف اور بے چینی ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا فیڈبیک2019-01-20T13:25:25+05:00

ہسٹیریا ۔ ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی Conversion Reaction or Hysteria

ہسٹیریا، اختناق الرِحم (Conversion Reaction or Hysteria) کے متعلق میڈیکل لٹریچر اور نفسیاتی تجزیہ کاروں کی سوچوں میں بہت اختلاف پایا جاتا رہا ہے۔ قدیم زمانے سے یہ خیال چلا آتا ہے کہ ہسٹریا کا مسئلہ رِحم یعنی بچہ دانی کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اِسی مناسبت سے عربی میں اِس مرض کو اِختناق الرِحم یعنی بچہ دانی کی بندش اور انگریزی میں ہسٹریا کہتے ہیں۔ ہسٹریا، دراصل یونانی زبان میں بچہ دانی ہی کو کہتے ہیں۔ جدید میڈیکل ریسرچ اِس نظریہ سے مکمل اتفاق نہیں رکھتی۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف خواتین ہی ہسٹیریا میں مبتلا نہیں ہوتیں بلکہ مردوں میں بھی اِس عارضہ کی شکایت پائی گئی ہے۔ یہ بات بھی مسلمہ ہے کہ کئی ایسی خواتین میں ہسٹیریا کی تکلیف ملی کہ جن کی بچہ دانی میں کوئی نقص نہیں تھا یا جن میں بچہ دانی تھی ہی نہیں۔ اِس سے یہ معاملہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہسٹیریا صرف خواتین میں پایا جانے والا مرض نہیں۔ دراصل سنِ بلوغت کے نزدیک جا کر یا اس میں داخل ہو کر لڑکیاں (زیادہ لڑکے کم) اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس مرض کی علامات اتنی عجیب ہوتی ہیں کہ جن بھوت یا آسیب کا شبہ کیا یقین ہونے لگتا ہے۔ ایک طبقہ فکر ہسٹیریا [...]

ہسٹیریا ۔ ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی Conversion Reaction or Hysteria2020-04-07T02:25:12+05:00

بیوی پر شک اور بدگمانی کا وہم؛ ایک کامیاب کیس – ہومیوپیتھک علاج (حسین قیصرانی)۔

11 اکتوبر 2017 کو ایک کلائنٹ نے کویت سے فون کیا کہ وہ بہت بڑی مصیبت میں مبتلا ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرا مسئلہ ایسا ہے کہ اس کا ذکر بھی کسی سے نہیں کیا جا سکتا مگر اگر اب اِس تکلیف سے چھٹکارا نہ ملا تو میں پاگل ہو جاؤں گا۔ انہوں نے ویٹس آَپ کے ذریعہ مطلع کیا کہ میرا مسئلہ یہ ہے:   کہتے ہیں مرد عام طورپر شکی ہوتے ہیں۔ شک کا ایک بڑا سبب عادت و مزاج ہوتا ہے۔ چنانچہ کچھ مرد اپنی بیویوں پر بلاجواز شک کرتے اور ان پر کڑی نگاہ رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ وہ انہیں ایک ایسے پولیس مین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہر شخص کو مجرم سمجھتا ہے۔ ایسے شوہر اپنی بیوی کو مجرم گردانتے اور ہر دوسرے دن اس سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی عفت اور پاک دامنی کا ثبوت پیش کرے۔ اس قسم کے لوگ باآسانی بدگمانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ بیوی کی ہر ٹیلیفون کل پر نظر رکھتے، اس کے ایس ایم ایس سے غلط معنی اخذ کرنے کی کوشش کرتے، اس کے مو ڈ سوئنگ کو الٹی سیدھی توجیہہ دینے کی کوشش کرتے، اس کی مسکراہٹ کے پیچھے کسی کا خِیال محسوس کرتے، اس کی چہل قدمی کو [...]

بیوی پر شک اور بدگمانی کا وہم؛ ایک کامیاب کیس – ہومیوپیتھک علاج (حسین قیصرانی)۔2018-07-28T09:38:09+05:00

پیٹ کے کیڑے (چمونے) اور ہومیوپیتھک علاج – مزید وضاحت (حسین قیصرانی)۔

پیٹ کے کیڑوں یا چمونوں کا مسئلہ ہر دوسرے گھر میں پایا جاتا ہے۔ میڈیکل یا ہومیوپیتھک سٹورز سے ایسی پراڈکٹس یعنی بنے بنائے کئی قسم کے شربت مل جاتے ہیں جو کیڑوں کے خاتمے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ علاج کے لئے رابطہ کرنے والے مریضوں کے فیڈبیک سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ادویات ایک تو اتنی مفید نہیں ہوتیں کہ کچھ عرصہ بعد کیڑے اُسی طرح بلکہ اکثر اوقات پہلے سے بھی زیادہ طاقت سے حملہ آور ہوتے ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کا استعمال بچوں کے لئے تکلیف دہ اور ان کو کمزور کر دینے والا ہوتا ہے۔ میں نے اس موضوع پر اِن صفحات کے علاوہ عوامی رابطوں اور آگاہی پروگرامز میں بہت لکھا اور بتایا ہے۔ ان تفصیلات کا خلاصہ نیچے دیئے گئے لنک میں موجود ہے۔ جب ایسے مسائل کا باقاعدہ ہومیوپیتھک علاج کیا جاتا ہے تو اُس سے نہ صرف کیڑے ختم ہوتے ہیں بلکہ مریض کی مجموعی صحت اور مزاج میں واضح تبدیلی بھی آتی ہے۔ اس سے بچوں کے رویے، نیند، خوراک، آرام اور تعلیم میں بہتری ہو جاتی ہے۔ بے چینی اور مستقل غصہ، بیزاری اور چڑچڑاپن کی کیفیت سے چھٹکارا میسر آتے ہی اُن کے چہرے پر قدرتی رونق بحال ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اسی موضوع پر ایک [...]

پیٹ کے کیڑے (چمونے) اور ہومیوپیتھک علاج – مزید وضاحت (حسین قیصرانی)۔2018-04-21T13:31:06+05:00

رنگ گورا کرنے اور چہرہ نکھارنے والے انجیکشن، کریمیں اور لیزر تھراپی علاج – حقائق کیا ہیں؟

  https://www.facebook.com/hussain.kaisrani/videos/1476063165834199/   رنگ گورا کرنے اور چہرہ نکھارنے والے انجیکشن، کریمیں اور لیزر تھراپی - حقائق کیا ہیں؟ ڈاکٹر علی کاظمی نے اپنی سکن سپیشلسٹ اور ڈرمالوجسٹ میڈیکل ڈاکٹرز برادری کے متعلق چشم کشا حقائق بیان کیے ہیں۔ میرا واسطہ آئے دن ایسے کلائنٹس سے ہوتا رہتا ہے کہ جو ان مراحل سے گزر کر آتے ہیں اور اُن کی حالت قابلِ رحم ہوتی ہے۔ چہرے کے بالوں، تِل اور موہکوں کے لئے کئی قسم کی دوائیوں، کریموں اور بالخصوص لیزر تھراپی کا بڑا چرچا ہے لیکن اِس کا اثر بالعموم عارضی ہوتا ہے اور مجموعی صحت کی جس خرابی کا یہ باعث بنتے ہیں؛ اُس کی تفصیل بڑی طول طویل ہے۔ مختصراً یہ کہ چونکہ یہ مسائل اور علاج زیادہ تر خواتین (بلکہ نوجوان بچیوں) کے ہوتے ہیں سو اُن کے ہارمون سسٹم میں شدید خرابی ہو جاتی ہے۔

رنگ گورا کرنے اور چہرہ نکھارنے والے انجیکشن، کریمیں اور لیزر تھراپی علاج – حقائق کیا ہیں؟2017-10-28T14:00:44+05:00

نیند کی ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی۔

چند مخصوص تکالیف کے علاوہ جو سوال سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ نیند کی ہومیوپیتھک دوا تجویز کر دیں۔ میرا جواب ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ ہومیوپیتھی میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہر مریض کے نیند اُچاٹ ہونے کے اسباب اپنے ہوتے ہیں۔ اگر ہم وجہ کو کماحقہٗ سمجھ سکیں تو ہی اِس مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اصل مسئلہ کو سمجھنے میں بعض اوقات ایک گھنٹہ کا انٹرویو بھی کافی نہیں ہوتا۔ یہاں یہ بات بہت دلچسپ ہے کہ زیادہ پڑھے لکھے اور گوگل کے مُرید خواتین و حضرات میڈیکل کی اِصطلاحات کے بوجھ تلے اتنا دبے ہوتے ہیں کہ پہلی نشست عام طور پر انہیں اِس بوجھ سے آزاد کرنے میں ہی لگ جاتی ہے۔ ہومیوپیتھی میں کوئی دوا بھی نیند کے لئے مختص نہیں ہے۔ جن ڈاکٹرز، سٹورز اور کمپنی والوں نے ایسی کوئی ادویات تیار کر بھی رکھی ہیں تو وہ ایلوپیتھی طریقہ کار کے مطابق کئی ادویات کا مکسچر ہوتا ہے۔ چونکہ اُس ایک "ہومیوپیتھک دوا" میں کئی ایسی ادویات ہوتی ہیں جو عام طور پر بے خوابی کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہوتی ہیں سو تھوڑا بہت اثر وقتی طور پر ڈالتی ہیں مگر یہ فائدہ، بالعموم، بعد میں نقصان کی صورت [...]

نیند کی ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی۔2019-11-11T00:21:07+05:00

A Solved Case of Severe Fears and Phobia – Death, Graves, Pregnancy, Childbirth, Sleep, Blood, Bad News (Hussain Kaisrani)

A client, Mrs AM, 33 years old, married since 5 years, from Quetta (Pakistan) contacted on facebook on June 27, 2017 for consultation regarding multiple severe and chronic fears and phobias that were seriously impairing her quality of life, physical, mental and emotional health. She was extremely worried, anxious and hopeless regarding her condition. The barrier in case taking was that her circumstances didn't allow telephonic conversation and all history was initially provided through Whatsapp chat. Despite these issues, thorough case taking was done and all the symptoms from physical, mental and emotional sphere were taken into account carefully and vigilantly.   Following complaints were summarized by the client on various occasions:   EMOTIONAL SYMPTOMS   The overall clinical picture was significantly predominated by multiple ongoing and chronic emotional problems.The most striking feature was a long and grim list of various fears and phobias which were making her functioning critically compromised.   FEAR and PHOBIAS Fear of death (Necrophobia) During case taking she narrated that her uncle died 4 years back and she witnessed his post death rituals and funeral rites. All the ceremonial acts and customs employed at the time of death and burial left a huge lasting impact on her and after that she could never really [...]

A Solved Case of Severe Fears and Phobia – Death, Graves, Pregnancy, Childbirth, Sleep, Blood, Bad News (Hussain Kaisrani)2019-02-26T09:31:18+05:00

چہرے کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی۔ (Face)

چہرہ باطن یعنی اندر کی تصویر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چہرے کی تکالیف عام طور پر کسی اندر کے مسئلے کا اظہار ہوتی ہیں۔ چہرے کی اہمیت کا اندازہ اگرچہ ہم سب کو ہے لیکن اِس کے باوجود ہر قسم کے ٹوٹکے، نسخے، اشتہاری دوائیں اور کریمیں ہم اپنے چہرے پر ہی آزماتے اور اکثر اوقات اُس کے نتیجے بھگتتے ہیں۔ صحت اور علاج کے حوالہ سے چہرے کی کسی تکلیف یا بیماری کو کچھ اوپر لگا کر مستقل حل کرنا بہت مشکل ہے۔ ہاں! وقتی طور پر اُسے چُھپایا یا ختم کیا جا سکتا ہے۔ مکمل علاج اور مسئلے کا مستقل حل یہ ہے کہ اُس اندرونی تکلیف کو تلاش اور سمجھ کر علاج کیا جائے جو چہرے پر اپنا اثر ظاہر کر رہی ہے۔ اندرونی صحت کو ٹھیک کر دینے سے اکثر اوقات چہرے کے مسائل از خود حل ہو جاتے ہیں۔ خواتین میں چہرے کے اکثر مسائل دراصل ہارمون کی خرابی کے باعث ہوتے ہیں یا مختلف قسم کی بیرونی ادویات اور کریمیں لگانے کا نتیجہ۔ چہرے اور جسم پر بالوں کا زیادہ ہو جانا اور سر کے بال گرنا بھی بالعموم اِسی وجہ سے ہوتا ہے۔ منفی سوچوں کا دل و دماغ پر حاوی ہونا، غصہ، چڑچڑاپن اوررونے کا مزاج جہاں نیند اور سکون کو غارت [...]

چہرے کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی۔ (Face)2018-04-11T14:25:06+05:00

LATEST POSTS

Top Sliding Bar

This Sliding Bar can be switched on or off in theme options, and can take any widget you throw at it or even fill it with your custom HTML Code. Its perfect for grabbing the attention of your viewers. Choose between 1, 2, 3 or 4 columns, set the background color, widget divider color, activate transparency, a top border or fully disable it on desktop and mobile.

Fusce ut ipsum tincidunt, porta nisl sollicitudin, vulputate nunc. Cras commodo leo ac nunc convallis ets efficitur.

RECENT TWEETS

CONTACT US

  • 12345 North Main Street, New York, NY 555555
  • 1.800.555.6789
  • support@yoursite.com