خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ہرنیا فتق: ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی HERNIA – Homeopathy Treatment and Homeopathic Remedies Urdu

جسم کے کسی اندرونی حصے یا عضو کے کسی غیر معمولی جگہ سے اُبھر آنے کو فتق یا ہرنیا HERNIA کہتے ہیں۔ ہرنیا اگرچہ جسم کے کسی حصہ میں ہو سکتا ہے مثلاً پیٹ میں، فوطوں میں، سر میں تاہم ہرنیا سے عام طور پر مراد پیٹ کا ہرنیا ہی ہوتا ہے۔
پیٹ کے اندر ایک شفاف جھلی (Peritoneum) ہوتی ہے جس نے آنتوں کو سنبھالا اور اُٹھایا ہوتا ہے۔ اِس میں اگر کسی وجہ سے شگاف یا ڈھیلا پن پیدا ہو جائے تو آنتیں اُس جگہ میں داخل ہوجاتی ہیں۔ اِس طرح پیٹ کا وہ حصہ باہر کی طرف اُبھر آتا ہے۔ بعض اوقات ناف یا فوطوں میں یہی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اِس سے فوطوں کا سائز بڑا ہو کر لٹک جاتا ہے۔
ہرنیا کی تکلیف بچوں، بڑوں اور بعض اوقات عورتوں میں بھی ہو جاتی ہے۔ عورتوں میں اِس کی وجہ پیٹ کے مختلف آپریشن بنتے ہیں۔ پیٹ کے آپریشن میں، چونکہ، باریطون یعنی شفاف جھلی (Serous Membrane) کو بھی کاٹنا پڑتا ہے اور آپریشن کے ٹانکے بعد میں کھل کر وہاں خلا پیدا کردیتے ہیں؛ آنتیں اُس خلا میں داخل ہو کرپیٹ میں باہر کی طرف اُبھار پیدا کر دیتی ہیں۔
ناف کا ہرنیا
ناف کا ہرنیا بالعموم بچوں میں ہوتا ہے۔ اُبھری ہوئی ناف کو جب دبایا جائے یا اُس پر پٹی کس دی جائے تو وہ نیچے ہوجاتی ہے مگر دباؤ ہٹانے پر پھر اُبھر آتی ہے۔ بچے کے رونے پر بھی ہرنیا کا اُبھار واضح ہو جاتا ہے۔
اسباب
پیدائشی طور پر پیٹ کی دیوار کا کمزور ہونا۔ کوئی بیماری یا چوٹ۔ شدید مشقت والے کام کرنا۔ بھاری وزن اٹھانا۔ غیر معمولی زور لگانا وغیرہ۔

علاج کے رائج طریقے:

ہرنیا کا علاج بذریعہ آپریشن
آپریشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہرنیا کا کوئی مستقل علاج نہیں کیونکہ شگاف یا خلا پیدا ہوجانے کی وجہ سے آنتیں باہر آ چکی ہوتی ہیں۔ اِسی طرح آپریشن کے ذریعہ پیٹ کے ہرنیا کا علاج بھی بہت کم کامیاب ہوتا ہے کیونکہ آپریشن میں اصل وجہ کا علاج نہیں کیا جاتا بلکہ علامت کو روکنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مَردوں میں فوطوں (خصیوں Inguinal Hernia) کے ہرنیا کا آپریشن بالعموم کامیاب رہتا ہے۔

ہرنیا کا ہومیوپیتھک علاج
ہرنیا کے درد کے لئے: نکس وامیکا  Nux Vomica
پیٹ کے ہرنیا کے علاج کے لئے ہومیوپیتھک دوائیں: کلکیریا کارب Calcarea Carbonica ۔ سلیشیا Silicea ۔ نائیٹرک ایسڈ Nitric Acid ۔ بوریکس Borax (مریض کی علامات کے مطابق اِن میں سے کوئی ایک دوا)
دائیں طرف کے فوطے کے ہرنیا کے علاج کے لئے ہومیو پیتھک دوائیں: لائیکوپوڈیم  Lycopodium Clavatum ۔ سورینم Psorinum ۔ کاکولس  Cocculus (مریض کی علامات کے مطابق اِن میں سے کوئی ایک دوا)
بائیں طرف کے فوطے کا ہرنیا: گریفائیٹس Graphites ۔ ایلم سیپا  Allium Cepa ۔ نکس وامیکا  Nux Vomica (مریض کی علامات کے مطابق  کوئی ایک دوا)
ہومیوپیتھک نوزوڈ ۔ نوسوڈ ۔ سورینم (Psorinum) ہرنیا کے علاج میں مددگار ٹاپ دوا ہے۔

(یہ ادویات عام معلومات اور راہنمائی کے لئے ہیں تاکہ آگاہی ہو سکے کہ ہومیوپیتھی میں ہرنیا کا علاج موجود ہے۔ باقاعدہ علاج کے لئے اپنے اعتماد کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ مکمل کیس لے کر مریض اور مرض کی نوعیت اور علامات کے مطابق صحیح ہومیوپیتھک دوا، دوا کی طاقت یعنی پوٹینسی اور مقدار یعنی خوراک کا انتخاب کر سکے۔ حسین قیصرانی ۔ ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، بحریہ ٹاون لاہور فون 03002000210)

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مثانے پیشاب کی بیماریاں، گائنی کے مسائل، شدید جسمانی و نفسیاتی درد، ہائپوتھائیرائڈ، انگزائٹی اور موت کا ڈر خوف فوبیا – کامیاب کیس، دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی

مینہ وریا  پر  پانی  گھٹ  اے اکھاں  وچ  طغیانی گھٹ اے تینوں بُھلاں تے  لگدا  اے ساہ  دی آنی جانی...

بچوں میں اعتماد کی کمی، شرمیلاپن،یادداشت نہ ہونا، کنفیوژن، خراب لکھائی، لکنت اور ہکلانا – دوا، علاج اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی

بچوں میں اعتماد کی کمی، شرمیلاپن،یادداشت نہ ہونا، کنفیوژن، خراب لکھائی، لکنت اور ہکلانا – دوا، علاج اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی

رواں اردو ترجمہ اور کمپوزنگ: محترمہ مہرالنسا ڈیر ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب!۔ آج میں اپنے بیٹے کے مسائل حل کرنے...

معدے کی تکالیف، موت کا ڈر خوف

معدے کی تکالیف، موت کا ڈر خوف

بلڈ پریشر ہارٹ اٹیک کی منفی سوچیں شدید انزائٹی، پینک اٹیک اور ڈپریشن شدید انزائٹی اور ڈپریشن کی کیفیت تھی،...