خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ہومیوپیتھک علاج سے لکھائی پڑھائی، تحریر تقریر میں روانی اور بہتری .. فیڈبیک

میڈم صاحبہ نے چند ماہ قبل سکن مسائل، سورائسیس، وارٹس، موہکوں، فوبیا اور الرجی وغیرہ کا علاج کروایا تھا۔ اُن کا شکریہ کا دلچسپ میسیج موصول ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

یاد رکھئے ! کامیاب علاج کا لازمی نتیجہ ہی یہی ہوتا ہے کہ انسان کی دبی ہوئی صلاحیتیں بھی واپس آتی ہیں۔ زندگی کی رونقوں میں بحالی کے امکانات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ انسان ذاتی، پروفیشنل اور فیملی کے معاملات میں بھی واضح بہتری محسوس کرتا ہے۔

اور یہ بھی یاد رکھئے!! علاج سے اگر ایسا کچھ محسوس نہیں ہوتا تو لیب ٹیسٹ رپورٹس کا ٹھیک ہونا یا صحت کے کسی بھی مسئلے میں بہتری محض وقتی اور عارضی ہو سکتی ہے … ۔

(حسین قیصرانی)

۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر صاحب .. السلام علیکم!۔

میں نے ابھی ابھی ایک تقریر لکھی ہے سکول فنکشن کے لئے … اور مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے کہ میں نے کیا کمال کی تحریر لکھی ہے۔

میرا اندازِ بیان بے پناہ بہتر ہو گیا ہے۔ مجھے لکھنے میں کوئی خاص محنت بھی نہیں کرنی پڑی۔ الفاظ کا انتخاب بہترین اور کوئی خاص کانٹی چھانٹی کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔

میں آپ سے یہ سب اس لئے شیئر کر رہی ہوں کیوں کہ مجھے کنفرم یقین ہے کہ یہ سب آپ سے علاج کروانے کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔

یہ ٹھیک ہے کہ بہت پہلے بھی سٹیج پرفارمنس کے لئے لکھا ہی کرتی تھی مگر چوں کہ بہت محنت اور کوشش کرنی پڑتی تھی۔ کئی سالوں سے مجھے ایسا لگتا تھا کہ میری لکھنے لکھانے  کی زبردست صلاحیت ختم ہو گئی تھی۔

ہاں!!!!مزید دلچسپ یہ کہ جب تیاری شروع ہوئی اور میں نے اپنے سٹاف کو ہدایات دینا شروع کیں تو ایسا محسوس ہوا کہ اندر سے کوئی مشین چل رہی ہے۔ الفاظ، فقرے اور  آئیڈیاز  ایک منظم طریقہ سے تیار ہو کر دل دماغ سے باہر آ رہے ہیں۔

میرا دل کیا کہ آپ کا شکریہ ادا کروں۔۔

 

 

 

———-
Curing with Science and a Touch of Art.

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
Default image

بلندی، تنگ جگہ اور معدہ کی خرابی سے ڈر خوف فوبیا، پینک اٹیک اور سانس بند ہونا ۔ فیڈبیک

السلام و علیکم بھائی جان کیسے ہیں؟ رات مجھے صبح کے ٹور (Tour) کی کوئی ٹینشن (Tension) نہیں تھی. اور...

بواسیر پائلز ہیمورائیڈز، انگزائٹی، ڈپریشن،معدہ خرابی، تیزابیت، پینک اٹیک، شدید غصہ، وہم سوسے اور عجیب سوچیں ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

بواسیر پائلز ہیمورائیڈز، انگزائٹی، ڈپریشن،معدہ خرابی، تیزابیت، پینک اٹیک، شدید غصہ، وہم سوسے اور عجیب سوچیں ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

ڈپریشن اور اینگزائٹی کی دوائیں تو میں پچھلے ایک سال سے کھا رہا تھا لیکن اس کے ساتھ جب بواسیر...

دل کی دھڑکنـوں میں، نئی آرزو جاگ گئی ہے

دل کی دھڑکنـوں میں، نئی آرزو جاگ گئی ہے

میں روزے رکھ رہی ہوں! میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس مشکل اور کربناک حالت سے نکل کر کبھی...