خوش آمدید - صحت کی معلومات کا قابلِ اعتماد ذریعہ

ہومیوپیتھک علاج میں کیس ٹیکنگ اور فیڈبیک کی ایک مثال- حسین قیصرانی

ایک کلائنٹ کا تازہ ترین فیڈبیک

میرے اس نئے کلائنٹ کو کافی سارے مسائل (جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی) درپیش ہیں۔ میری اُن کے ساتھ ایک ماہ میں یہ تیسری نشست تھی جو بطورِ خاص چُھٹی کے دن (اتوار کو) رکھی۔ تین سے پانچ بجے شام مسلسل دو گھنٹے کیس ٹیکنگ ہوئی۔ اتنی سوچ بچار اور ڈسکشن کے بعد ایک ہومیوپیتھک دوا منتخب کی اور اُس کی دو خوراکیں اُس رات کھانے کی ہدایت کے ساتھ رخصت کیا۔ آج اُن کا فیڈبیک موصول ہوا جو یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔

فرماتے ہیں:
آپ نے کل جو دوا مجھے دی تھی اُس کی دو خوراکیں کھانے کے 2 گھنٹہ بعد ہی میں نے اپنے آپ کو بہت پُرسکون محسوس کیا۔ ایک مستقل بے سکونی کی کیفیت، بے آرامی کا احساس اور اعصاب میں کھچاؤ تو ختم ہوا ہی اور ساتھ ہی دل کی دھڑکن میں بھی خاصی کمی ہو گئی۔
اگرچہ میری نیند بہت زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن میں فریش ہوں۔ اور ہاں! میری ٹانگوں کا درد بھی ختم ہو گیا۔

اِس سے بتانا یہ مقصود ہے کہ اچھا نتیجہ حاصل کرنے کے لئے بعض اوقات کیس لینے پر کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ اگر دوائی صحیح منتخب ہو سکے اور اُس کی پوٹینسی بھی مریض کی کیفیت کے مطابق ہو تو واضح آرام بہت ہی جلد محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

 

Dr. Hussain Kaisrani Signature

Dr. Hussain Kaisrani

DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)

Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Lahore, Pakistan

متعلقہ تحریریں Related Articles
موٹاپا ۔ 35 کلوگرام وزن کم ۔۔ شوگر، بلڈ پریشر، پینک اٹیک، انگزائٹی، شدید کھانسی اور معدہ خرابی مکمل کنٹرول ۔ فیڈبیک ۔ احمد زمان اٹک۔

موٹاپا ۔ 35 کلوگرام وزن کم ۔۔ شوگر، بلڈ پریشر، پینک اٹیک، انگزائٹی، شدید کھانسی اور معدہ خرابی مکمل کنٹرول ۔ فیڈبیک ۔ احمد زمان اٹک۔

مکمل کیس اور تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں۔ احمد زمان صاحب کا فیڈبیک میری ڈاکٹر حسین قیصرانی سے شناسائی...

Default image

مثانہ بلیڈر – درد پتھری خون جلن- ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

مثانہ بلیڈر  ۔ BLADDER پیشاب گردوں سے صاف ہو کر مثانہ میں آ کر جمع ہوتا ہے اور پیشاب کی...

Is there any Homeopathic Treatment or medicine to increase the height?

Is there any Homeopathic Treatment or medicine to increase the height?

Sir i’m from Islamabad so i cannot visit you. I’m very worried about my height. Is there any medicine or...