سر درد، وجوہات، علاج اور ہومیوپیتھک اَدویات (حسین قیصرانی)۔ Migraine
سر درد اِتنا عام ہے کہ اس کی دوا تجویز کرنا بذاتِ خود دردِ سر ہے۔ یہ سر ہی تو ہے جس میں مغز ہے جو تمام احساسات کا مرکز و محور ہے؛ اِس لئے سر درد کو معمولی یا عام مسئلہ سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ نظامِ ہاضمہ میں خرابی ہو تو سر درد۔ جگر میں خرابی ہو تو سر درد۔ نزلہ زکام یا بخار ہو تو سر درد۔ دل، گُردے، نسوانی اعضاء یعنی خواتین کے مسائل، غرضیکہ خرابی کہیں بھی ہو تو دردِ سر گویا سر چڑھ کر بولتا ہے۔ سر درد کا سبب معلوم نہ ہو …
ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی اُلجھنوں کا ہومیوپیتھک علاج — حسین قیصرانی
حادثے، چوری ڈکیتی، فراڈ، اَغواء، ظلم و تشدد، بم دھماکے، قتل و غارت، بیماریاں، اچانک اَموات، عُریانی، بے حیائی، شہوت پرستی اور اِس طرح کے دیگر واقعات ہم ہر روز اخبارات، ٹی وی، انٹرنیٹ اور فیس بک وغیرہ پر پڑھتے دیکھتےہیں۔ ان حالات و واقعات کے ماحول میں رہنے والوں کے ذہنوں میں خوف، لالچ، طیش، غصہ، مایوسی، رنج و غم، شہوت اور اِنتقام جیسے جذبات کا غلبہ رہتا ہے تو یہ ایک فطری امر ہے۔ اس لئے پاکستانی معاشرے میں دورانِ علاج ذہنی علامات کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی جتنی ترقی یافتہ معاشروں میں۔ مثلاً برطانیہ اور …
علامات اور امراض جو کینسر کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں
کچھ عرصہ اُدھر کی بات ہے کہ ایک تحریر میں Pre-cancer stage کا ذکر ہوا تھا۔ اُسی تناظر میں چند قارئین نے پوچھا ہے کہ Pre-cancer stage کا پتہ کیسے چل سکتا ہے؟ اگرچہ حتمی طور پر یہ کہنا تو مشکل ہے کہ کیا خاص نشانیاں یا علامات کینسر کا پیش خیمہ ہیں تاہم ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کافی حد تک صحیح اندازہ لگا سکتا ہے۔ بے جا نہ ہوگا کہ اگر میں پہلے ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک تشخیص اور طریقۂ علاج میں ایک اہم ترین فرق نمایاں کر دوں۔ ایلوپیتھک طریقۂ علاج کا ماڈل ایسا ہے یا کم از کم اب …
پیٹ کے کیڑے یا چمونے، کاغذ، ٹشو اور مٹی وغیرہ کھانا – ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج – حسین قیصرانی۔
پیٹ کے کیڑے (چمونے) ایک عام علامت اور بیماری ہے جو کہ خاص طور پر بچوں میں پائی جاتی ہے تاہم بعض اوقات بڑے بھی اِن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اِن کیڑوں کی کئی اقسام ہیں: چمونے، چھوٹے سفید کیڑے، چھوٹے سفید مگر کالے منہ والے کیڑے، تھوڑے سے لمبے کیڑے، زیادہ لمبے (ملہپ) کیڑے اور کدو کیڑا وغیرہ۔ Thread Worn, Tap Worm, Round Worm, Pin worm, Hook Worm عام طور پر سمجھا یہ جاتا ہے کہ مٹی وغیرہ یا میٹھا کھانے سے پیٹ میں کیڑے ہو جاتے ہیں تاہم برطانیہ اور یورپ کے بعض ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اِس سے بالکل …
ہومیوپیتھک ادویات کی اَفادیت: چند اِشارے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہومیوپیتھک کی ایک ایک دوا پر کئی کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ میں آپ کو آرنیکا کی مثال دیتا ہوں۔ اگرچہ آرنیکا کوئی بہت بڑی دوا نہیں ہے لیکن آپ اس کی Efficacy دیکھیں تو حیران رہ جائیں۔ کہا جاتا ہے چوٹ لگنے پر آرنیکا نمبر ون دوا ہے اور یہ درست بھی ہے۔ آپ Easy and safe delivery میں آرنیکا کا کردار دیکھیں۔ Labour pains شروع ہونے پر حاملہ کو 1M کی ایک خوراک کھلا دیں۔ انشااللہ نارمل ڈیلیوری ہو گی۔ ایک خوراک ڈیلیوری کے بعد دے دیں ہر قسم کی پیچیدگی سے …
بچوں کا بچپنا اور شرارتیں صحت کی علامت ہیں یا بیماری کی؟
ڈاکٹر بنارس خان اعوان ہومیوپیتھی تدریس و تحریر میں اپنا ممتاز اور منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وسیع المطالعہ ہونے اور سلیس اسلوب نگارش کے طفیل وہ نہایت گہری بات جتنی سادگی سے کرنے کا ملکہ رکھتے ہیں وہ صلاحیت پاکستان کی حد تک شاید ہی کسی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر میں ہو۔ بچوں کے مزاج اور علاج کے حوالہ سے ان کا بیان فرمودہ “جوناتھن شور” کا ایک کیس بڑی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ میں نے اپنے کلینیکل تجربات میں بھی اِس امر کا مشاہدہ کئی بار کیا ہے۔ جوناتھن شور امریکن ہومیوپیتھ ہے اور گزشتہ چالیس سال سے یورپ …
10 Most Common Homeopathic Medicines
If you wish to experiment with homeopathic medicines, here are 10 medicines that are used for common ailments. These medicines should be taken in the 6th or 30th potency. Generally, if there is minor pain or discomfort, you should take the medicine three times a day, stopping once health has been restored. If there is more severe the pain, you can consider taking the medicine every one to three hours, decreasing the doses as symptoms are reduced. If you do not observe some improvement after twenty four hours in an acute condition, the medicine is probably not the correct one. If symptoms …
ہومیوپیتھک ادویات اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟ – حسین قیصرانی
ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخاب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہراِنسان کے لئے — چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا — موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج کرتا ہے تو وہ زیادہ مفید اور دیرپا ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھک ادویات پودوں، معدنیات اور مختلف جانداروں سے حاصل …
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور: خطاب
محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب، پرنسپل، میڈم لیلیٰ ثمرین، میرے دوست محترم ڈاکٹر سرور صاحب اور آج کے ہومیوپیتھی سیمینار کی انتظامیہ معزز ڈاکٹر حضرات اور سٹوڈنٹس میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے دوسری بار اس پلیٹ فارم پر آپ کے سامنے پیش ہونے کا موقع ملا ہے۔ ہومیوپیتھی Cause کو آگے بڑھانے اور ہومیوپیتھک پروفیشن کو اس کا گم گشتہ وقار واپس لانے پر IUB کا کردار قابلِ تحسین ہے اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہومیوپیتھی میں پڑھے لکھے طبقے کی شدید ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس نوبل …
ہومیوپیتھک پریکٹس اور کیس ٹیکنگ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
میں آپ سے مخاطب ہوں، آپ جو ابھی اس فیلڈ میں کم تجربہ رکھتے یا ابھی سٹوڈنٹس ہیں اور عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔ آپ کے پاس ابھی انتخاب کا موقع ہے۔ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں اگر آپ نے اس فیلڈ میں رہنا ہے، سنجیدہ پریکٹس کرنی ہے، نیک نامی کمانا ہے تو پھر آپ کو کچھ اصول و قوانین اپنانا ہوں گے، ان کی پابندی کرنا ہو گی۔ کیونکہ کائنات خود اصول و قوانین کی پابند ہے اور جو اس کے بنائے ہوئے اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے خسارے میں رہتا ہے۔ …