خواتین کی شرمگاہ میں خارش کا ہومیوپیتھک علاج – مرکیورس کیس (پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان)

خارش اور کھجلی بہت ہی تکلیف دہ کیفیت و علامت ہے جو کہ مریض کے لئے جسمانی کے ساتھ ساتھ نفسیاتی کرب اور تشویش کا باعث بنتی ہے۔
ذرا تصور میں لائیے کہ اگر یہ خارش کسی خاتون کے پرائیویٹ اعضاء یعنی شرمگاہ میں ہو تو کس قدر اذیت اور پشیمانی کا سامان اپنے اندر رکھتی ہو گی؛ اُس عفت مآب کو یہ عارضہ دکھ، شرمندگی اور مستقل بے چینی میں مبتلا کرتا رہتا ہوگا۔

یہ کیس ایسے ہی مسئلہ کا شکار ایک محترمہ کا ہے جس کی عمر 25 سال تھی۔ اُس کی شرمگاہ کے متاثرہ حصوں پر جب پیشاپ لگتا تھا تو بے پناہ خارش اور تکلیف ہوتی تھی۔ پانی سے دھونے کے بعد تکلیف کی شدت، البتہ کم ہو جاتی تھی۔کیس کی تفصیل لینے پر اندازہ ہوا کہ تکلیف کے دو پہلو نمایاں تھے۔ اول یہ کہ رات ہوتے ہی خارش بڑھ جاتی تھی اور دوم یہ کہ حیض سے پہلے تکلیف میں ناقابلِ برداشت حد تک اضافہ ہو جاتا تھا۔ مزید یہ کہ رانوں اور ٹانگوں پر ٹھنڈے، چپچپے پسینے کا احساس رہتا تھا۔

بے جا نہ ہو گا اگر میں عرض کروں کہ ایسی اہم علامات تک پہنچنے کے لئے سنجیدہ کوشش اور پُرخلوص محنت درکار ہوتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے دل و دماغ کی صلاحیتوں کو مشکلات سے دوچار انسانیت کے لئے وقف کر دیں۔

صحت، جسمانی اعضاء میں توازن کا نام ہے۔ توازن اگر بگڑ جائے تو اُسے بحال رکھنے کے لئے ہومیوپیتھک دوا کی ضرورت پڑتی ہے۔ توازن کے مسئلے کو سمجھنے کے لئے پسینے کی نوعیت، اُس کا جسم کے مخصوص حصوں سے نکلنا اور حیض (جو قدرت کے ارتقائی پروگرام کی ذمہ دار اہم اور حساس ترین مخلوق کی صفائی کے عمل میں معاون و مددگار ہے) ایسے معاملات ہیں کہ جن کو دوائی کا انتخاب کرتے وقت پیشِ نظر رکھنا تھا۔

حیض کے اختتام پر مرکیورس 200 کی ایک خوراک کے ساتھ مہینہ بھر کے لئے پلاسبو دی گئی۔ صرف اس ایک خوراک سے مریضہ کو تین ماہ تک تکلیف سے سہولت رہی۔ تین ماہ بعد ایک مزید خوراک مرکیورس 200 اور پلاسبو دی گئی۔

آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ مرکیورس 200 کو صرف دو بار لینے سے اس اذیت ناک جسمانی اور نفسیاتی تکلیف سے مریضہ کی جان چھوٹ گئی۔

مرکری اور اِس سے تیارکردہ ہومیوپیتھک ادویات ڈاکٹر ہانیمین کی بصیرت و حکمت کا نتیجہ ہیں۔

— اردو ترجمہ: حسین قیصرانی —

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter