ہومیوپیتھک تشخیص اور ایلوپیتھک تشخیص: ڈاکٹر بنارس خان اعوان
تشخیص یعنی بیماری کا پتا چلانا بالعموم ایلوپیتھک پس منظر میں بولا جاتا ہے جب کہ ہومیوپیتھی میں اس کا مطلب مختلف ہے۔ ایلوپیتھی میں تشخیص کا مطلب اس وائرس، بکٹیریا یا مائکروب وغیرہ کا کُھرا ڈھونڈنا ہوتا ہے جو (ان کے خیال میں) بیماری کا اصل سبب ہوتا ہے۔ اگر سراغ مل جائے تو اس کا توڑ کرنے والی انٹی بائیوٹک، انٹی وائرل یا انٹی الرجک دوا تجویز کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف لیب ٹیسٹس، ایکس رے، سی ٹی سکین اور بے شمار دیگر ٹیسٹ اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اور اگر سراغ نہ ملے تو …