Search

ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا لندن سے فیڈبیک

ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب، السلام علیکم

آپ کے یعنی ہومیوپیتھک علاج کے ایک ماہ بعد جو مسائل حل ہوچکے ہیں؛ ان کی تفصیل بھجوا رہی ہوں۔
– ماہواری کی تکالیف (Dysmenorrhea, painful periods, menstrual cramps, pain during menstruation) دور ہوئیں۔ ہمیشہ سے میرے پیریڈز کے دن بڑی شدید تکلیف میں گزرتے تھے۔ کمر درد، پیٹ درد، بے چینی اور حیض سے دو تین دن پہلے سے ڈیپریشن کا دورہ۔ یہ سب مسائل اس دفعہ ایسے ختم ہوئے جیسے سِرے سے کبھی تھے ہی نہیں۔

– عشق، جنون کی حقیقت بودی اور بے معنی لگنے لگی۔ ایک دو بار تو ایسے بھی ہوا کہ مجھے اپنے اُس محبوب کا نام بھی بھول گیا کہ جس سے رابطہ کے بغیر ایک دن گزارنا بھی ناممکن لگتا تھا۔ کسی دن اگر فون یا میسیج نہ آتا تو رات کو نیند مشکل تھی۔ آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ سو فیصد سچ ہے کہ مجھے وہ ساری باتیں اب اپنا پاگل پن لگتا ہے۔ میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ میں کبھی اُس کی یادوں کے حصار سے نکل پاؤں گی۔ انسانی رویوں کی حقیقت، دھوکے بازیاں، جھوٹ مکاریاں اور خود فریبیاں صبحِ روشن کی طرح کھل کر سامنے آ گئیں۔ عرصہ دراز کے بعد ذہنی سکون میسر آیا اور اپنے اندر کی توڑ پھوڑ اور احساسِ کمتری کی وجوہات پر غور کرنے کا موقع ملا-
– ہر قسم کے انتقامی جذبات، حسد، مایوسی، جلنا کڑھنا اور منفی سوچوں سے مکمل نجات مل گئی۔
– زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ بڑھ گئی اور اپنی ناکامی و نامرادی کے رونے دھونے کے دن اختتام پزیر ہوئے اور کام کاج میں دلچسپی بڑھ گئی۔
– نیند میں بہت بہتری ہوئی۔ مجموعی صحت بہتر ہوئی اور پھر ہنسنے کھلکھلانے لگی۔
– لوگوں سے ملنے ملانے میں کوئی کوفت یا عدم دلچسپی نہیں بلکہ خود اعتمادی میں اضافہ ہوا۔
– ذہنی اور نفسیاتی پریشانی کی وجہ سے روزمرہ کے کئی اہم کام اور دفتری معاملات رُکے ہوئے تھے۔ کئی مہینوں کے جمع ہوئے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا موقع ملا جس سے ذہنی بوجھ ہلکا ہوا۔
– فیملی کی مدد کی۔ جن معاملات میں میری عادت خاموش رہنے کی تھی؛ اب اُن پر کھل کر اور برملا اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگی ہوں۔ بے وجہ قسم کے خوف، خدشات اور وہم رفو چکر ہو گئے۔
– مشکلات کا سامنا کرنے اور ہر قسم کے اچھے بُرے حالات کا سامنا کرنے حوصلہ پیدا ہو رہا ہے- احساسِ گناہ میں قدرے کمی واقع ہوئی جس سے امید کی کرنیں جاگ اٹھیں۔آپ کا شکریہ کہ دورانِ علاج جب جب ضرورت پڑی؛ آپ نے توجہ سے بات سُنی، سمجھی اور راہنمائی فرمائی۔ دوائی کے ساتھ ساتھ آپ نے میری دل جوئی اور حوصلہ افزائی کی۔ کہتے ہیں کہ بہترین استاد جو آپ کے اندر چھپی صلاحیتوں کو باہر نکالے؛ بہترین شاعر وہ جو آپ کے اندر چھپے جذبات کی عکاسی کرے اور بہترین معالج وہ جو آپ کے اندر چھپی بیماریوں کو نکالے —— ہاں! آپ واقعی بہترین معالج ہیں۔ ——————-محترمہ کو اِن تکالیف کے لئے ہومیوپیتھک دوا فاسفورک ایسڈ (Phosphoric Acid) دی گئی تھی۔حسین قیصرانی – ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter