جن اصحاب و خواتین کو یورپ بلکہ خاص طور پر لندن میں کسی کلاسیکل ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ سے اپنا کیس ڈسکس کرنے کا اتفاق ہوا ہے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے ساتھ پہلی نشست کم از کم ایک گھنٹہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ اِس دوران جہاں چائے پانی کا دَور چلتا ہے؛ وہاں مختلف موضوعات پر گپ شپ بھی جاری رہتی ہے۔ لندن میں ایک بہت ہی سینئر گورے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا میں نے یہ معمول دیکھا کہ وہ مریض کو اپائٹمنٹ دیتے وقت مختصر سا انٹرویو کیا کرتا تھا تاکہ مریض کے آنے پر ماحول میں ااپنائیت کا ساماں ہو۔ کئی بار تو یہ بھی دیکھا کہ وہ اپنے مریضوں کے تعلیمی اور علاقائی بیک گراؤنڈ کا بھی پوچھتا ہے۔

کیس لینے کے اِس انداز کو مَیں نے اپنی پریکٹس کا لازمی حصہ بنا لیا ہے۔ اِس سے جہاں ہم اپنے کلائنٹ کے ساتھ دوستانہ اور مخلصانہ تعلقات قائم کرتے ہیں وہاں ہم ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھتے بھی ہیں۔ میرے کلائنٹ اِس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ ہم مشینی انداز میں صرف بیماریاں یا تکلیفیں ہی نہیں ڈسکس کرتے بلکہ مختلف موضوعات پر گفت و شنید جاری رہتی ہے۔

نیچے جن کلائنٹ کا فیڈبیک شئر کیا جا رہا ہے وہ کل فیصل آباد سے تشریف لائے تھے جہاں وہ ایک بہت بڑے کاروباری ادارے کو چلا رہے ہیں۔ اُن سے کیس ٹیکنگ کی پہلی نشست ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت لے گئی۔ اگرچہ سر درد کی وجہ سے اُن کی طبیعت کافی ڈسٹرب اور بیزار تھی (جس کے لئے اُن کو دوائی کالی فاس – Kalium Phosphoricum 6X – دی گئی)؛ اُس کے باوجود وہ دلجمعی سے اپنا کیس ڈسکس کرتے رہے۔

پروردگار سے دعا ہے کہ اُن کو جلد صحتِ کاملہ نصیب ہو۔

(حسین قیصرانی – ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210)۔

——

ملاحظہ فرمائیے اُن کے اپنے الفاظ میں فیڈبیک:

Salaam!

Sir first thank you very much for time and hospitality.

It was a wonderful experience visiting you and I really enjoyed your company a lot.

My headache pain was settled yesterday night and feeling perfectly all right now.

Should I start medicine as per prescription of first dose and then start taking second at today night or start to take tomorrow morning!

Please advise.

 

 

Leave a comment