سُوکھا، کمزور جسم – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی
ATROPHY, MARASMUS – Homeopathic Treatment and Homeopathic Remedies Urdu سوکھے یا اٹروفی ATROPHY یا مراسمس MARASMAS یا جسم کی بہت کمزوری اور پتلا ہونے کا مرض عموماً بچوں میں ہوتا ہے۔ اس مرض میں مُبتلا بچے اچھی بھلی غذا کھانے پینے کے باوجود سوکھتے چلے جاتے ہیں۔ بالعموم سُوکھا ٹانگوں سے شروع ہو کر اوپر کو جاتا ہے۔ اکثر اسہال ہوئے رہتے ہیں اور بعض اوقات کھانسی اور بخار بھی لمبے عرصے تک یا بار بار ہوتا رہتا ہے۔ بالعموم بے چینی اور مستقل بے سکونی کا مزاج ہوتا ہے۔ یہ بے آرامی ذہن، دل اور دماغ کے ساتھ ساتھ سوچوں اور فیصلوں میں بھی ہوتی ہے۔ انسان میٹھا بہت پسند کرتا ہے۔ باہر گھومنے اور سیر سپاٹوں کا بہت شوق ہوتا ہے۔ زیادہ دیر ایک جگہ یا دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا اچھا نہیں لگتا۔ سوتے میں دانت کرٹنے کی عادت ہوتی ہے۔ ایسے بچے بڑے ہو کر بہت سی پیچیدگیوں، ذہنی اور نفسیاتی تکلیفوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ غصہ اور چڑچڑاپن بے پناہ ہو جاتا ہے۔ نیند بھی کافی ڈسٹرب ہوجاتی ہے۔ کسی قسم کا فیصلہ کرنے میں دقت ہوتی ہے۔ آس پاس کسی نے کوئی جملہ کہہ دیا تو اُسے ذہن سے نکال پھینکنا مشکل [...]