بچوں میں شدید ضد، غصہ اور تنگ مزاجی ۔ ہومیوپیتھک علاج – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
اللہ رب العزت نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے، نہ تو وہ مجبور محض ہے اور نہ ہی مختار کل۔ اس لئے فخر کا باعث حسب نسب نہیں بلکہ تقویٰ ہے۔ لیکن جہاں تک بات ہے بچوں میں ذہنی نزاع کی تو وہ عام انسانی معاملات سے ذرا ہٹ کے ہے، بچوں میں ذہنی امراض ماحول کے علاوہ موروثی بھی ہو سکتے ہیں۔ نومولود بچوں اور بڑے بچوں کے ذہنی امراض میں فرق ہے۔ ایک معصوم بچہ اپنی جسمانی تکلیف کو بتا نہیں سکتا، لیکن اس کی حرکات و سکنات اور جسمانی علامات سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ …
بچے اور ہومیوپیتھک علاج – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
کچھ بچے جو خاموش طبع ہوتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب ماں انہیں آپ کے کلینک میں لائے گی تو اس نے بچے کو اٹھایا ہوا ہوتا ہے حالانکہ وہ بچہ عمر کے اس حصے میں ہے جہاں اسے ماں کے ساتھ چل کر آنا چاہے۔ اس کا مطلب ہے یا تو وہ بیمار ہے یا اتنا کمزور ہے کہ خود چل نہیں سکتا۔ اگر کمزوری کی وجہ سے ہے تو اس کی دوا کلکیریاکارب ہے۔ یا ممکن ہے بچہ شرمیلا ہو۔ شرمیلے پن کی معروف دوا برائٹا کارب ہے جس کا ذکر آپ کو ہر جگہ ملے گا۔ …
ایک شفایاب کیس پیچیدہ علامات، تشخیص محنت طلب- ڈاکٹر بنارس خان اعوان
(مریض، جنہیں ہم کیضی صاحب کہیں گے)۔ کیضی صاحب خود ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں۔ آپ کے تین بچے ہیں۔ مریض کا انٹرویو تو روز مرہ زبان میں تھا، البتہ میں نے اسے تھوڑا رد و بدل کر کے اور علامات کو ترتیب دے کر بیان کر دیا ہے۔ آئیے، آپ بھی کیس ٹیکنگ میں شامل ہو جائیے۔ ڈاکٹر صاحب میں خود بھی ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں، میں نے B.H.M.S. کیا ہوا ہے۔ پریکٹس کرتا ہوں۔ میری نظر میں میرے شہر میں کوئی اچھا ہومیوپیتھ نہیں ہے۔ میں دو سال سے ہومیوپیتھک میگزین میں آپ کے …
ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور مریض کے درمیان ٹیلیفون مکالمہ
قارئینِ کرام: آئیے آپ کو ایک ٹیلیفونی گفتگو سنوائیں۔ بطور ہومیوپیتھک ڈاکٹر شاید آپ بھی کسی ایسے تجربے سے گذرے ہوں۔ امید ہے آپ لطف اندوز ہوں گے۔ اور دیکھیں کہ مریض کیا توقع کرتے ہیں اور ان کے دل میں ڈاکٹر کا کیا مقام ہے۔ مریض: آپ سے ایک مرض کے بارے میں پوچھنا ہے؟ ڈاکٹر: جی، بولیں۔ مجھے فسچولا ہے بہت علاج کرا چکا ہوں، کہیں سے آرام نہیں آ رہا، کیا آپ کے پاس اس کا علاج ہے؟ جی ہاں۔ کیا مکمل علاج ہو جائے گا؟ گارنٹی کے ساتھ؟ جی، امید ہے۔ کتنا ٹائم لگے گا؟ ٹائم …
خطاب: حسین میموریل ہومیوپیتھک کالج لاہور
حسین میموریل ہومیوپیتھک کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ موقع کی مناسبت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں آپ سے کچھ باتیں Share کرنا چاہوں گا۔ چونکہ ہم سب ہومیوپیتھس ہیں۔ آپ میں سے کچھ سٹوڈنٹس ہیں جو مستقبل کے ہومیوپیتھس ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو عملی دنیا میں کامیابی عطا کرے اور آپ کے ہاتھوں میں شفا یا بی لکھ دے۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ معاشرے میں آپ کی شناخت بطور ہومیوپیتھ کے ہو، نہ کہ کسی دو نمبری ڈاکٹر کے۔ یاد رکھئیے! ہماری عزت اور respect صرف …
لاہور ۔ مغلپورہ، سیمینار سے خطاب
محترم ڈاکٹر حضرات اور ڈیئر سٹوڈنٹس۔ آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ جو آپ ساتھی موسم کی سختی اورسردی کے باوجود تشریف لائے ۔ اور خصوصاً وہ ساتھی جو دوسرے شہروں سے طویل سفر کر کے پہنچے ۔ آپ کی یہ کاوش قابل ستائش ہے ۔ہم لاہور شہر میں جمع ہوئے ہیں۔ لاہور تاریخ میں اہل علم کا شہر رہا ہے اور اس میں علم دوست لوگ اور ماہرین ہومیوپیتھی بستے ہیں اور یہ بہت بڑی بات ہے ۔ آج کے اس لیکچر کے انعقاد اور انتظامات پرہم ڈاکٹر آصفہ مظہر کے ممنون ہیں ۔ جن کی کاوش اور …
خطاب: کشمیر ہومیوپیتھک میڈکل کالج، میرپور آزاد کشمیر
محترم ڈاکٹر رفاقت چوھدری صاحب ۔۔۔۔۔۔ مہمان خصوصی، اور میرے سامنے تشریف فرما سٹوڈنٹس اور ڈاکٹر حضرات: کشمیر ہومیوپیتھک کالج کے سالانہ فنکشن میں میرا تواتر اور تسلسل سے خطاب ایک روایت بن چکا ہے؛ جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔ اور اس کا کریڈٹ بلاشبہ چوہدری صاحب کو جاتا ہے۔ وہ مجھ پر اتنا اعتماد کرتے ہیں، میں ان کا ممنون ہوں۔ چوھدری صاحب بھی ہومیوپیتھی کے ان شیدائیوں میں سے ہیں جو اسے وطن عزیز میں پھلنا پھولنا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہومیوپیتھی جو بیک وقت امیرو غریب لوگوں کا علاج ہے اور اسلامی نظریہ حیات کے …
ڈاکٹر بنارس خان اعوان: (Aconite) ایکونائٹ
ایکونائٹ کا مطلب ہے ’’بغیر گرد کے‘‘ یہ پودا خشک چٹانوں میں پیدا ہوتا ہے جہاں مٹی بہت کم ہوتی ہے۔اس سے پودے کے سخت جان ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ یہ پہاڑی علاقوں کا پودا ہے ۔یہ عموماًندی نالوں کے کنارے پایا جاتا ہے۔ مئی، جون ،جولائی میں اس پر جامنی رنگ کے پھول لگتے ہیں ۔ پتے ہتھیلی نما ہوتے ہیں ۔اور پانچ کونے بنے ہوتے ہیں ۔اس کا تنا سیدھا اور دو سے تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔ دنیا میں ACONITE NAPELLUS کے علاوہ اس کی مزید 14قسمیں پائی جاتی ہیں ۔جو سب کی سب زہریلی …
سوال نامہ ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ برائے مزمن یعنی پرانے اور ضدی امراض
(یہ سوال نامہ ہومیوپیتھی فکر و فلسفہ کے استاد ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹکی تحریر و ترتیب ہے)سوال نامہ برائے مریض (ہومیوپیتھک تشخیص، دوا اور علاج)۔ مزمن یعنی پرانے اور ضدی امراض تاریخ نام مریض عمر شادی شدہ ۔۔۔۔ غیرشادی شدہ بچوں کی تعداد ایڈریس۔ ٹیلیفون نوٹ: سارے سوالات تسلی سے پڑھیں اور جو آپ سے متعلقہ ہوں ان کے واضح جوابات تحریر کریں۔ ہومیوپیتھسٹ / ہومیوپیتھی ڈاکٹر کو اپنا غم گسار سمجھیں۔ ایک علیحدہ کاغذ پر اپنی بیماری، تکلیف کا حال اپنے الفاظ میں بیان کریں اور اس کے بعد نیچے دئیے گئے سوالات کا جواب دیں۔ ٭ …
باتونی پن: ہومیوپیتھک ادویات (Loquacity and Hurriedness)
Loquacity and Hurriedness باتونی پن۔ یہ علامت ہومیوپیتھک ادویات ہائیوسائمس (Hyoscyamus) اور سٹرامونیم (Stramonium) کے علاوہ اَور بھی بہت ساری دواؤں میں پائی جاتی ہے۔ سٹرامونیم میں بسا اوقات باتونی پن شدید غصے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس وقت مریض کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے؛ اندھیرے سے اُس کی جان جاتی ہے۔ جب کہ ایتھوزا (Aethusa) میں باتونی پن اور خوشی ایک ساتھ دیکھی جا سکتی ہے اور اس کے باتونی پن پر پاگل پن کا شبہ ہونے لگتا ہے۔ ہائیوسائمس کے باتونی پن میں فحش پن کی جھلک بھی ملتی ہے۔ اس کا مریض اعضائے جسمانی …