خطاب: کشمیر ہومیوپیتھک میڈکل کالج، میرپور آزاد کشمیر

 

محترم ڈاکٹر رفاقت چوھدری صاحب ۔۔۔۔۔۔
مہمان خصوصی، اور میرے سامنے تشریف فرما سٹوڈنٹس اور ڈاکٹر حضرات:
کشمیر ہومیوپیتھک کالج کے سالانہ فنکشن میں میرا تواتر اور تسلسل سے خطاب ایک روایت بن چکا ہے؛ جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔ اور اس کا کریڈٹ بلاشبہ چوہدری صاحب کو جاتا ہے۔ وہ مجھ پر اتنا اعتماد کرتے ہیں، میں ان کا ممنون ہوں۔
چوھدری صاحب بھی ہومیوپیتھی کے ان شیدائیوں میں سے ہیں جو اسے وطن عزیز میں پھلنا پھولنا دیکھنا چاہتے ہیں۔
ہومیوپیتھی جو بیک وقت امیرو غریب لوگوں کا علاج ہے اور اسلامی نظریہ حیات کے عین قریب ہے۔ اس کا ترقی کرنا بالخصوص غریب عوام کے لئے نعمت ہے۔
آپ میں سے جن ساتھیوں نے تعلیم مکمل کر لی ہے اور جو ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں، انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ اللہ نے آپ لوگوں کو دکھی انسانیت کے علاج کا موقع فراہم کر کے آپ پر احسان کیا ہے۔یوں اللہ تعالیٰ نے آپ کا رتبہ بلندکر دیا ہے۔ مسیحائی کے اس مقام کے لئے اپنے آپ کو سرخرو کرنا اب آپ کی ذمہ داری ہے۔
کالج نے آپ کو چار سال کی تعلیم دے کر آپ کا رخ درست سمت میں متعین کر دیا ہے۔ منزل تک آپ نے پہنچنا ہے اور بھٹکنا بھی نہیں ہے، تھک کر ہمت ہارنا بھی نہیں ہے۔
علامہ اقبال نے کہا
اس راہ میں قرار بے محل ہے
پوشیدہ قرار میں اجل ہے
میری کوشش ہوتی ہے کہ یہاں اس سٹیج پر ہومیوپیتھی کے حوالے سے مفید معلومات، دواؤں کو سمجھنے اور یاد رکھنے کا انداز، مریض سے معلومات اور علامات اکھٹی کرنے کا طریقہ کار آپ پر واضح کر دوں تاکہ ہومیوپیتھک پریکٹس آپ کے لئے آسان تر ہو جائے۔
آج ہم ہومیوپیتھی میں acute اور Emergency کیسز پر بات کریں گے۔

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، جنرل سیکریٹری، سوسائٹی آف ہومیوپیتھس، پاکستان

0 0 votes
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter