showcase demo picture

انٹرویو، ٹیسٹ اور امتحان کا ڈر – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

ایک محترمہ نے فون پر رابطہ فرمایا کہ اُن کے ادارہ میں نہایت اہم پوسٹ پر ترقی دینے کے لئے سٹاف سے انٹرویو، پریزینٹیشن اور آبزرویشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تین دن بعد میں نے اپنی پریزنٹیشن دینی ہے۔ شروع میں، مَیں بہت پُرجوش تھی کیونکہ ہر کسی کا خیال ہے کہ یہ پوسٹ جیسے میرے ہی لئے مختص ہو چکی ہے۔ مگر جوں جوں دن قریب آتے جا رہے ہیں میری ہمت ساتھ چھوڑتی جا رہی ہے۔ مجھ سے یہ تین دن گزارنا مشکل ہو رہے ہیں۔ بہت زیادہ امکان ہے کہ میں شاید اُس دن جا ہی نہ پاؤں۔
فکرمندی اِس بات کی نہیں ہے کہ مجھے ترقی دی جائے گی یا نہیں بلکہ ڈر اور خوف یہ سوار ہو گیا ہے کہ ہیڈ آفس کی ٹیم میری حالت دیکھ کر جاب سے ہی نکالنے کا فیصلہ کر لے گی۔ اِس لئے میں تقریباً فیصلہ کر چکی ہوں کہ میں کام پر نہیں جاؤں گی۔

تفصیلی کیس لینے پر اندازہ ہوا کہ اُن کو اَور بھی مسائل تھے جیسے شدید کھانسی، بے چینی، بھوک پیاس کی کمی۔ کھانے کے دو نوالے لیتے ہی جیسے بھوک بالکل مِٹ جاتی تھی۔ اپنے کام میں بہت دلچسپی اور جونیئرز کو پیار سے ہر بات سمجھانا لیکن شام کو (پانچ بجے کے قریب) بچوں کو پڑھاتے ہی سخت ڈسٹرب ہو جانا۔ گھر آتے ہی چڑچڑاپن اور غصہ اپنے عروج پر۔ اُن کا خیال تھا کہ دن بھر وہ اتنا مصروف رہتی ہیں کہ اُنہیں اپنی کسی تکلیف کا احساس ہی نہیں ہو پاتا مگر آفس ٹائم سے لے کر سونے (شام 5 سے 9 بجے تک) تک طبیعت بہت ڈسٹرب رہتی ہے۔ پیریڈز (حیض) بھی خاصے ڈسٹرب اور نہ ہونے کے برابر۔ سر درد، کئی قسم کے خوف، ڈر اور فوبیاز مگر سب سے بڑا خوف یہ کہ میں ناکام ہوں، میں کسی کام کی نہیں اور میں کچھ بھی نہیں کر سکتی۔

کونسلنگ سیشن کے علاوہ اُن کو ہومیوپیتھک دوا “لائیکوپوڈیم” تجویز کی گئی۔ پریزینٹیشن والے دن معلوم کیا کہ سب کچھ ٹھیک رہا؟ ان کا خوشی سے بھرپور جواب تھا:
“جی ہاں! الحمد للہ۔ میری آبزرویشن 70 منٹ تک جاری رہی۔ میری پرفارمنس اچھی تھی۔ مگر سب سے اہم بات یہ کہ یہ سب سکون سے ہو گیا۔ آپ کا شکریہ!”

Joyfully – yes
Alhumdulillah
Had 70 minutes observation today … Did well …. Most importantly, peacefully!!!!

Thank you!

———————–
حسین قیصرانی – ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

Related Posts

Posted in: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Testimonials
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published.

About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]